Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

ریپسیڈ آئل: غذا بھی، علاج بھی

ریپسیڈ آئل: غذا بھی، علاج بھی - ChiltanPure

توریا یا ریپسیڈ براسیسیسی فیملی کا ایک چکمدار پیلے رنگ کا پھولدار پودا ہے، جس کی کاشت بنیادی طور پر اس کے تیل سے بھرپور بیج کے لئے کی جاتی ہے، اس میں قدرتی طور پر قابل قدر یوریک ایسڈ ہوتا ہے۔ ریپسیڈ خوردنی تیل کا تیسرا جبکہ پروٹین کا دوسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ دنیا بھر کیساتھ ساتھ پاکستان میں بھی یہ کاشت ہوتا ہے۔ آبپاش علاقوں میں توریا کی پیداواری صلاحیت 15 سے 18من فی ایکڑ ہے جس کو مختصر وقت میں کاشت اوربر وقت برداشت کر کے گندم بھی کاشت کی جاسکتی ہے۔

تیل میں موجود اجزاء ریپسیڈ آئل میں درج ذیل صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں: کیلوریز وٹامن ای وٹامن کے چکنائی

ریپسیڈ آئل کے فوائد یوں تو اس تیل میں بے شمار فوائد پائے جاتے ہیں جو انسانی زندگی کیلئے ضروری ہیں لیکن ہم یہاں اس کے محض چند فوائد ہر ہی اکتفا کریں گے۔

دماغی صحت کا ضامن ریپسیڈ آئل اومیگا تیل سے بھرپور ہوتا ہے جو عموماً مچھلی اور اس کی مصنوعات میں میں پایا جاتا ہے۔ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ان بہترین غذائی اجزاء میں شامل ہے جو دماغ کی صحت کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ یہ دماغی خلیوں کی قابلیت کو بڑھا کر، ان کے رابطے کو فروغ دیتا ہے۔ ومیگا 3 ایک مضبوط اینٹی آکسیڈینٹ بھی ہے، اور یہ مجموعی طور پر صحت کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔ اس میں ضروری فیٹی ایسڈ میں اومیگا 6 بھی شامل ہوتا ہے جو سانس کے نظام، گردشی نظام اور دماغ کو فائدہ دیتا ہے۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ ہمیں اومیگا 6 اور اومیگا 3 کو 2: 1 کے تناسب سے استعمال کرنا چاہئے، اور اس کے لئے ریپسیڈ آئل سے بہتر شائد ہی کوئی چیز ہو۔

آنکھ، جلد اور بالوں کا محافظ یوں تو وٹامن ای متعدد اشیاء میں موجود ہوتا ہے جیسے مونگ پھلی، پالک، بادام، شکرقندی، ایواکاڈو(مگر ناشپاتی) وغیرہ۔ تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ توریا کے تیل یعنی ریپسیڈ آئل میں بھی وٹامن ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس لئے یہ آنکھوں، جلد اور بالوں کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت کے نظام کے لئے بھی بہترین ٹانک ہے۔

دل کا دوست ریپسیڈ آئل میں کسی بھی دوسرے تیل کے مقابلے میں چکنائی کم ہوتی ہے۔ یہ خوبی اس کو دل کیلئے مفید بناتی ہے اور وزن قابو میں رکھتی ہے۔ اس کا استعمال ایل ڈی ایل کولیسٹرول (خراب کولیسٹرول) کو قابو میں رکھتا ہے۔

قوت مدافعت بڑھاتا ہے ریپسیڈ آئل فائٹوسٹرولز سے بھرا ہوتا ہے۔ اگر ہم فائیٹوسٹرولز والے کھانے کھاتے ہیں تو اس سے ہمارے خلیے مثبت انداز میں کام جاری رکھتے ہیں جس سے ہمارا مدافعتی نظام بہتر رہتا ہے۔

کیل مہاسے مٹائے، جلد کو تازہ رکھے بہت سے لوگوں کو چہرے پر داغ دھبوں اور کیل مہاسوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ریپسیڈ آئل میں اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامن ای ہوتا ہے جو جلد کو صحت مند رکھنے میں معاون ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریپسیڈ آئل میں ایسی منفرد خصوصیات ہوتی ہیں جو جلد کو نرم اور تروتاہ رکھتی ہیں۔ جلد پر اس کا مساج دیر تک اثر کرتا اور خارش اور جلن سے نجات دلاتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں.

ایواکاڈو کا تیل اور اس سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items