Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

لڑکیوں کا قد بڑھانے میں معاون متوازن غذا

لڑکیوں کا قد بڑھانے میں معاون متوازن غذا - ChiltanPure

لمبا قد کسے نہیں پسند،اگر قد چھوٹا رہ جائے تو وہ چاہے لڑکا ہو یا لڑکی، دونوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا قد بڑھے، اگرچہ قد کا تعلق فیملی سے بھی ہو سکتا ہے، لیکن کئی ایسے آسان طریقے ہیں کہ جو اگر اختیار کیے جائیں تو کوئی بھی اپنا قد بڑھا سکتا ہے۔قد کو چند مخصوص ورزشوں اور غذاؤں کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے، تاہم25 سال سے زائد عمر کے افراد میں قد کے بڑھنے کے امکانات بہت کم ہو جاتے ہیں۔

دماغ کو پر سکون رکھیں: قد بڑھانے کے خواہشمند لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے سب سے زیادہ اہمیت متوازن غذا کو دی جاتی ہے، قد بڑھانا چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں کیلشیئم، آئرن، وٹامن ڈی سمیت دیگر وٹامنز اور منرلز کی موجودگی کوضروری بنائیں جبکہ خود کو دماغی طورپر پُرسکون رکھیں اور دن میں کم از کم 8 گھنٹے نیند پوری کریں۔طبی ماہرین کے مطابق نیند کے دوران قد بڑھنے کا عمل متحرک ہوجاتا ہے، سائنسی تحقیق کے مطابق کمر کے بل دس منٹ لیٹنے سے قد میں پانچ ملی میٹر کا اضافہ ہوتا ہے، دن بھر میں ریڑھ کی ہڈی سکڑتی ہے اور لیٹنے کے بعد وہ اپنی اصل شکل میں واپس آ جاتی ہے۔

Essential Life

انڈوں کا استعمال: انڈے وٹامن B12 اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے قد بڑھنے میں مدد ملتی ہے، غذا میں انڈا شامل کرنا بہت ضروری ہے۔

مرغی کا گوشت کھائیں: مرغی کے گوشت میں موجود پروٹین وٹامن بی 12، نیاسین، سیلینیم، فاسفورس اور امائنو ایسڈز پائے جاتے ہیں جو تحقیق کے مطابق قد بڑھانے میں مدد گار ہوتے ہیں۔

فائبر غذائیں: ایسی غذائیں جن میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہو وہ ضرور کھانی چاہیے،جیسے جو کا آٹا، باجرہ، مکئی، کیلے، ان میں فائبر کے ساتھ آئرن، میگنیشیم اورسیلینم پایاجاتا ہے جو قد لمبا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

مچھلی کا استعمال: مچھلی میں اومیگا تھری، وٹامن ڈی اور پروٹین پایا جاتا ہے جو قد بڑھانے میں بہت معاون ہوتے ہیں۔

دہی کا استعمال: دہی میں کئی اہم غذائی اجزا کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم پائے جاتے ہیں جو تحقیق کے مطابق مدافعتی فنکشن کو بہتر بنانے اور قد کو بڑھانے کا بہت ہی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بادام کھائیں: بادام میں وٹامنز، معدنیات، فائبر، مینگنیز اور میگنیشیم کی مقدار پائی جاتی ہے جو نہ صرف قدبڑھانے کا کام کرتے ہیں بلکہ ذہن کو بھی تیز بناتے ہیں۔

Essential Life

شکر قندی: شکر قندی خاص طور پر وٹامن اے، وٹامن سی، مینگنیز، وٹامن بی 6 اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو جسمانی ڈھانچے کو قدرتی طور پر بڑھاتا ہے۔

سبزیاں اور پھل: قد بڑھانے والے کوشش کریں کہ تازہ پھل کھائیں،کیونکہ ان میں وٹامن اے، سی، ڈی، کیلشیم، کاربوہائیڈریٹس اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو قد بڑھانے میں بہت معاون ہوتے ہیں۔

دودھ کا استعمال: دودھ میں موجود وٹامن اے، وٹامن ڈی اور کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ انہیں بڑھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

قد بڑھانے کیلئے ورزشیں: خوراک کیساتھ ساتھ قد بڑھانے والے افرادکو ورزش کرنابھی ضروری ہے۔ اگر وہ ورزش نہیں کریں گے تو خوراک زیادہ اثر نہیں کرے گی کہ جتنا ورزش کی صورت میں فرق پڑے گا۔

راڈ کی مدد سے لٹکنا: قد بڑھانے کے لیے یہ ایک سستہ اور آسان طریقہ ہے، کسی بھی لوہے کی راڈ یا کسی بھی مضبوط چیر کو پکڑیں اور پر لٹک جائیں، جتنی دیر ہو سکے خود کو لٹکا کر رکھیں، دن بہ دن لٹکنے کے وقت کو بڑھائیں،اس سے قد لمبا، ریڑھ کی ہڈی اور پیٹ کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔

Essential Life

سائیکل چلانا: قد لمبا کرنے کے خواہشمند افرادسائیکل چلانے کی عادت اپنائیں، سائیکل چلانے سے ایک تو ٹانگیں مضبوط ہوتی اور لمبی ہوتی ہیں، جبکہ سٹیمنا بھی زیادہ ہوتا ہے۔

وی شیپ یوگا: اس ورزش کے لیے سیدھا کھڑے ہو جائیں، اب نیچے کی جانب جھکتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے زمین کو چھونے کی کوشش کریں، اس دوران سر اور جسم گھٹنوں کے قریب رکھیں، شروع میں خود پر زیادہ کھنچاؤ نہڈالیں، دن بہ دن زمین کو جتنا ہو سکے جھُک کر چھوئیں۔

ایل شیپ یوگا: کمر کے بل زمین پر لیٹیں، اب سر اور کندھوں کو زمین پر ٹکاتے ہوئے باقی سارے جسم کو ہوا میں اُٹھا لیں، اس ورزش کے لیے ٹانگوں کو جسم کی سیدھ میں رکھنا ضروری ہے۔

کوبرا یوگا: کوبرا یوگا کے لیے پیٹ کے بل زمین پر لیٹیں جائیں اور اب ہاتھ زمین پر رکھیں اور جسم کا اگلا حصہ یعنی سر اور سینہ اوپر کی جانب سے اٹھائیں، اس سے بازؤوں اور پیٹ کے پٹھوں پر کھنچاؤ آئے گا۔

Essential Life

تیراکی کرنا: تیراکی قد بڑھانے والی ورزشوں میں سب سے بہترین سمجھی جاتی ہے، پانی کے اندر ریڑھ کی ہڈی کے مہروں پر بوجھ بہت کم ہوتا ہے جبکہ جوڑ زیادہ کُھل کر آرام دہ حالت میں ورزش کر پاتے ہیں، جس سے قد کے بڑھنے کے عمل میں تیزی آتی ہے۔

رسی کودنا: رسی کودنا قد بڑھانے سمیت وزن میں کمی کا بھی سبب بنتی ہے، قد بڑھانے کے لیے رسی کودنے کو بہترین ورزش قرار دیا جاتا ہے، اس ورزش سے ہڈیاں اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ قد بھی بڑھتا ہے۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items