Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

وٹامن پی کیا ہے؟

وٹامن پی کیا ہے؟ - ChiltanPure

ہم میں سے بہت سے لوگ وٹامن اے، بی، سی اور ڈی وغیرہ اور ان کے فوائد کے بارے میں تو جانتے ہیں لیکن وٹامن P یا flavonoids کے بارے میں بہت کم لوگوں نے سُن رکھا ہو گا۔

اگرچہ وٹامن P کا نام 1920ء کی دہائی میں سامنے آ چکا تھا تاہم اس کے باوجود لوگوں کی اکثریت کے لیے یہ پراسرار ہی رہا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مرکبات کا یہ مجموعہ صحت کے لیے متعدد فوائد کا حامل ہے۔ اب تقریبا ایک صدی بعد یہ مرکباتflavonoids کے نام سے جانتے جاتے ہیں۔

غذائیت سے بھرپور یہ مواد انسانی جسم کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ انسان کی ہڈیوں اور دانتوں کی حفاظت کے علاوہ بے رنگ پروٹین Collagen پیدا کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔ کولاجن خون کی شریانوں، پٹھوں اور جلد کو ریشہ دار جُزو فراہم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ بعض امراض کے مرکزی عوامل سے نمٹنے میں انسانی جسم کی مدد کرتا ہے جن میں سرطان یا امراض قلب شامل ہیں۔

وٹامن پی کے فوائد:

Essential Life

فالج کا خطرہ کم کرے: انگریزی جریدے The Journal of Nutrition میں شائع تحقیق کے مطابق پھلوں اور جُوسز سے بھرپور غذا وٹامن پی یا فلیوونوئڈز کے حصول کا مرکزی ذریعہ ہیں۔ اس کا استعمال کرنے والے لوگوں میں پھلوں کی کم مقدار لینے والے افراد کے مقابلے میں فالج کا خطرہ 31% کم ہوتا ہے۔

دل کی صحت کو بہتر بنائے: ماہرین نے وٹامن پی کو دل کے امراض سے لڑنے والا ایک مؤثر ہتھیار بھی قرار دیا ہے لیکن وٹامن پی درحقیقت فلیوونوئڈز جیسے کیمیکلز کے مجموعے کو کہتے ہیں جن کی تعداد اس وقت 6000 سے بھی زیادہ ہے، جسم میں خون کی گردش، فشار خون اور کولیسٹرول کی سطح کو بہتر کرتا ہے۔ دن میں دو کپ چائے (خواہ بلیک ٹی یا گرین ٹی) پینے کی صورت میں اس میں پائی جانے والی فلیوونوئڈز کی مقدار بھی دل کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط کرے: یہ وٹامن جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط کرتا ہے اور ذیابیطس سے لڑتا ہے۔

Essential Life

جلد کو جواں رکھے: وٹامن پی جلد پر نیا کولاجِن بناتی ہے جس سے جلد جوان اور تروتازہ دکھائی دیتی ہے۔وٹامن پی اور فلیوینوئڈز تمام رس دار پھلوں میں پائے جاتے ہیں جن میں سنگترے، نارنجی، کینو، لیموں اور اسی قبیلے کے دیگر پھل شامل ہیں۔

ہڈیاں مضبوط بنائے: اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ وٹامن پی ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناکر انہیں بہترین حالت میں رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ بلیو بیریز اور اسٹرا بریز بھی اینتھوسائنِن جیسے فلیوینولز سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اسی بنا پر ماہرین کا اصرار ہے کہ ہر طرح کے فلیوینوئڈز اور اس سے وابستہ دیگر اجزا کا بھرپور استعمال کیا جائے، اس سے انسانی جسم کو بے پناہ فوائد میسر آتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

وٹامنز سے متعلق معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں

:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items