Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

وٹامن کے کیا ہے؟

وٹامن کے کیا ہے؟ - ChiltanPure

کیا آپ سمجھتے ہیں کہ صرف وٹامن ڈی ہی انسانی جسم کی ہڈیوں کی مضبوطی کا ضامن ہے؟ نہیں یہ ایک خام خیال ہے جسم کی ہڈیوں کو طاقتور بنانے میں ایک اور وٹامن بیحد ضروری ہے جسے وٹامن”کے”کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا وٹامن ہے جسکی کمی سے انسان اوسٹیو پروسس نامی بیماری کا شکار ہوجاتا ہے جس میں جسم کی تمام ہڈیاں انتہائی کمزور اور بوسیدہ ہوجاتی ہیں اور ایک چھوٹی سی ٹھوکر بھی انسان کو معذور بنادیتی ہے۔

اس وٹامن کی کمی معدہ کے نظام میں خرابی، آنتوں کی سوزش،قبض اور پیٹ کے پھولنے جیسے مسائل کی وجہ بنتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق وٹا من k دو اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے۔ وٹامن کے ون اور وٹامن کے ٹو۔وٹامن کے ون ترکاریوں اور گوشت سے حاصل ہوتا ہے جبکہ وٹامن کے ٹو معدہ اورآنتوں میں پائے جانیوالے مادوں کی آمیزش سے ترکیب پاتا ہے۔ وٹامن کے ایک ایسا وٹامن ہے جس کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے آپ کے پورے جسم پر مثبت اثرات واضح نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

وٹامن کے فوائد:

Essential Life

دل کی صحت: وٹامن کے سے بھرپور غذا کو خوراک میں شامل کرنے سے آپ کی ہڈیاں، دل کی صحت بلکہ پورے جسم کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی: وٹامن کے انسانی ہڈیوں کی صحت کو متوازن رکھتا ہے جب کہ اس وٹامن کو غذا میں شامل کرنے سے ہڈیوں میں بھربھرا پن، فریکچر اور اوسٹیوپروسس کی بیماری کی وجہ سے بچا جا سکتا ہے۔

خون میں توازن: وٹامن کے خون میں موجود کیلشیم کی مقدار میں توازن قائم رکھتا ہے۔

خون کی روانی: وٹامن کے خوراک میں شامل کرنے سے آپ کے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جب کہ اس سے باریک نسوں میں خون اور کولیسٹرول نہیں جمتا۔

موذی امراض سے بچاؤ: وٹامن کے انسان کو امراض، قلب، پروسٹیٹ کینسر، اور الزائمر کی بیماری سے بچاتا ہے۔

زخموں کی صحت یابی: وٹامن کے زخموں کو جلد ٹھیک کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

وٹامن کے کن غذاؤں میں ہوتا ہے:

Essential Life

سویابینز: سویا بینز پھلیوں کی وہ قسم ہے جس میں وٹامن کے کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ زیادہ تر مشرقی ایشیا کے ممالک میں مختلف اشکال جیسا کہ سویا بین والا دودھ، تیل اور چٹنی کی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے۔سویا بین آئل کے ذریعے، اسے ہم اپنی خوراک میں بآسانی استعمال کر سکتے ہیں۔ 3 چمچ سویا بین آئل ہمیں ایک دن میں درکار وٹامن کے کی مقدار مہیا کر دیتا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں کینولا آئل کے 9 چمچ روزانہ درکار وٹامن کے کی مقدار فراہم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں سویا بین آئل میں دل کے لئے فائدہ مند فیٹس اور اومیگا 3 ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں جو کہ دل کے مسائل سے نجات دلاتے ہیں۔

ہرے پتوں والی سبزیاں: ہرے پتوں والی سبزیاں بالخصوص پالک وٹامن کے سے بھرپور ہیں۔ ان میں وٹامن کے کے علاوہ دیگر وٹامنز بھی خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ انہیں ہم لوگ سلاد سے لیکر سالن تک کسی بھی شکل میں استعمال کر سکتے ہیں۔

سیب: اگرچہ سیب میں وٹامن کے کی بہت زیادہ مقدار نہیں پائی جاتی مگر اس کے بہت جلد ہضم ہونے کی صلاحیت اسے وٹامن کے کی فوری ضرورت پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں موجود فلیوینائیڈز اور اینٹی آکسیڈینٹس ہمیں کینسر، بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر دل کے امراض سے بچاتے ہیں۔

Essential Life

خشک میوہ جات: خشک میوہ جات میں وٹامن کے کے علاوہ پروٹین، فائبر، صحت مندانہ آئلز بھی پائے جاتے ہیں جو کہ انفلیمیشن، دل کے امراض اور معدے کے مسائل میں فائدہ مند ہیں۔ مختلف خشک میوہ جات کا مرکب، کاجو اور چلغوزے وٹامن کے سے بے حد مالا مال ہیں۔

بلیو بیریز: یہ پھل بھی وٹامن کے سے بھرپور ہے۔ اس میں موجود کم کیلوریز اور بہت ذیادہ نیوٹرینٹ وزن کم کرتے ہوئے لوگوں کے لیے بھی اسے ایک بہترین ذریعہ بناتا ہے۔ بلیو بیریز میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس ہماری نیند اور توجہ کو بھی بہتر بناتے ہیں اور یہ اعضائے مخصوصہ کی افزائش کیلئے بھی مفید ہے۔

مچھلی: ماہرین کے مطابق ہفتے میں 2 بار مچھلی کے استعمال سے وٹامن بی، ڈی، کے اور کیلسیم اور فاسفیٹ کی درکار مقدار پوری ہو جاتی ہے۔ ان نیوٹرینٹ کی وجہ سے مچھلی بلڈ پریشر اور امراض دل میں بہت فائدہ مند ہے۔

بند گوبھی: اس میں وٹامن K1، K2 دونوں کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ ہماری ہڈیوں اور مدافعتی نظام کو مضبوطی اور نظام انہظام میں بہتری پیدا کرتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

وٹامنز سے متعلق معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items