وٹامن ای کیا ہے؟
وٹامن ای، ایک فیٹ سولیوبل وٹامن ہے، جوجسم کے خلیوں کو نقصان سے بچاتا ہے اور ہمارے اعضاء کو تندہی سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ویسے تو وٹامن ای خوراک اور سپلیمنٹ دونوں کی شکل میں موجود ہوتا ہے لیکن وٹامن ای کو سپلیمنٹ کی بجائے خوراک سے حاصل کرنے کو ترجیح دینی چاہیے۔
وٹامن ای کے فوائد:
جینیاتی مسائل کا حل: وٹامن ای جسم کے خلیوں خصوصاً جلد کو نقصان سے بچانے میں مددگار جز ہے۔اگر اس کی کمی ہوجائے انسانی جسم میں تو جینیاتی مسائل اور پیدائش کے وقت بچے کے کم وزن کے مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔ بالخصوص خواتین کیلئے وٹامن ای کا استعمال بے حد ضروری ہے۔ یہ خوراک اور سپلیمنٹس دونوں کی شکل میں موجود ہوتا ہے لیکن خواتین اس کو خوراک کے ذریعے ہی حاصل کریں تو بہتر ہے۔
موائسچرائزر: وٹامن ای اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش کی خصوصیات رکھتا ہے جو نقصان دہ ریڈیکلز کو بے اثر کرتا ہے اور جلد کو موائسچرائز کرنے کا کام کرتی ہے۔ یہ جلد کو مضبوط، چمکدار اور مہاسوں کو کنٹرول کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا ہے۔
زخم بھرنے میں مفید: ماہرین طب کے مطابق وٹامن ای آکسیڈیٹیو ہے اس لئے زخم کو جلدی بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جبکہ وٹامن ای میں زنک کی موجودگی السر اور جلی ہوئے جلد کا بھی علاج کرنے میں مدد دیتا ہے۔
جلد کے کینسر میں مفید: وٹامن ای میں جلد کے کینسر کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ ساتھ ہی جلد پر آزاد ریڈیکلز سے ہونے والے اثرات کو بھی کم کرتا ہے۔ ماہرین کی جانب سے جلد کے کینسر کے مریضوں کو وٹامن ای سے بھرپور اجزاء جیسے پالک، سویا بین، گندم اور بادام زیادہ مقدار میں کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
ایگزیما: وٹامن ای ایگزیما کے علاج کے لئے مفید مانا جاتا ہے ساتھ ہی جلد سے متعلق تمام مسائل خارش، جلد کا سوکھا پن، داغ دھبے، نشانات وغیرہ کو دور کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
سورج کی شعاعوں سے بچاؤ: وٹامن ای میں فوٹو پروٹیکٹوو خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جلد کو نرم رکھنے اور سورج کی شعاعوں سے پڑنے واکے اثرات اور سن ٹین وغیرہ سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔
وٹامن ای کی کمی کی علامات:
جسم کو کام کرنے کے لئے وٹامن ای کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ ایک ضروری وٹامن ہے جو ہماری جسمانی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ وٹامن ای کی کمی کی علامات مندرجہ ذیل ہیں؛
پٹھوں کی کمزوری: وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے ہمیں پٹھوں کی کمزوری ہوتی ہے ہمارے اعصابی نظام کے لئے وٹامن ای بہت ضروری ہے یہ اہم آکسیڈنٹ میں شامل ہے۔اس کی کمی کی وجہ سے پٹھوں میں تناؤ پیدا ہوتا ہے جو پٹھوں کی کمزوری کا باعث بنتا ہے۔
چلنے میں دشواری: وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے پیدل چلنے میں دشواری ہوتی ہے اور جسم میں کمزوری پیدا ہوتی ہے جس وجہ سے انسان پیدل چلنے سے تھک جاتا ہے اور تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔
نظامِ ہضم کے مسائل: وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے ہمارا نظامِ انہظام ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرتا۔وٹامن ای کی کمی ہمارے مدافعتی خلیوں کو روکتی ہے اس لئے بڑی عمر کے لوگوں کو نقصان ہوسکتا ہے۔اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات شامل ہیں جو آزاد ریڈکلز کے خلاف صلاحیت رکھتے ہیں۔
وٹامن ای والی غذائیں:
سورج مکھی کے بیج: سورج مکھی کے بیج وٹامن ای، فلیوینائیڈز اور دیگر ایسے مرکبات سے بھرپور ہوتے ہیں جو ہمارے نظام مدافعت کو طاقت بخشتا ہے اور انفلیمیشن سے بھی نجات دلاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ خون میں شوگر کی مقدار کو بھی نارمل کرتا ہے جس سے وٹامن ای شوگر کے مریضوں اور موٹاپے میں بھی فائدہ مند ہے۔
بادام: بادام کھانے سے خون میں پلازما سیلز اور ریڈ بلڈ سیلز بڑھتے ہیں جس سے کولیسٹرول کی مقدار بھی ٹھیک رہتی ہے۔ انہیں استعمال کرنے سے اینٹی آکسیڈینٹ کا لیول بھی بڑھ جاتا ہے جس سے خون کا بہاو اور بلڈ پریشر بھی نارمل ہو جاتا ہے اور نتیجتا دل کے امراض بھی درستگی کی راہ لیتے ہیں۔
پالک: پالک بھی وٹامن ای کا ایک بہترین ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ دل کے امراض کے لیے بھی نہایت مفید ہیں۔ اس میں موجود بیٹا کیروٹین اور میگنیسیم دمہ اور پینک اٹیک کیلئے بھی بہت کارگر ہیں۔
ایووکاڈوز
: وٹامن ای کے ساتھ ساتھ اس میں موجود کیروٹینائیڈز آنکھوں کیلئے شدید فائدہ مند ہیں جو ہماری نظر کو جلا بخشتے ہیں۔ یہ سیل ممبرینز میں ہونے والی توڑ پھوڑ کو روک کر کینسر سے بھی نجات دلاتے ہیں۔
براکلی: ہرے پتوں والی سبزیوں میں سے براکلی بھی وٹامن ای کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ نظام تولید کے مسائل اور کینسر کے امکانات کو بھی کم کرتی ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیم ہماری ہڈیوں، ٹشوز، نظام مدافعت اور زخموں کی جلد بہتری کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ علاوہ ازیں اس میں موجود فائبر میٹابولک ریٹ بڑھا کر وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
مونگ پھلی: وٹامن ای کا ایک اور خوش صحت ذریعہ مونگ پھلی کے دانے بھی ہیں جن میں پروٹین کی بھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے جو ہمارے جسم و ذہن کی نشونما کیلئے اہم ہے۔ اس کے علاوہ مونگ پھلی ہمارے دل کی شریانوں کو مضبوطی بخشنے کے ساتھ ساتھ خون جمنے سے بھی روکتی ہیں۔ مونگ پھلی میں موجود پلانٹ سٹیرول کولیسٹرول کے لیولز کم کر کے دل کے امراض سے بھی نجات دلاتا ہے۔
بلیو بیری: گہرے نیلے رنگ کا یہ لذیذ پھل اینٹی آکسیڈینٹ وٹامن ای سے مالا مال ہے۔ اس کے کھانے سے ہمارے دماغ کو تقویت اور یادداشت کو بہتری ملتی ہے۔ یہ فری ریڈیکل نامی خطرناک مرکبات کو ختم کر کے دماغ میں انفلیمیشن کو بھی کم کرتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی بیکٹیریل صلاحیت ہمارے مسوڑوں اور دانتوں کے لیے بھی کسی نعمت سے کم نہیں۔
کارن/مکئی: کارن بھی وٹامن ای کی اینٹی آکسیڈینٹ پراپرٹیز کی بدولت ہماری یادداشت کو جلا بخشتی ہے۔ اس میں موجود لائکوپین جلد میں کولاجن کی مقدار کو بڑھا کر اسے نقصانات سے ماورا کر دیتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔وٹامنز سے متعلق معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.