Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Amazing Discount
Download Now

Urdu Blogs

روغن لیموں کے طبی فوائد

by Mansoor Mehdi 17 Feb 2024 0 comments

روغن لیموں کے طبی فوائد



وٹامن سی، پوٹاشیم، فاسفورس، پروٹین، فولاد، وٹامن اے، بی، سی اور کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور قدرت کے اس تحفے میں کئی بیماریوں کا علاج موجود ہے۔ لیمن آئل کا استعمال جہاں جسم سے فالتو چربی ہٹا کر کولیسٹرول کم رکھتا ہے، وہیں اس میں پوٹاشیم کی وافر مقدار دل کو کام کرنے کے قابل رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ لیمن آئل میں وٹامن سی کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جس کا کام جلدکے امراض کو دور کرنا اور قوت مدافعت بڑھانا ہے جس سے جسم کو بیماریوں اور جراثیموں سے لڑنے کی طاقت حاصل ہوتی ہے۔ لیمن آئل نہ صرف آپ کے موڈ اور توجّہ کو بہتر بناتا ہے بلکہ آپ کو پُرسکون اور متحرک بھی کرتا ہے۔
کاغذی لیموں ترشاوہ خاندان کا ایک اہم رکن ہے۔ اس کی پیداوار دنیا کے ہر حصّے میں ہوتی ہے، پاکستان میں اس کی کاشت زیادہ تر ساہیوال، ملتان، سرگودھا، گجرات، گوجرنوالہ اور رحیم یار خان میں ہوتی ہے۔ صوبہ پنجاب ، صوبہ خیبر پختونخوا اور صوبہ سندھ کے اکثر علاقوں میں بھی کامیابی سے کاشت کیا جاتا ہے۔

غذائی وکیمیائی اجزا:
وٹامن سی، سٹرک ایسڈ،، پوٹاشیم، فاسفورس، پروٹین، وٹامن اے ، بی، سی، فولاد، کاربوہائیڈریٹس وغیرہ پائے جاتے ہیں۔ اس کا چھلکا، تیل ، رس اور بیج غذائی اور ادویاتی اہمیت کے حامل ہیں۔

روغن لیموں کے فوائد:
روغن لیموں کے بے شمار فوائد میں سے چند ایک یہ ہیں۔
٭ ماہرین کا کہنا ہے کہ روغن لیموں میں شامل معدنیات ہڈیوں میں مضبوطی کے ساتھ ساتھ جوڑوں کی حرکت میں سہولت پیدا کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق دوسرے رس دار پھلوں کی طرح لیموں میں بھی ’’پیکٹن‘‘ نامی ایک مادّہ پایا جاتا ہے جو جسم میں چکنائی جمع نہیںہونے دیتا بلکہ خون میں شکر کی مقدار بھی کنٹرول کرتا ہے۔
٭ روغن لیموں چونکہ انٹی آکسیڈینٹ ہوتا ہے اس لئے جسم سے فاضل مادوں کا اخراج کر کے موٹاپے سے بچاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک ایسا ٹانک ہے جس سے آپ اپنے وزن میں کمی لا سکتے ہیں۔ اس کا استعمال جہاں جسم سے فالتو چربی ہٹا کر کولیسٹرول کو کم رکھتا ہے، وہیں اس میں پوٹاشیم کی وافر مقدار دل کو کام کرنے کے قابل رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
٭ روغن لیموں میں وٹامن سی کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جس کا کام جلدکے امراض کو دور کرنا اور قوت مدافعت کو بڑھانا ہے اس سے جسم کو بیماریوں اور جراثیموں سے لڑنے کی طاقت حاصل ہوتی ہے۔ اور آپ کا چہرہ اور جلد کیل مہاسوں، دانوں اور خارش سے محفوظ رہتے ہیں۔
٭ روغن لیموں میںشامل پوٹاشیم گردے کی پتھری بننے سے روکتا ہے اور اس کے اجزاء کو سٹرک ایسڈ میں حل کرکے پیشاب کے راستے جسم سے نکال باہر کرتا ہے۔
٭ نظام ہضم میں خرابی معدے میں پیدا ہونے والی تیزابیت کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ معدے کے انفیکشن یا قبض وغیر ہ کی وجہ سے بھی ہاضمہ خراب ہو سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں روغن لیموں بے حد فائدے مندثابت ہو سکتا ہے۔ اس کا استعمال کرنے سے آپ کا معدہ بہتر طریقے سے کام کر سکے گا اور معدے سے زہریلے مادے خارج ہو جائیں گے۔
٭ روغن لیموں کا ایک اور انتہائی اہم فائدہ خصوصاً کچن میں کام کرنے والی خواتین کیلئے ہے۔ وہ ایسے کہ اکثر کھانا وغیرہ پکاتے ہوئے، گرم چولہے ، برتن کو چھو لینے یا بھاپ لگ جانے سے ہاتھ، یا بازو کا کچھ حصہ جل جاتا ہے ایسی صورت میں پریشان نہ ہوں بلکہ روغن لیموںسے مدد لیں، آپ نے صرف یہ کرنا ہے کہ کالے تل اور خشخاش کو توے پر ہلکا گرم کریں۔ ا س کے بعد ان کا پاؤڈر بنا لیں اور روغن لیموںمیں مکس کرکے لگائیں، اس سے نہ صرف جلن ختم ہو گی بلکہ یہ زخم دیکھتے دیکھتے غائب ہو جائے گا۔
٭ روغن لیموں میں جراثیم کش اجزا ہوتے ہیں، اس لئے اس میں وائرس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ یہ منہ اور گردوں کے انفیکشنز کو روکتا ہے۔
٭ اس کے علاوہ لیمن آئل نہ صرف آپ کے موڈ اور توجّہ کو بہتر بناتا ہے بلکہ آپ کو پُر سکون اور متحرک بھی کرتا ہے۔ یہ بخار، دمہ اور تھکاوٹ دور کرتا ہے۔

٭٭٭٭٭

Sample Block Quote

Praesent vestibulum congue tellus at fringilla. Curabitur vitae semper sem, eu convallis est. Cras felis nunc commodo eu convallis vitae interdum non nisl. Maecenas ac est sit amet augue pharetra convallis.

Sample Paragraph Text

Praesent vestibulum congue tellus at fringilla. Curabitur vitae semper sem, eu convallis est. Cras felis nunc commodo eu convallis vitae interdum non nisl. Maecenas ac est sit amet augue pharetra convallis nec danos dui. Cras suscipit quam et turpis eleifend vitae malesuada magna congue. Damus id ullamcorper neque. Sed vitae mi a mi pretium aliquet ac sed elitos. Pellentesque nulla eros accumsan quis justo at tincidunt lobortis deli denimes, suspendisse vestibulum lectus in lectus volutpate.
Prev post
Next post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose options

Recently viewed

Edit option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping cart
0 items