روغن ملٹھی کے طبی فوائد
روغن ملٹھی کے طبی فوائد
ملٹھی کا پودا مٹر کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ انگریزی میں اسےLiquorice Sweet Wood اور اُردو میںملٹھی کہتے ہیں۔ ملٹھی سعودی عرب، چین، ترکمانستان اور افغانستان میں عام پائی جاتی ہے۔
پاکستان میں صوبہ بلوچستان اور چترال کے علاقے میں قدرتی طورپر بہترین ملٹھی پائی جاتی ہے۔ عراق، سپین، یونان، چین اور اٹلی میں اس کی کاشت بڑے پیمانے پر تجارت کیلئے کی جاتی ہے۔ سپین میں ملٹھی کو پہلی بار تیرہویں صدی عیسوی میں کاشت کیا گیا تھا جبکہ برطانیہ میں اس کی کاشت سولہویں صدی میں شروع ہوئی تھی۔
قدیم زمانے ہی سے ملٹھی کی جڑ کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ روم کی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ چوتھی صدی میں ملٹھی کو بطور دوا استعمال کیا جاتا تھا۔
ملٹھی کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اس کی جڑ پیاس کو ختم کرنے میں جادوئی تاثیر رکھتی ہے۔ اس کی جڑ چوسنے کے بعد انسان بغیر پانی کے بارہ دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔
ملٹھی میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
ملٹھی میں زرد قلمی سفوف، وٹامنز، نشاستہ، فاسفورک، سلفیورک اور میلک ایسڈ،کیلشیم ،میگنیشیم اور دیگر کیمیائی مرکبات شامل ہیں۔
روغن ملٹھی کے فوائد:
جیسا کہ آغازمیں بیان کیا جا چکا ہے کہ ملٹھی زمانہ قدیم سے بے شمار فوائد کی حامل رہی ہے، اسی طرح اس کے روغن میں بھی کئی ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو مختلف امراض سے نجات دلا کر انسان کو تندرست رکھنے کا سبب بنتے ہیں۔ آئیے! ان فوائد میں سے یہاں چند ایک کا ذکر کرتے ہیں۔
٭ آج بھی یورپ میں السر کے علاج کے لیے ملٹھی اور اس کا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔ جدید تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ معدے کے زخمی خلیوں کو ٹھیک کرنے میں ملٹھی مدد دیتی ہے۔
٭ امریکی ڈاکٹر جیمس ڈیوک کے مطابق ملٹھی میں معدے اور آنتوں کے زخم ٹھیک کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ سرطان دور کرنے کی بھی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ امریکہ کے سرطان پر تحقیقی ادارے نے بھی ملٹھی کو اپنی تحقیق میں شامل کر رکھا ہے۔ اب تک کی تحقیق کے مطابق اس کا اہم جزو ٹرائی رٹر پناڈز (Reritependids) سرطان کا مفید علاج ثابت ہو سکتا ہے۔ کیونکہ یہ جسم میں پروسٹاگلینڈین کی تیاری کا سلسلہ روک دیتا ہے۔ پروسٹاگلینڈین ہارمون جیسے Fatty Acid ہوتا ہے جو سرطانی خلیات بننے کا عمل تیز کر دیتا ہے۔ ملٹھی کا یہ جزو جسم پر سرطان کا سبب بننے والے اجزا کا حملہ روک سکتا ہے۔
٭ روغن ملٹھی اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرا ہوتا ہے اس لئے جسم کو ایسے مواد سے پاک کرتا ہے جو چہرے کی جلد پر بڑھاپے کے آثار نمایاں کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ اگر آپ اپنا چہرہ زیادہ دیر تک جوان رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے روزمرہ کے معمول میں زیادہ سے زیادہ قدرتی اشیاء کو شامل کرنا ہوگا اور جلد کے حوالے سے روغن ملٹھی سے بہتر کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔
٭ اگر آپ ہائپر پیگمینٹیشن کا شکار ہیں تو اس کا علاج بھی روغن ملٹھی میں موجود ہے کیونکہ روغن ملٹھی اس کا ایک حیرت انگیز قدرتی علاج ہے جو کیمیکلز پر مبنی ادویات کا بہترین متبادل ہے۔ اس کے علاوہ بچے کی پیدائش کے بعد خواتین کی جلد میں آنیوالا بگاڑ بھی اس سے دور کیا جا سکتا ہے۔
٭ روغن ملٹھی میں پروٹینز پائے جاتے ہیں جو سر کی جلد کو سوزش، خارش اور خشکی سے پاک کر کے بالوں کی نشوونما میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ خشکی کے باعث جلد کے بند ہو جانے والے مساموں کو کھول کر بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے جس سے بال گھنے، لمبے اور سیاہ ہو کر آپ کی شخصیت کو چارچاند لگا دیتے ہیں۔
٭ ملٹھی کا تیل سوزش اور جوڑوں کے درد سے بھی نجات دلاتا ہے۔ اس کے مسلسل استعمال سے جوڑوں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے جس سے آپ ہر وقت مستعد رہتے اور اپنے امور بہتر طریقے سے انجام دیتے ہیں۔
روغن ملٹھی کے دیگر فوائد:
٭ ملٹھی آئل کا استعمال ہاتھ پاؤں کی جلن اور اخراج خون میں فائدہ مند ہے۔ نیز یہ ٹی بی، ہر قسم کے ورم ، ورم گردہ اور پتے کی پتھری کے علاج میں بھی بہترین ثابت ہوتا ہے۔
٭٭٭٭٭
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.