Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن گل خطمی کے طبی فوائد

روغن گل خطمی کے طبی فوائد - ChiltanPure

روغن گل خطمی کے طبی فوائد



گڑھل یاگل خطمی ملائیشیا کا قومی پھول ہے جبکہ یہ پاکستان میں عمومی طور پر سکول، کالجز اور باغیچوں میں لگا ہوتا ہے اور ہم اسے محض پھول سمجھ کر ضائع کر دیتے ہیں جبکہ اس کے بہت سے فوائد ہیں۔ عرب اور افریقہ میں اسکا شربت اور قہوہ بکثرت استعمال ہوتا ہے اور اب مغربی ممالک بھی اسے استعمال کیا جانے لگا ہے۔
گڑھل بہت سی شاخوں والا انار کے درخت کے برابر جھاڑی کی طرح کادرخت ہے۔ جس کے پتے توت کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں۔ پھول گہرے سرخ رنگ کا ہوتاہے۔ لیکن اندرسے خالی پیالے کی طرح جس کی ڈنڈی لمبی ہوتی ہے۔ اس پودے کو باغ باغیچوں میں خوبصورتی کیلئے لگایاجاتاہے۔کیونکہ یہ بہت سرسبز ہوتا ہے اور سرخ رنگ کے بڑے بڑے پھول خوبصورت لگتے ہیں یہ جنگل میں خودرو یا اس کی قلمیں لگائی جاتی ہیں۔ اسکی جڑ سرخ ہوتی ہے۔
سرخ پھولوں کے علاوہ اب یہ دیگر رنگوں میں بھی ہوتا ہے۔ جن میں سفید، اورینج، پیلے، گلابی، سرخ، نارنگی،نیلا، فیروزی،جامنی، بھورا، سرمئی، چاندی، سنہرا بھی شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے ہندو اپنے دیوی، دیوتائوں کی عبادت کرنے کے لئے ان پھولوں کا استعمال کرتے ہیں۔ پھول اصل میں کھانے کے قابل ہیں اور بحر الکاہل کے جزائر، وسطی بھارت میں اس کو ترکاری کے طور بھی کھایا جاتا ہے جبکہ اکثر سلاد کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔اسکا پھول بطور دوا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ اس میں سے تیل بھی نکالا جاتا ہے۔ جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے بے حد مفید ہے۔

گڑھل یاگل خطمی میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
گڑھل یاگل خطمی ا ینٹی آکسیڈینٹ ہے۔اس کے100گرام پھولوں میںتوانائی49کیلوری، فائبر2.3گرام، پروٹین1.9گرام، چربی0.1گرام، کاربوہائیڈریٹ 12.3 گرام، کیلشیم 1.72 ملی گرام، آئرن57ملی گرام، وٹامن سی14ملی گرام، بیٹا کیروٹین 300 ملی گرام پائے جاتے ہیں۔
گڑھل یاگل خطمی کے طبی فوائد:
٭ روغن گل خطمی مقوی حواس ہونے کی وجہ سے ہسٹریا خفقان، جنون اور وحشت میں مفیدہے۔
٭ مفرح و مقوی قلب کے علاوہ مقوی باہ ہے۔اگر اس کے پھول خشک کرکے سفوف بنایاجائے اور چالیس دن استعمال کیاجائے تو جسم میں چستی اور طاقت آتی ہے۔منی پیدا کرتاہے۔اس کے پھولوں کا جوشاندہ بھی پلایاجاتاہے۔اور اسکے پھولوں سے گلقند یا شربت بھی بنایاجاتاہے۔ جبکہ مردانہ امراض کیلئے گل خطمی کا تیل ایک لاجواب نسخہ ہے۔
٭ روغن گل خطمی یا اس کا شربت گرمی کے امراض، پیشاب کی جلن اور یرقان میں خصوصی طور پر استعمال ہوتاہے۔جوبے حد مفید و مجرب ہے۔
٭ بالوں کو لمبا کرنے، بالوں کو اگانے اور بالوں کو سیاہ اور ملائم بنانے میں اس کا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔ بازار میں جو بال کالا کرنے والے تیل دستیاب ہیں ان میں دیگر اجزا کے ساتھ ان پھولوں کے تیل کو شامل کرکے یہ تیل بنائے جاتے ہیں۔
٭ گڑھل کے پھول کی پنکھڑیاں 250 گرام، تل کا تیل 500 گرام، تل کے تیل کو صاف برتن میں ڈال کر آگ پر جوش دیں اور اس میں پھولوں کی پنکھڑیاں ڈال دیں۔ اس کو اس قدر پکائیں کہ پنکھڑیاں جل جائیں تو آگ سے اتار کر ٹھنڈا کرکے باریک کپڑے یا چھلنی سے چھان لیں، اس کو خوش نما بنانے کیلئے حسب خواہش خوشبو ملا کر بوتل میں محفوظ رکھیں اور استعمال میں لائیں۔بھارت میں گل خطمی کے پھولوں کو مختلف رنگوں کے لئے کلر ڈائی کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
٭ بد ہضمی اور قبض میں اس کا استعمال اکیسر ہے۔یہ بھوک بڑھانے میں مددکرتا ہے جبکہ دافع قبض بھی ہے۔

٭٭٭٭٭

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items