روغن چیا سیڈ کے طبی فوائد
روغن چیا سیڈ کے طبی فوائد
چیا کا تعلق پودینے کے خاندان سے ہے یہ ہزاروں سال قبل امریکہ کے علاقوں میں کاشت کیا جاتا تھا۔ اُس وقت کے لوگ بہت مضبوط عقیدہ رکھتے تھے کہ اِس کے بیج آگ نکالنے والے دیوتا سے اُن کی حفاظت کرتے ہیں۔ دنیا میں بہت سے ممالک میں چِیا کی کاشت کی جاتی ہے ان میں زیادہ تر میکسیکو، بولیویا، آرجنٹینا، آسٹریلیا اور گوئٹے مالا شامل ہیں جہاں یہ ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی جاتی ہے۔ 2009ء میں یورپی یونین نے چِیا فوڈ کو بطور بنیادی خوراک منظور کرکے اجازت دی ہے کہ خوراک کاپانچ فیصد حصہ چِیا کے بیج پر مشتمل ہونا چاہیے۔ ترقی یافتہ ممالک میں بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر چِیاکو برآمد کرکے ایک نقدآور فصل کے طور پرر متعارف کروایا جا سکتا ہے۔
چِیا کو فنکشنل فوڈ کا اعزاز حاصل ہے فنکشنل فوڈ اُسے کہا جاتا ہے جو جسم کو بنیادی غذائی اجزاء فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خطرناک بیماریوں کے خلاف بھی معاون ثابت ہو۔
جہاں تک اس کی غذائیت کی بات ہے تو اس کے بیج میں دوسری غذائی اجناس سے کہیں زیادہ اومیگا3، کیلشیم، اینٹی آکسیڈنٹس جبکہ آئرن اورپروٹین، جئی، جو اور گندم سے زیادہ پائے جاتے ہیں اِس کے علاوہ وٹامنز اور منرلز کابھی قدرتی ذریعہ ہے اور مکمل طور پر گلوٹن سے پاک ہے۔انہی خصوصیات کی بناء پر اِسے سُپر فوڈ اور متبادل خوراک کا اعزاز حاصل ہے اور ہمارے جسم کو پیٹ بھرنے کے علاوہ خوراک سے جِن جِن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ اِسی سے پوری ہوجاتی ہیں۔ یہ ایک مکمل غذا ہے جسکی مدد سے ناکافی غذائیت کا مسئلہ جس نے آجکل دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ہم دن بھر جو بھی کم کوالٹی والی خوراک کھاتے ہیں اور ان میں موجود کیمیکلز ہمارے جسم میں جاکر مختلف بیماریاں پھیلاتے ہیں، اِن سب سے جسم کو بچانے اور اِنکے اثر کو زائل کرنے کے لیے اینٹی آکسیڈنٹس چاہیے ہوتے ہیں جو کہ اسکے بیج میں وافر مقدار میں موجود ہیں۔
چیا سیڈ میں موجود تیل کینولا، السی اور سویا بین کے تیل کی نسبت زیادہ صحت بخش ہوتا ہے کیوں کہ اس میں موجود اومیگا3 قلب کے امراض، کینسر اور سڑوک کے امکانات کو کم کرتا ہے۔چیا سیڈ کے تیل کے علاوہ اس کو استعمال کرنے کے بے شمار طریقے ہیں جن میں سب سے زیادہ مشہور اسکے بیج کو مشروبات میں شامل کر کے اور مختلف کھانوں میں شامل کرکے استعمال کرتے ہیں۔ اسکے بیج مشروبات اور کھانے کی چیزوں کی تاثیر کو ٹھنڈا کردیتے ہیں۔
ہزاروں سال قبل امریکہ کے جنگجو اور ایتھلیٹس چِیا کے بیج کھاتے تھے جو انہیں جنگ کے دوران کیے جانے والے مشقت بھرے کام اور غذا کی عدم دستیابی میں قوت فراہم کرتے تھے۔ ایک تحقیق کے مطابق انسان کو چوبیس گھنٹے کام کرنے کے لیے جتنی قوت(انرجی) کی ضرورت ہوتی ہے یہ انرجی اِسکے بھگوئے ہوئے بیج کے صرف دو چمچ کھانے سے با آسانی حاصل کی جاسکتی ہے۔ چِیا کے بیج کی ایک منفرد اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اپنے وزن سے کئی گنا زیادہ پانی جذب کرلیتے ہیں جوکہ انسان کو پانی کی کمی سے بچاتے ہیں۔
روغن چیا سیڈ معدے میں کاربوہائیڈریٹ خرابی کی شرح کو کم کرتا ہے اور بلڈ شوگر کو متوازن رکھ کر جسم کو پتلا بناتا ہے ۔روغن چیا سیڈ میں کیلشیم، فاسفورس اور وٹامن اے کا مرکب آپ کے دانتوں کی طاقت کو بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔چیا بیج کا تیل اپنی پروٹین کے ساتھ بالوں کی نشوونما کی معاونت کرتا ہے۔روغن چیا سیڈ نہ صرف بالوں کی حفاظت کرتا ہے بلکہ ان کو قدرتی چمک بھی فراہم کرتا ہے۔
ماہرینِ غذائیت چیا سیڈ کو ایک بھرپور کھانا قرار دیتے ہیں۔ اس کی وجہ چیا سیڈ میں موجود وٹامن اے، بی 1، بی 3، ای، ڈی، سلفر، کیلشیم، آئرن، آئیوڈین، تانبا، زنک، میگنیشیم اور بہت سے معدنیات کی موجودگی ہے۔ چیا سیڈ سے بننے والا آئل بھی طبی فوائد و افادیت میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔
روغن چیا سیڈ کے فوائد :
یوںتو روغن چیا سیڈ کے کئی فوائد ہیں لیکن ہم یہاں آپ کیلئے صحت کے حوالے سے صرف اس کی چند ایک خوبیاں بیان کر رہے ہیں۔
٭ صحت کے حوالے سے ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روغن چیا سیڈ کا استعمال اچھے کولیسٹرول میں اضافہ اور نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔ روغن چیا سیڈ میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہے جو دل کی حفاظت کرتا ہے۔
٭ روغن چیا سیڈ معدے میں کاربوہائیڈریٹ خرابی کی شرح کو کم کرتا ہے اور بلڈ شوگر کو متوازن رکھ کر جسم کو پتلا بناتا ہے۔ اس کے علاوہ چیا سیڈ آئل کھیل کود اور ورزش کے دوران ہونے والی تھکاوٹ کو بھی دور بھگاتا ہے۔
٭ روغن چیا سیڈ میں موجود کیلشیم ہڈیوں کی نشوونما میں معاون ہے۔ یہ ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو جسم کو زہریلے مادوں سے پاک اور سیلز کی تجدید کرتا ہے۔ یہ بڑھتی عمر کے اثرات کم کرکے تادیر جوان رکھتا ہے۔
٭ چونکہ روغن چیا سیڈ اینٹی آکسیڈینٹس سے مالا مال ہوتا ہے، اس لئے جلد کی مرمت کے نظام کو تیز کرتا ، نقصان سے روکتا اور قبل از وقت بڑھاپے کے عمل سے بچاتا ہے۔
٭ روغن چیا سیڈ میں حیرت انگیز طور پر غذائی ریشہ کے اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ فائبر کی بدولت یہ ہاضمہ کو آرام دہ طریقہ سے کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ آنتوں میں پری بائیوٹک کردار ادا کر کے صحت مند بیکٹیریا کی افزائش میں مدد کرتا ہے۔
٭ بالوں کو صحت مند رکھنے اور تیزی سے بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔ بالوں میں ایک قسم کا پروٹین ہوتا ہے جسے کیریٹن کہتے ہیں۔ روغن چیا سیڈ اپنی پروٹین کے ساتھ بالوں کی نشوونما میں معاونت کرتا ہے۔ روغن چیا سیڈنہ صرف بالوں کی حفاظت کرتا ہے بلکہ ان کو قدرتی چمک بھی فراہم کرتا ہے۔
٭ برازیل میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روغن چیا سیڈ کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کی اس کی یہ خاصیت اس میں موجود انٹی آکسیڈنٹس کی وجہ سے ہے۔
٭ روغن چیا سیڈ میں کیلشیم، فاسفورس اور وٹامن اے کا مرکب آپ کے دانتوں کی طاقت بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
٭ ذیابیطس کے مریضوں پر کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روغن چیا سیڈ بلڈ پریشر اور سوزش کو مناسب طریقے سے کم اور شوگر کو متوازن رکھتا ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ چونکہ چیا سیڈ آئل میں الفالینولینک ایسڈ اور فائبر موجوجود ہوتے ہیں لہذا یہ میٹابولک عوارض جیسے خون میں زیادہ چربی اور انسولین مزاحمت کو روکنے میں مدد کر سکتے ہیں، جو شوگر کی نشوونما کے دو عوامل ہیں۔
٭٭٭٭٭
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.