Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

جنسنگ:ڈھلتے ہوئے شباب کو واپس لائے

جنسنگ:ڈھلتے ہوئے شباب کو واپس لائے - ChiltanPure

چینیوں کی صحت کا راز صرف انکی جسمانی مشقت میں پنہاں نہیں بلکہ وہ قدرتی نباتاتی جڑی بوٹیوں کو روزمرہ غذااور مشروب کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

ginseng جس کو چینی dong quai کہتے ہیں، انتہائی کراماتی جڑی بوٹی ہے۔ جس کا قہوہ چینیوں میں بڑا ہی معروف ہے۔یہ چین کی قدیمی اور روائتی جڑی بوٹیوں میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔

بھرپور اِنرجی اور ہشاش بشاش زندگی کیلئے چین میں اس کا صدیوں سے استعمال ہو رہا ہے اور جدید تحقیق کے مطابق جنسنگ میں پائے جانے والے اجزا جیسے فولک ایسڈ، وٹامن بی 12 سمیت دیگر کئی اہم مرکبات انسانی جسم میں تھکن، دباؤ، پریشانی اور بے چینی کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔ اسکو بنیادی طور پر بلڈٹانک سمجھا جاتا ہے۔

یہ خصوصا چین کوریا، سائیبریا میں اگتی ہے اور اب تجارتی پیمانے پر کاشت کی جا رہی ہے۔ دواوں اور انرجی ڈرنکس میں استعمال ہو رہی ہے۔ اب یہ یورپ میں بھی ہاتھوں ہاتھ بک رہی ہے۔

جنسنگ کی جڑوں کوخشک کرکے استعمال کیا جاتا ہے۔ جڑوں کا پوڈر ایک چائے والا آدھا چمچ ایک دن میں ایک دفعہ دودھ کے ساتھ یا اتنی ہی خوراک دودھ میں پکا کر استعمال کی جا سکتی ہے۔

اس کے استعمال سے جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے، تھکاوٹ کا خاتمہ ہوتا ہے۔خون اور دوسرے اہم سیالات بد ن کی پیدائش بڑھ جاتی ہے۔ قوت مدافعت بڑھتی ہے۔ قوت باہ میں اضافہ ہوتاہے۔

اسے بڑے پیمانے پر شوگر کے علاج کیلئے بھی ِ استعمال کیا جاتا ہے۔ جنسنگ انسانی جسم میں طاقت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس میں شامل کچھ اجزاء خون میں کولیسٹرول اور شوگر کی سطح کو نیچے لاتے ہیں اور قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔

اس کو آب حیات بھی کہا جاسکتا ہے کیونکہ یہ ہر مسئلے کا حل ہے۔ اگر آپ کو کوئی سکن پرابلم ہیں۔ کمزوری کی وجہ سے وقت سے پہلے آپ کی جلد ڈھلک رہی ہے۔ آپ کی سکن بوڑھی لگنا شروع ہو گئی ہے تو اس کے استعمال سے آپ کے یہ سارے مسئلے حل ہوجائیں گے۔ آپ کی سکن ہائیڈریٹ ہو جائے گی۔

اس میں سپرم بڑھانے کی غیر معمولی استعداد ہے جس کی وجہ سے عورتوں اور مردوں میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت میں بہتری آتی ہے۔

جنسنگ حیض کی تکالیف دور کرنے کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔جن خواتین کو ایام میں بندش اور بے قاعدگی ہوتی ہے۔ انہیں اس جڑی بوٹی کی چائے پلائی جاتی ہے یا کیپسول کی صورت میں بھی وہ اسکو استعمال کرسکتی ہیں۔اس کے اجزا ہارمونز کے بگاڑ کو درست کرتے ہیں۔

اس کے استعمال سے حاملہ خواتین کی صحت بہترہوتی ہے۔اداسی، خوف، تشویش، ڈیپریشن، ٹینشن، جو بڑھاپا آنے کا اہم سبب ہیں، کا خاتمہ ہوتا ہے۔ نظام ہضم کی اصلاح ہوتی ہے، جگر کے افعال درست ہوتے ہیں، کھایا پیا جزو بدن بنتا ہے۔بالوں کی سیاہی واپس آنا شروع ہو جاتی ہے۔ ہڈیاں اور عضلات قوت پکڑتے ہیں۔ ہلتے دانت مضبوط ہوجاتے ہیں۔ لاغری اوردبلاپن دور ہوکر وزن بڑھنے لگتا ہے۔ جھریو ں کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ اعصاب کو تقویت ملتی ہے۔ یاداشت بہتر ہو جاتی ہے۔ دماغی کام کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ غرض کہ ڈھلتا ہوا شباب واپس لوٹ آتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items