Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

مچھلی کا تیل: صحتِ قلب سے لیکر خوبصورت بالوں تک فوائد

مچھلی کا تیل: صحتِ قلب سے لیکر خوبصورت بالوں تک فوائد - ChiltanPure

مچھلی اور دیگر سمندری جانوروں میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کو ماہرین انسانی صحت کے لیے مفید اور بہت سی بیماری سے نجات کا سبب قرار دیتے ہیں، اسی وجہ سے تیل کو خوراک میں شامل کرنے کی شفارش کی گئی ہے۔

ماہرین طب کہتے ہیں مچھلی کا تیل صحت کیلئے نہایت مفید ہے، جس کی مدد سے کولیسٹرول کو کم کیا جاسکتا ہے، کیونکہ اس میں موجود اومیگاتھری انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے اور نزلہ زکام،کھانسی سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

صحت مند ترین غذاؤں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ہیں جس کی بہت سے لوگوں کی خوراک میں کمی ہے اور حقیقت میں یہ کافی غذائیت سے بھرپور اور غذائیت بخش ہے۔ خاص طور پر، مچھلی اور دیگر سمندری غذاؤں میں پائے جانے والے اومیگا 3 ایسڈز کو پراسیس شدہ تیل کہا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے، مچھلی کے تیل کو اکثر خوراک میں شامل کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔

مچھلی کا تیل، مچھلی کی مخصوص اقسام کے ٹیشوز سے حاصل کیا جاتا ہے۔ اسے آپ کی روزمرہ کی خوراک کے حصے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ حالیہ برسوں میں مچھلی کے تیل کے فوائد کے بارے میں بہت ساری تحقیق سامنے آئی ہیں۔

مچھلی کے تیل کے حیرت انگیز فوائد:

امراضِ قلب کے خطرے کو روکنے میں مدد کرتا ہے:

مچھلی کے تیل کے قابلِ ذکر فوائد میں سے ایک اس کی دل کی صحت کو فروغ دینے اور دل کی بیماریوں سے بچانے کی صلاحیت ہے۔ اومیگا 3، اومیگا 6 فیٹی ایسڈ کے منفی اثرات کو متوازن کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اومیگا 6 کھانے کی مصنوعات جیسے انڈے، مرغی اور اناج میں پایا جاتا ہے۔ جسم میں اومیگا 6 کی بہت زیادہ مقدار خون کو زیادہ گاڑھا بنا سکتی ہے جس سے دل کی بیماریوں جنم لیتی ہیں۔ جسم میں اومیگا 3 کی مناسب مقدار کی موجودگی اس کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ڈپریشن اور بے چینی سے نجات:

متعدد مطالعات میں بتایا گیا ہے کہ ڈپریشن میں مبتلا افراد کے خون میں اومیگا 3 کی سطح کم ہوتی ہے، اس لیے ڈپریشن میں مبتلا افراد کے لیے تجویز کیا جاتا ہے کہ وہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی مقدار میں اضافہ کریں، اومیگا 3 کچھ اینٹی ڈپریشن کی تاثیر کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

بالوں کی صحت بہتر کرتا ہے:

چونکہ اومیگا 3 میں سوزش کی خصوصیات ہوتی ہیں، اس لیے مچھلی کا تیل بالوں کی نشوونما کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے اور یہ گِرتے بالوں کو بھی روکتا ہے۔ اس کے علاوہ، چونکہ اومیگا 3 ایک صحت مند چکنائی ہے، اس لیے یہ سر کی خُشکی کو روکتا ہے۔

وزن کم کرتا ہے:

اگرچہ وزن کم کرنا آسان کام نہیں ہے، محققین نے پایا ہے کہ مچھلی کا تیل اور دیگر اومیگا 3 سے بھرپور ذرائع دراصل سوزش کو کم کرکے، ورزش کو بہتر بنانے، پٹھوں کی بحالی میں مدد کرکے وزن میں کمی کو فروغ دینے میں مددگار کردار ادا کرسکتے ہیں۔

سانس کے مرض کے لیے مفید

طبی ماہرین اور طبیب کہتے ہیں کہ مچھلی کے تیل کے استعمال سے سانس لینے میں دشواری ، سینے میں بلغم، کھانسی کم یا ختم ہوجاتی ہے کیونکہ اس میں اومیگا 3 شامل ہے جو ایئرویز کی سوجن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

دمہ ایک ایسا مرض ہے جو سانس لینے میں دشواری پیدا کرتا ہے اور کھانسی، خرخراہٹ اور سانس کی قلت کا باعث بنتا ہے۔ اگرچہ کچھ لوگوں کے لیے دمہ ایک معمولی مسئلہ ہے لیکن دوسروں کے لیے یہ ایک بڑا مسئلہ ہوسکتا ہے جو روزمرہ کی سرگرمیوں میں مداخلت کرتا ہے اور جان لیوا دمہ کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ چونکہ اومیگا 3 ایئر ویز کی سوزش میں مدد کرتا ہے، ماہرین کا خیال ہے کہ اس ضروری ایسڈ سے بھرپور غذا دمہ کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کیلئے ہیں، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کر لیں۔

اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items