وزن کم کرنے والے سبز پتے
وزن کے مسائل کو ٹھیک کرنا ایک مشکل کام ہے، آپ کیلوریز میں کمی، سخت ورزش اور فضول غذاؤں کا سہارا لیتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی آپ وزن کم کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔
حیرت انگیز طور پر وزن کے مسائل کو باورچی خانے میں دستیاب سبز پتوں کا استعمال کرکے مؤثر طریقے سے آسانی سے حل کیا جاسکتا ہے، یہ سبز پتے ہماری مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتے ہیں۔
یہاں ماہرین نے قدیم زمانے سے ہمارے باورچی خانے میں استعمال ہونے والے پتوں کے بارے میں بتایا ہے جن کی مدد سے وزن کم ہوسکتا ہے۔
وزن کم کرنے والے سبز پتے:
کڑی پتہ:
کڑی پتہ ہمارے کھانوں کا ایک اہم جزو ہے جو تسکین بخش خوشبو سے بھرا ہوا ہے اور اگر ہر صبح اسے خالی پیٹ چبایا جائے تو آپ کو وزن کم کرنے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔
کڑی پتے غذائی اجزاء اور پودوں پر مبنی مرکبات سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ چربی کو جلانے، میٹابولک ریٹ بڑھانے اور جسم میں چربی کے جمع ہونے کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ شوگر کا بھی علاج کرتے ہیں اور خون کو صاف کرتے ہیں۔
اوریگانو:
ایک جڑی بوٹی جو اطالوی کھانے کا مترادف ہے۔ پولی فینولز اور فلیوونائڈز جیسے حیاتیاتی مرکبات سے لدی ہوئی ایک بہترین جڑی بوٹی ہے جو وزن کے مسائل پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے اور قبض کا مسئلہ حل کرتی ہے۔
پارسلے:
پارسلے ایک سادہ گھریلو جڑی بوٹی ہے جو وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس میں وزن کم کرنے، شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے اور جسم کے میٹابولزم کو بڑھانے کی خصوصیات ہیں، یہ پتے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ ہاضمے کی خصوصیات کی وجہ سے پیٹ کے مسئلے کو ٹھیک کرتے ہیں۔
دھنیا:
’دھنیا‘ ہمارے کھانوں کا ایک اہم جزو ہے، جو ناصرف ذائقہ دار ہے بلکہ تیار کیے گئے دلکش پکوانوں میں رنگ بھرتا ہے۔ معدنیات اور وٹامنز سے بھرپور دھنیے کے پتے وزن اور میٹابولک لیول کو کنٹرول کرنے میں جادوئی ہیں۔ میگنیشیم، وٹامن بی اور فولک ایسڈ سے بھرپور دھنیے کو سلاد میں یا ہری چٹنی کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان پتوں میں موجود Quercetin ایک اہم عنصر وزن کم کرنے میں حیرت انگیز کام کرتا ہے۔
روزمیری:
روزمیری اینٹی آکسیڈنٹس سے بھری ہوئی ہے اور خلیوں کی تخلیقِ نو میں مدد کرتی ہے، اس کے پتے میٹابولک لیول کو بہتر بنانے اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں، یہ ایک قدیم جڑی بوٹی ہے جو روایتی ادویات کی تیاری میں بھی استعمال ہوتی ہے، میٹابولزم کو بہتر کرتی ہیں جس سے وزن کم کرنے میں مزید مدد ملتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اسے استعمال کرنے کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.