روزانہ سیاہ کشمش کے بھیگے ہوئے 6 دانے
ہم اپنی روز مرّہ کی زندگی میں جو کچھ کھاتے ہیں اس کا ہماری صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ہوتا ہے، سیاہ کشمش کا شمار بھی ایسی ہی چیزوں میں ہوتا ہے۔
ماہرین نے 6 بھیگی ہوئی کالی کشمش کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے ایک ’طاقتور‘ مشق قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک سادہ لیکن مؤثر طرز زندگی کو تبدیل کرنے والا ہو سکتا ہے۔
صرف 6 کالی کشمش لیں اور انہیں رات بھر پانی میں بھگو دیں، انہیں صبح خالی پیٹ لیں، بہتر نتائج کے لیے ہر روز اس معمول پر عمل کریں۔
بھیگی ہوئی سیاہ کشمش کے کرشماتی فوائد:
فائبر سے بھرپور ہوتی ہے:
بھیگی ہوئی سیاہ کشمش میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے زیادہ فائبر کا مواد صبح کے وقت سب سے پہلے آنتوں کی ہموار حرکت کو یقینی بناتا ہے اور پیٹ کے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔
کیلشیم، پوٹاشیم اور آئرن سے بھرپور
آج کے دور میں تقریباََ ہر دوسرا فرد ہی خون کی کمی کا شکار ہے اور یہ ایک اہم تشویش ہے، ایسے میں کالی کشمش جسم کی فولاد کی ضروریات پوری کرتی ہے۔
ہڈیوں کی صحت کیلئے مفید:
سیاہ کشمش ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے، خاص طور پر آسٹیوپوروسس کے شکار افراد کے لیے۔ اس کے علاوہ سیاہ کشمش میں بوران کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ ایک معدنیات ہے جس میں کیلشیم زیادہ ہے اور ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیےفائدہ مند:
ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو سیاہ کشمش ضرور کھانی چاہیے کیونکہ اس میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے جو ہائی کولیسٹرول والے ہیں، اور وہ لوگ جو دل کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
منہ کی صفائی کیلئے بہترین ہے:
اگر آپ کو سانس کی بو آتی ہے تو سیاہ کشمش آپ کو اس سے نجات دلانے میں مدد دے گی۔ یہ انتہائی اینٹی بیکٹیریل ہے اور منہ کے اندر موجود بیکٹیریا کو مار دیتی ہے۔
جِلد کیلئے بہترین:
اس کی detoxifying خصوصیات کی وجہ سے، سیاہ کشمش مہاسوں اور جِلد کی دیکھ بھال کے لیے اچھی ہے. بالوں کی بات کی جائے تو سیاہ کشمش خون کی گردش اور سر کی جِلد کی صحت میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
کشمش کو کھانے سے پہلے بھگونے کی کیا ضرورت ہے؟
- بھگونے کا عمل کشمش میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کو بڑھاتا ہے۔
- یہ کسی بھی فائیٹک ایسڈ کو ہٹاتا ہے۔
- یہ خشک میوہ جات میں موجود وٹامنز کو نظام میں بہتر طریقے سے جذب ہونے میں مدد کرتا ہے۔
- یہ بہت ہائیڈریٹنگ بھی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اسے استعمال کرنے کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.