Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

رتن جوت پودے کے طبی فوائد

رتن جوت پودے کے طبی فوائد - ChiltanPure

 قابض اسہال، ایام کھولنے والی

۔

رتن جوت کا پودا چھوٹا اور پتے کاہو کے پتوں سے مشابہہ ہوتے ہیں مگر ان سے چھوٹے ہوتے ہیں اور ان کا رنگ بھی قدرے سیاہ ہوتاہے۔ تنے سے بہت سی شاخیں نکلی ہوئی ہوتی ہیں۔ پھول اور بیج سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں لیکن اس کی جڑ نہایت سرخ ہوتی ہے اور صرف ایک یا ڈیڑھ انگشت لمبی ہوتی ہے۔ ان کی چار اقسام ہوتی ہیں۔ تمام اقسام قابض اور حابس الدم تاثیر رکھتی ہیں۔ رتن جوت پانی اور تیل میں یکساں طور پر حل ہو جاتی ہے۔ رتن جوت کشمیر سے کماؤں ضلع تک 5 ہزار سے 8 ہزار فٹ بلندی تک ہمالیہ میں پیدا ہوتی ہے۔
۔
رتن جوت کے طبی فوائد:
٭ قابض اسہال، ایام کھولنے والی، رطوبت کو جذب اور خشک کرتی ہے۔
٭ طب یونانی میں رتن جوت بہت سے مرہموں کا جزو اعظم ہے اور تمام پرانے زخموں میں اس کے مرہم کا استعمال کرتے ہیں۔
٭اس کا تیل درد کان کی قدیم اور مفید دوا ہے۔
رتن جوت کے استعمال:
٭ اچار کو خوش رنگ بنانے کے لئے ڈالتے ہیں۔
٭ سالن کے شوربے کو خوش رنگ بنانے کے لیے عموماً استعمال کرتے ہیں ۔
٭ بہت سے تیلوں کو اس کے رنگ سے خوشنما بنایا جاتا ہے۔
۔
احتیاط:
حاملہ عورتوں اور خشک مزاج والوں کو اس کا استعمال مضر صحت ہے۔
نوٹ: قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items