Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن املی کے طبی فوائد

روغن املی کے طبی فوائد - ChiltanPure

ذیابیطس کے مرض میں مفید

.
املی (Tamarind) ایک سدا بہار درخت ہے۔ اس پر نئے پتے اپریل مئی کے مہینے میں نکلتے ہیں۔ یہ درخت کبھی پتوں سے خالی نہیں ہوتا۔یہ ایک لمبی عمر پانے والا درخت ہے۔ جس کی اونچائی 12 سے 18 میٹر (40 سے 60 فٹ) تک ہوتی ہے۔ درخت پوری دھوپ میں اچھی طرح اگتا ہے۔
اس کا پھل بھورے رنگ کی پھلی کی شکل کا ہوتا ہے۔ جس کی لمبائی 12 سے 15 سینٹی میٹر (4 1/2 سے 6 انچ) ہوتی ہے۔ایک بھرپور جوان درخت ہر سال 175 کلوگرام پھل پیدا کر سکتا ہے۔اس کی پھلی میں گودا پایا جاتا ہے، جو املی کہلاتا ہے۔جبکہ اس کے اندر ایک بیج ہوتا ہے، جس سے تیل نکالا جاتا ہے۔
املی کا اصل وطن افریقہ ہے۔ تاہم یہ اب ایک عرصے سے برصغیر پاک و ہند میں کاشت کیا جا رہا ہے ۔ بعض لوگ اس کا وطن برصغیر ہی بتلاتے ہیں۔ افریقہ میں یہ سوڈان، کیمرون، نائیجیریا، کینیا، زیمبیا، صومالیہ، تنزانیہ ، مالاوی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں اگتا ہے۔ عرب میں یہ عمان میں پایا جاتا ہے۔
املی کی تاریخ کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ ایک سے ڈیڑھ ہزار برس قبل یہ افریقہ سے جنوبی ایشیامیں پہنچا جس کے بعد جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک اور پھر تائیوان اور چین سے ہوتا ہوا اب شمالی آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں بھی اگایا جاتا ہے طتاہم اب ہندوستان املی کا سب سے بڑا پیدا کنندہ ملک ہے۔
کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کیلئے املی ہر گھر کی ضرورت ہے۔حیدرآبادی گھرانوں میں تو املی کے بغیرکھانا ادھورا سمجھا جاتا ہے۔ کھانا چاہے جو بھی ہو، چاہے وہ چٹنی ہو یا چاٹ املی کے بغیر اس کا تصور محال ہے۔املی صرف کھانوں کا ذائقہ دوبالا کرنے میں ہی استعمال نہیں ہوتی بلکہ یہ متعدد امراض کا شافی علاج بھی ہے۔ اس کے نرم پتے سلاد کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں۔
.
املی میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
املی میں موجود نامیاتی مرکبات کی بڑی تعدا د اسے ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور دافع سوزش بناتے ہیں۔املی میں وٹامن اے،بی، سی، اور وٹامن ای، فاسفورس، آئرن، کیلشیم،پوٹاشیم، میگنیز اورغذائی فائبر پائے جاتے ہیں۔
.
روغن املی کے فوائد:
٭املی اور اس کے بیج سے نکالا گیا تیل ادویات اور دیگر صنعتی مقاصد میں استعمال کیا جاتا ہے۔
٭روغن املی کو بطور دھاتی پالش بھی استعمال کیا جاتا ہے۔پیتل، تانبااور کانسی کے برتن، مجسمے، لیمپ اور دیگر ڈیکوریشن کے سامان کو چمکانے کیلئے املی کا تیل پالش کیا جاتا ہے۔
املی کے فوائد
ہائی بلڈ پریشر میں کمی
قوتِ مدافعت میں اضافہ
وزن میں کمی
دل کی صحت میں بہتری
معدہ کے لیے مفید
متلی اور قے سے نجات
اعصابی صحت میں بہتری
ذیابیطس کے مرض میں مفید
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items