Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن جنگلی گھاس ( لیمن گراس) کے طبی فوائد

روغن جنگلی گھاس ( لیمن گراس) کے طبی فوائد - ChiltanPure

روغن جنگلی گھاس / لیمن گراس کے طبی فوائد

 

لیمن گراس کا نبا تاتی نام Cymbopogon ہے۔ عربی میں ازخر، انگریزی میں لیمن گراس اور اردو میں جنگلی گھاس کہلانے والی یہ نعمت صحرا میں پیدا ہوتی ہے۔ اسے براعظم ایشیاء، افریقہ اور آسٹریلیا کے قرب وجوار میں کاشت کیا جاتا ہے۔ لیمن گراس مشرقی ہندوستان، مالابار اور کوچن میں بھی ملتی ہے۔ آجکل پاکستان میں بھی صحرائی علاقہ جات میں اسے اُگایا جا رہا ہے۔ یہ ادویات کے علاوہ غذائی استعمال کیلئے موزوں ہے۔ لیمن گراس کے پودے کی لمبائی تین فٹ تک بڑھتی ہے جبکہ اس کے پتوں کے تیل کا رنگ بھورا مائل زرد اور سرخی مائل بھورا ہو سکتا ہے ۔

روغن جنگلی گھاس کے فوائد:
اینٹی فنگل، انٹی وائرل،انٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل ہونے کی بدولت خوشبووالا صابن بنانے اور میک اپ کے سامان میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ مچھر بھگانے والی ادویات، اور سینتھیٹک خوشبوؤں میں بھی اس کا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے کئی فوائد میں سے چند ایک مندرجہ ذیل ہیں۔
٭روغن جنگلی گھاسخون کی گردش کو صحیح رکھتا ہے، کیل مہاسوں اور چکنائی والی جلد کو صاف کرتا ہے۔ یہ کھوپڑی میں چکنائی کی مقدار کو متوازن رکھ کر بالوں کی نشوونما کو تیز کرتا ہے۔
٭ اگر وائٹ اور بلیک ہیڈز صاف نہ ہوتے ہوں تو چند قطرے روغن جنگلی گھاس میں اتنی ہی مقدار میں عرق گلاب ملایئے اور کاٹن بال کی مدد سے متاثر ہ جلد کو تین سے چار مرتبہ صاف کریں، یہ شکایت جاتی رہے گی۔
٭ بھاری وزن اٹھانے سے یا غلط سمت پر وزن اٹھا لینے سے عضلات میں کھنچاؤ اور درد کی کیفیت بڑھ جاتی ہے۔ عام طور پر فزیو تھرا پسٹ بھی چند ایسی مشقیں کراتے ہیں، جن میں پہلے تیل لگا کر دائرے میں گھمانے سے عضلات نرم پڑتے ہیں، روغن جنگلی گھاس کے مساج سے تھکن زائل ہوتی ہے، ٹشوز فعال رہتے ہیں اور درد ختم ہو جاتا ہے۔
٭ چند قطرے روغن جنگلی گھاس لے کر اِس میں تھوڑی سی مقدار لیو نڈر آئل کی شامل کر لیں اور سر درد کی کیفیت میں ماتھے پر لگائیں، اس سے افاقہ ہوتا ہے۔ خاص کر ایسے مریض جنہیں درد کش ادویات سے مکمل پر ہیز کرنا بتایا جاتا ہے، وہ روغن جنگلی گھاس کے بیرونی استعمال سے مستفیض ہو سکتے ہیں۔ مگر سادہ ایسینشل آئلز کو براہ راست جلد پر لگانا مضر ثابت ہوتا ہے ایسا کبھی بھی نہ کیجئے۔
٭ کسی بھی ایسنشل آئل کو پانی میں ملا کرکمروں کی بو دور کرنے اور مہک بڑھانے کے لئے اسپرے کی شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور یہ کام روغن جنگلی گھاسسے بھی لیا جا سکتا ہے۔
٭ اس کی خوشگوار اور حیران کُن خصوصیات کی بدولت، اس کی خوشبو رات کے وقت زیادہ سکون فراہم کرنے کا سبب بھی بنتی ہے۔
٭ ہائی کولیسٹرول دل کا دورہ پڑنے اور فالج کا باعث بن سکتا ہے، اس لئے کولیسٹرول کی سطح کو مستحکم رکھنا ضروری ہے۔ لیمن گراس روایتی طور پر ہائی کولیسٹرول کے علاج اور دل کی بیماریوں سے بچائوکے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ بات 2007ء میں ہونے والی ایک تحقیق میں ثابت کی جا چکی ہے۔
٭ ایک تحقیق کے مطابق لیمن گراس آئل سے Anti Anxiety فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اس تحقیق کے شرکاء نے روغن جنگلی گھاس(تین قطرے)، ٹی ٹری آئل (تین قطرے)، یا کشید شدہ پانی (تین قطرے) سونگھے۔ سونگھنے کے فوراً بعد، شرکا ء کا رنگوں اور الفاظ کا امتحان لیا گیا جس کا مقصد بے چینی کا سبب بننے والے اشاریوں کی جانچ کرنا تھا۔ اس عمل سے پتا چلا کہ لیمن گراس آئل سونگھنے والے شرکاء میں پریشانی اور تناؤ میں کمی دیکھی گئی۔
٭ ایک دیگر تحقیق کے مطابق روغن جنگلی گھاسبلڈ شوگر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

روغن جنگلی گھاس کے دیگر فوائد:
روغن جنگلی گھاس کے انہی فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے صابن سازی کی صنعت سے لے کر کا سمیٹکس اور پرفیومز تک میں اسے بطور خوشبو اور جراثیم کش خصوصیات کی وجہ سے استعمال کیا جانے لگا ہے اور تو اور لیمن گراس کے تیل کو حشرات خاص کر مچھروں کے کاٹے سے بچاؤ کیلئے تیار کئے جانے والے محلول میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items