Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن یکتا / آرنیکا آئل کے طبی فوائد

روغن یکتا / آرنیکا آئل کے طبی فوائد - ChiltanPure

روغن یکتا / آرنیکا آئل کے طبی فوائد


آرنیکا ایک پہاڑی بیل نما پودا ہے، جسے چشم گائو بھی کہا جاتا ہے۔ اس پودے کا تنا زمین کے اندر سرکتا ہوا نشوونما پاتا ہے۔ اس کے پتے زرد اور بیضوی شکل کے ہوتے ہیں ۔ پھولوں کا ڈنٹھل ایستادہ ہوتا ہے، جس کا قد 60 سینٹی میٹرز تک ہو سکتا ہے اور اس پر اکلوتا شوخ زرد رنگ کا بابونہ جیسا پھول کھلتا ہے۔ اس پودے کی کاشت بہت مشکل ہے۔
آرنیکا کا اصل وطن شمالی اور وسطی یورپ ہے۔ روس، سیکنڈے نیویا اور شمالی ہندوستان میں بھی پایا جاتا ہے۔ آرنیکا کا تیل یورپ کے ممالک بالخصوص فرانس اور جرمنی میں کشید کیا جاتا ہے۔ آرنیکا کی دیگر اقسام امریکہ میں پائی جاتی ہیں ، جہاں اسے پہاڑی تمباکوMountain Tobacco )) کہا جاتا ہے، جبکہ آرنیکا ہی کی ایک اور قسم کارڈیفولیا بھی ہوتی ہے۔

روغن یکتا:
آرنیکا کے پھولوں اور اس کی جڑوں سے تیل نکالا جاتا ہے جسے روغن یکتا بھی کہا جاتا ہے، جویہ بہت معمولی مقدار میں نکلتا ہے۔ پھولوں سے نکالا گیا تیل زردی مائل نارنجی رنگ کا سیال سبزی مائل جھلک کے ساتھ ہوتا ہے جو تیز اور تلخ بو رکھتا ہے،یہ مولی کی بو سے مشابہ ہوتی ہے۔ جڑوں سے نکالا گیا تیل گہرا زرد رنگ کا ہوتا ہے۔ یہ پھولوں کے تیل سے زیادہ چپچپا ہوتا ہے، اس کی بو بھی تیز اور تلخ ہوتی ہے۔

روغن یکتا میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
روغن یکتاکے بنیادی جزومیں تھائی موہائیڈرو کونین، ڈائی میتھائیل ایتھر پایا جاتا ہے، جو 80 فیصدہوتا ہے، جبکہ 20 فیصدآئیسوبیوٹائرک ایسٹر آف فلورول پایا جاتا ہے۔ جبکہ دیگر مرکبات بہت تھوڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

روغن یکتا کے فوائد:
روغن یکتاعام گھر میں استعمال نہیں ہوتا، یہ جلدی بیماریوں کیلئے بننے والی ادویات، مرہم، کریموں وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔
٭کچھ خوشبوئوں میں بھی آرنیکا کے پھولوں سے حاصل ہونے والا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔
٭مشروبات میں بھی یورپ کی کمپنیاں ایک خاص شرح کیساتھ استعمال کرتی ہیں۔
٭روغن یکتاجلد پر بیرونی استعمال کیلئے ہوتا ہے۔ یہ موچ اور خراش والی جلد کیلئے اکیسر ہوتا ہے۔
٭ یہ گھٹیاوی درد اور دیگر درد پیدا کرنے والی کیفیات کا خاتمہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ تاہم پھٹی ہوئی جلد پر نہیں لگایا جاتا۔
٭ کسی بھی قسم کے زخم کی وجہ سے جلد پر ہونے والی سوزش کے خاتمہ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
٭ ہڈیوں اور جوڑوں کے درد میں اس تیل کی مالش بہت مفید ہوتی ہے۔
٭ آرنیکا کا تیل خشکی اور سکری کے خاتمے کیلئے بنائے جانے والے تیل اور دیگر کاسمیٹکس مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے۔


منفی اثرات:
روغن یکتاانتہائی زہریلا ہوتا ہے، اسے کبھی اندرونی استعمال میں نہیں لایا جاتا، نہ ہی اسے پھٹی ہوئی جلد یا زخم پر لگایا جاتا ہے۔ البتہ آرنیکا سے بنے ہوئی مرہم اور دیگر ٹنکچر وغیرہ استعمال کیے جاتے ہیں۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items