Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

سنبل ختائی پودے کے طبی فوائد

سنبل ختائی پودے کے طبی فوائد - ChiltanPure

 دل کو تقویت دے اور دوران خون کو متحرک کرے

.
انجلیکا ایک پودے کا نام ہے، جسے سنبل ختائی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پودا قد آور اور اس کی لمبی ٹہنیاں روئیں دار ہوتی ہیں۔ اس کے پتے سفید اور پھولوں کے چھتر ہوتے ہیں۔ اس کی خوشبو بہت تیز ہوتی ہے۔
انجلیکا کا آبائی وطن افریقہ ہے۔ کچھ محققین کے مطابق اس کا اصل وطن یورپ اور سائبیریا ہے، اب اس کی زیادہ تر کاشت ہنگری اور جرمنی میں ہوتی ہے۔ انجلیکا کی قریباًتیس سے زیادہ قسمیں ہیں، جو طبی مقاصد میں استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ اپنی خوشبو اور طبی خواص کی وجہ سے زمانہ قدیم سے ہی انسانی استعمال میں چلا آ رہا ہے۔
.
انجلیکا میں پائے جانے والے کیمیائی اجزاء:
.
انجلیکا میں اینٹی سیپٹک، اینٹی فنگس اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔ جبکہ اس کی جڑوں اور پھولوں سے حاصل کیے گئے تیل میں نیلانڈرین، پائی نین، لیمونین، لینا لول اور بورینول پائے جاتے ہیں۔ یہ اوستھول، اینجلی سین، برگاآپٹن سے بھی مالا مال ہوتا ہے۔ اس میں نباتاتی تیزاب بھی پائے جاتے ہیں۔ اس سے تیل بھی نکالا جاتا ہے، جسے روغن سنبل ختائی کہا جاتا ہے۔
.
روغن سنبل ختائی :
.
انجلیکا کے پھولوں سے حاصل شدہ تیل بے رنگ یا زردی مائل ہوتا ہے۔ جو وقت گزرنے کیساتھ بھورا رنگ اختیار کر جاتا ہے۔ بیج سے حاصل ہونے والا تیل بے رنگ ہوتا ہے، جس کی بو تازہ مصالحے جیسی ہوتی ہے۔
.
سنبل ختائی کے طبی فوائد:
.
٭ انجلیکا کا دل کے امراض کیلئے استعمال زمانہ قدیم سے ہی چلا آرہا ہے۔ یہ دل کو تقویت دینے کیلئے استعمال ہوتی ہے اور دوران خون کو متحرک کرتی ہے۔
.
٭ انجلیکا کو صدیوں سے یورپ میں سانس کی بیماریوں، نزلہ، زکام اور کھانسی کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اس کا تیل ان امراض میں اروماتھراپی کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ برٹش فارماکوپیا میں انجلیکا کو برونکائٹس کے علاج کیلئے شامل کیا گیا ہے۔ انجلیکا کے ڈنٹھل اسی مقصد کیلئے فرانس اور سپین میں بہت مقبول ہیں۔
.
٭ انجلیکا نظام ہضم کے امراض میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ اسے بد ہضمی اور بھوک نہ لگنے جیسے امراض میں خصوصیت سے مئوثر دوا کا درجہ حاصل ہے۔ اس کے استعمال سے بھوک زیادہ لگتی ہے اور زیادہ کھایا پیا جاتا ہے۔ جس سے صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔
٭ انجلیکا میں اینٹی سیپٹک اجزا پائے جاتے ہیں۔ جس وجہ سے یہ مثانے کی سوزش دور کرنے میں انتہائی مدد گار ہے۔ یہ دیگر اندرونی سوزش ختم کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
.
٭ انجلیکا یورپ اور چین میں اروما تھراپی کے ذریعے مایوسی اور ڈیپریشن ختم کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔
.
٭ یہ خواتین کی مخصوص بیماریوں کے علاج کیلئے نمایاں خصوصیت کا حامل ہے۔ یہ ہارمونل عدم توازن کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔کیونکہ ماہواری کی خرابی دراصل ہارمونل عدم توازن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس کا تیل ماہواری کے بہاؤ کے ذمہ دار ہارمونز کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے اور تکلیف کو کم کرتا ہے۔ چین میں لوگ اسے اس مقصد کیلئے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ چین میں جن سنگ کے بعد اسی کو زیادہ شہرت حاصل ہے۔
.
٭ انجلیکا اینٹی فنگس خصوصیات کی حامل ہے، چنانچہ اسے جلدی بیماریوں کے علاج میں خصوصی طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ انجلیکا آئل/ روغن سنبل ختائی جلدی خارش اور جلد پر پسینہ لانے کیلئے بہترین دوا ہے۔
.
٭ روغن سنبل ختائی کو مردوں کے مخصوص امراض میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ خصوصاً انزال، کمزوری اور لاغری کو دور کرنے میں یہ بے مثال ہے۔
.
٭ روغن سنبل ختائی مختلف قسم کے دردوں خصوصاً پیٹ کے درد کو دور کرنے میں اکیسر کا درجہ رکھتا ہے۔ جوڑوں کے درد میں انجلیکا کے تیل کی مالش شافی علاج کے طور پر کی جاتی ہے۔
.
٭ روغن سنبل ختائی زخموں پر بھی لگایا جاتاہے، زخم سے زیادہ خون بہنے کی صورت میں اسے لگانے سے خون بہنا بند ہو جاتا ہے۔
.
احتیاط:
شوگر کے مریض، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی خواتین کو اسے استعمال نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ زمانہ قدیم میں اسے اسقاط حمل کیلئے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔
.
نوٹ: قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items