Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

پنیر بوٹی: لاتعداد فوائد کی بدولت تخم حیات بھی کہلاتا ہے

پنیر بوٹی: لاتعداد فوائد کی بدولت تخم حیات بھی کہلاتا ہے - ChiltanPure

پنیر بوٹی ایک چھوٹی جھاڑی کے تخم ہیں، جو جسامت کے لحاظ سے گول اور ان پر رس بھری کی طرح سفید غلاف ہوتا ہے، اس کے اندر باریک باریک لیس دار بیج ہوتے ہیں، جو ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں، یہ زیادہ تر کوہاٹ، ڈیرہ غازی خان، پشاور، سندھ اور بلوچستان میں عام پایا جاتا ہے، یہ دیکھنے میں عام تخم ہے لیکن اس کے فوائد بہت زیادہ ہیں۔

اس میں موجود طاقت ور قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ ہی اسے متعدد بیماریوں کی بہترین دوا بناتے ہیں، پنیر بوٹی کا روزانہ کی بنیاد پر اگر استعمال کر لیا جائے تو بہت سی شکایات سے دائمی طور پر چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ماہرین جڑی بوٹیوں کی جانب سے پنیر بوٹی کو اس کی افادیت اور صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہونے کے سبب ’تخم حیات‘ کا نام دیا گیا ہے۔

پنیر بوٹی کو تخم حیات بھی کہتے ہیں، اسے فارسی میں پنیر بادا، پنجابی میں پنیر ڈوڈی ہندی میں اکری، پہاڑی میں خم زیرہ، سندھی میں پنیر بند اور انگریزی میں ویجی ٹیبل رینٹ کہتے ہیں۔

پنیر بوٹی کے طبی فوائد: پنیر بوٹی کے استعمال سے صحت پر حاصل ہونے والے اثرات کو سائنس بھی تسلیم کر چکی ہے، یہ جڑی بوٹی شوگر کے مریضوں کے لیے بے حد مددگار ثابت ہوتی ہے، یہ انسولین کی قدرتی افزائش میں کردار ادا کرتی ہے، معدے کو طاقت بخشتی ہے، اپھار میں کمی لاتی ہے، بد ہضمی، تیزابیت اور پیٹ کے درد کا خاتمہ کرتی ہے، جِلدی امراض یعنی کیل، مہاسے، جھائیاں دور کرتی ہے، ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور اس کے علاج کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے، بڑھے ہوئے بلڈ کولیسٹرول اور موٹاپے میں کمی لاتی ہے۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا کریں خاتمہ: سائنسدانوں کے مطابق اگر اس جڑی بوٹی کو پیس کر کیپسول کی صورت میں کھایا جائے تو اس کے زیادہ فوائد سامنے آتے ہیں جبکہ اسے زیادہ تر دیسی طریقے سے پانی میں بھگو کر پیا جاتا ہے۔اس کے استعمال سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

معدہ کو طاقت دے: ایک دودانے پانی میں بھگو کر رس نکا ل کر شیرخورا بچوں کو پلانے سے بد ہضمی نفخ دردشکم دور ہوجاتے ہیں۔ چار پانچ دانے پوٹلی میں باندھ کرآدھ سیر ٹھنڈے دودھ میں بھگو دیں یا ان کو پانی یا دودھ میں رگڑ کر دودھ میں ڈال دیں تو آدھے گھنٹے کے بعد اعلیٰ قسم کا دہی تیا ر ہوجاتا ہے۔ پیٹ میں رہاحی درد ہو تو چند دانے ہمراہ نیم گرم پانی کھلانے سے فوراً تسکین ہوتی ہے۔

جسم، جوڑوں کا درد: پنیر بوٹی شوگر، وزن میں کمی، رنگ صاف کرنے، پیٹ، جسم اور جوڑوں کے درد وغیرہ میں بے حد مفید ثابت ہوتی ہے۔

مردانہ علاج: پنیر ڈوڈی سے جمے ہوئے دہی میں چینی مکس کر کے کھانے سے جریان، احتلام اور سیلان الرحم کے مریضوں کے لے بے حد فائدہ مند ہے۔

پنیر بوٹی استعمال کرنے کا طریقہ: ایک گلاس پانی میں 12 دانے پنیر بوٹی کے بھگو دیں اور رات بھر کے لیے گلاس کو ڈھانپ کر چھوڑ دیں۔پنیر بوٹی کے اس پانی کو نتھار کر صبح نہار منہ پی لیں۔بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے کم از کم 3 ماہ تک اس نسخے کو جاری رکھیں۔

تخم حیات کا استعمال کن افراد کے لیے منع ہے: ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق پنیر بوٹی صحت پر بے شمار فوائد کی حامل ہے مگر اس کا استعمال ہر کسی کے لیے یکسر مفید ثابت نہیں ہوتا۔ ماہرین کی جانب سے ٹی بی مریضوں، نمونیا کے شکار افراد، نزلہ، زکام اور کھانسی سے متاثر افراد اور سینے میں انفیکشن کی شکایت رکھنے والے افراد کے لیے ممنوع قرار دیا جاتا ہے۔

 

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

 

 

 

 

Prev Post
Next Post

1 comment

06 Jun 2024 Dost Muhammad
Bahot acha nihayt mofid aur susta dawa h

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items