Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

چترک پودے کے طبی فوائد

چترک پودے کے طبی فوائد - ChiltanPure

قبض، بادی بواسیر کیلئے مفید


چترک کا پودا چھوٹا اور جھاڑی دار ہوتا ہے۔ یہ ایک ہمیشہ قائم رہنے والا سدا بہار پودا ہے۔ یہ 3 سے6 فٹ تک اونچا ہوتا ہے۔ اس کا تنا بالکل معمولی ہوتا ہے، اس کے تنے کی ہر اس جگہ پر جہاں سے شاخ پھوٹتی ہے وہاں وہاں گانٹھ بنتی جاتی ہے۔ ان کا درمیانی فاصلہ لگ بھگ4 انچ ہوتا ہے۔ شاخیں گرہ دار ہوتی ہیں۔ اس پودے کی موٹی شاخیں اور تنا پنسل جتنا موٹا اور گول ہوتا ہے۔ ہر شاخ پر نیچے سے اوپر کو نہایت باریک رگیں نظر آتی ہیں۔ پتے تلسی یا لال مرچ کے پتوں جیسے ہوتے ہیں۔ اس کی جڑ لمبی، ٹیڑھی اور چھوٹی انگلی سے بھی باریک ہوتی ہے۔ کبھی کبھی کوئی جڑ انگوٹھے جتنی موٹی بھی ہوتی ہے۔ سوکھی جڑ فورا ً ٹوٹ جاتی ہے لیکن گیلی جڑ بہت پکی ہوتی ہے۔ اس کی ٹہنیاں عام طور پر سن کی باریک ڈوری جیسی باریک ہوتی ہیں جو ایک فٹ سے دو فٹ تک لمبی ہوتی ہیں۔

گرمی کے موسم میں ادویہ کے استعمال کے لئے یہ ٹہنیاں کاٹ کر اکٹھی کر لی جاتی ہیں اور برسات کے موسم میں پھر نئی ٹہنیاں پھوٹ نکلتی ہیں۔ ہر ٹہنی پر نیچے و اوپر کو بہت ہی باریک رگیں نظر آتی ہیں۔ ٹہنیوں کو درمیان سے کاٹ کر یا توڑ کر دیکھا جائے تو اندرونی حصہ سفید رنگ کا سوراخ دار ہوتا ہے۔

چترک کی دو قسمیں ہوتی ہیں جن کے سفید پھول ہوں وہ سفید چترک کہلاتا ہے اور جس کے پھول سرخ ہوں وہ سرخ چترک کہلاتا ہے۔ تاثیر دونوں کی برابر ہے۔ چترک کی ٹہنیوں کو اگر توڑا جائے تو نرم گودا نکلتا ہے۔ دیہاتی لوگ اس کا ساگ پکا کر کھاتے ہیں۔ ڈنٹھل چار سے پانچ انچ تک لمبا ہوتا ہے۔ اس کی ہر ٹہنی کے سرے والی ڈنڈی پر تین، چار انچ تک اردگرد جو کے برابر ہرے رنگ کے خول لگتے ہیں۔ جن کے چاروں طرف ننھے ننھے نرم کانٹے نظر آتے ہیں لیکن یہ کانٹے چبھتے نہیں ہیں بلکہ دبانے سے دب جاتے ہیں۔ ان جو دار خولوں پر پھول چنبیلی کے پھولوں کی طرح لیکن چنبیلی کے پھولوں سے چھوٹے اور گچھوں کی صورت میں ہر موسم سرما میں آتے ہیں۔ یہ کانٹے والے خولوں سے باہر نکل کر 3سے 10 انچ تک لمبے ہوتے ہیں اور ہر پھول پر آپس میں جڑی ہوئی پانچ پنکھڑیاں ہوتی ہیں۔ یہ پھول 15تا 20 کی تعداد میں لگے ہوتے ہیں۔ پھول دیکھنے میں بہت ہی خوبصورت ہوتے ہیں لیکن ان میں خوشبو نہیں ہوتی۔

 پھول ڈوڈہ کی طرح آتے ہیں۔ جو لمبے گول اور نوکیلے ہوتے ہیں۔کچی حالت میں ہرے، پکنے پر بھورے روئیں دار اور چیپ دار ہوتے ہیں۔ ہر پھل میں سیاہی دار دو بیج ہوتے ہیں۔ ان ہی بیجوں سے اس کے پودے پیدا ہوتے ہیں۔

باغوں میں خوبصورتی کے لئے لگا ہوا نیلے رنگ کے پھولوں والا چترک بھی ملتا ہے۔ یہ برصغیر کا پودا نہیں بلکہ غیر ملکی پودا ہے۔ ادویہ میں صرف سفید یا سرخ چترا ہی استعمال ہوتا ہے۔

چترک کے طبی فوائد:

٭ ادویہ میں زیادہ تر جڑ اور چھال کا ہی استعمال ہوتا ہے۔
٭ آیوروید کے مطابق چترک حرارت ہاضمہ کو درست کرتا ہے۔ سنگھرہنی، کوڑھ، بواسیر، سوجن، پیٹ کے کیڑوں اور بلغم کی زیادتی کو دور کرتا ہے۔ 

٭ قبض، بادی بواسیر کیلئے مفید ہے۔ پیٹ کے کیڑے دور کرتا ہے۔

٭ یونانی طب کے مطابق یہ مواد کو جذب کرتا ہے۔ اس لئے جب کسی عضو پر لگاتے ہیں تو جلد (کھال)کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے اور زخم ڈال دیتا ہے۔ سفید داغوں پر لیپ کرنے سے چھالا پیدا کر کے داغ ہمیشہ کے لئے دور کر دیتا ہے۔ پٹھوں کے تمام سردی کے امراض میں مفید ہے۔ اگر بالچر کا عارضہ ہے تو اس کا لگانا مناسب ہے۔ بلغمی گنٹھیا اس کے لیپ سے دور ہو جاتا ہے۔

٭ چونکہ اس میں گرمی حد سے زیادہ ہے اس لئے اسے پانی اور نمک میں بھگو کر دودھ کے ساتھ حریرہ بنا کر ہی استعمال کرنا چاہئے۔ اس طرح کھانے سے نقصان نہیں کرتا۔

٭ معدہ و جگر کو گرم کرتا ہے۔ سدے کھول دیتا ہے۔

احتیاط:
٭ اس کے استعمال سے حمل گر جاتا ہے اس لئے اسے حاملہ کو کبھی بھی استعمال نہیں کرانا چاہئے۔

٭ زیادہ مقدار میں کھانے سے زہریلا اثر پیدا کرتا ہے۔ باہر سے لگانے سے چھالا پیدا کرتا ہے اس لئے اسے ہمیشہ احتیاط سے استعمال کرنا چاہئے۔

٭ ماہرین طب کے مطابق اسے کم مقدار میں استعمال کرنا فائدہ دیتا ہے لیکن بڑی مقدار میں دینے سے شروع میں بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے اور موت تک نوبت آجاتی ہے۔
چترک کا استعمال:

٭ چترک کی جڑ کی چھال کو پیس کر مٹی کے کورے برتن اندر کی طرف لیپ کر کے خشک کر لیں، پھر اس میں دودھ ڈال کر دہی جما لیں۔ اس دہی اور اس دہی کی بنی ہوئی لسی کو استعمال کرنے سے بواسیر خونی اور بادی دور ہو جاتی ہے۔

٭ ایک گھڑے کے اندر چترک کی جڑ کی چھال کر پیس کر لیپ کر دیں اور اس میں چھاچھ ڈال دیں۔ اس چھاچھ کے پینے اور کھانا کھانے کے ساتھ استعمال سے اندرونی بواسیر (جس سے مسے مقعد کے اندر ہوتے ہیں) دور ہو جاتی ہے۔

نوٹ: قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items