Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

دار چینی متعدد بیماریوں کی معالج

دار چینی متعدد بیماریوں کی معالج - ChiltanPure

دنیا میں پائے جانے والے درختوں کی ایک قسم جنس دارچینی (Cinnamomum) کہلاتی ہے اور انہی درختوں کی چھال کو ’دارچینی‘ (Cinnamon) کہا جاتا ہے۔

دارچینی کا شمار دنیا بھر میں استعمال ہونے والے معروف ترین مصالحہ جات میں ہوتا ہے۔دارچینی ذائقے کے لحاظ سے شیریں لیکن زبان پر چبھنے والی ہوتی ہے۔ اس کی رنگت ہلکی سیاہی مائل ہوتی ہے اور یہ زیادہ ترپاکستان، بھارت، سری لنکا، چین اور افریقہ کے مختلف علاقوں میں کاشت کی جاتی ہے۔دارچینی ادویات میں بھی استعمال کی جاتی ہے، زمانہ قدیم میں عرب کے لوگ اس کی تجارت سے مالا مال ہو جاتے تھے۔

اس کی مختلف اقسام ہیں جو اپنی جسامت اور رنگت کے لحاظ سے ایک دوسرے سے ذرا مختلف ہوتی ہیں۔ جدید تحقیق سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمومی امراض کے علاوہ دارچینی سے شوگر کے مریضوں کو بھی بہت فائدہ ہوتا ہے، جس کیلئے روزانہ صرف چند گرام دارچینی کا سفوف باقاعدگی سے استعمال کرنا کافی رہتا ہے۔

دارچینی کا مزاج گرم اور خشک ہوتا ہے جبکہ کھانوں کو لذیذ بنانے میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ جس کھانے میں دارچینی استعمال کی جائے وہ نہ صرف ذائقہ دار بلکہ خوشبودار بھی ہوجاتا ہے۔ دارچینی کا کھانوں میں استعمال اس بات کی ضمانت ہے کہ آپ صحت مند رہیں گے کیونکہ یہ بہت سی بیماریوں میں بے حد مفید ہے۔

Essential Life

اس کا ایک بڑا مگر غیر معروف فائدہ یہ ہے کہ اسے کھانوں میں استعمال کرنے سے کھانے خراب ہونے سے بچ جاتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے استعمال سے کھانوں میں کئی قسم کے جراثیم (بیکٹیریا) کی افزائش میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ دارچینی کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

دار چینی میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: ایک تحقیق کے مطابق 26مسالوں میں جب اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی کا مقابلہ ہوا تو دار چینی واضح طور پر فاتح قرار پائی، یہاں تک کہ اس نے سپر فوڈ کہلائے جانے والی ادرک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ دارچینی ایسے اینٹی آکسیڈنٹس جیسے کہ پولی فینولز (Polyphenols) سے بھرپور ہوتی ہے جوہمارے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ دار چینی فائبر سے بھرپوربھی ہوتی ہے، جس کے ہر 100 گرام میں تقریباً 53 اعشاریہ 3 گرام فائبر ہوتا ہے۔ اس میں آئرن اور کیلشیم بھی پایا جاتا ہے۔

دار چینی کے ان گنت فوائد: ہمارے جسم میں مضر اجزا وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں، جن کے خلاف جدوجہد کرنے کے لیے ہمیں اینٹی آکسیڈنٹس کی ضرورت ہوتی ہے، جو دراصل ایسے مالکیولز کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں جو ہمارے جسم کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ دارچینی ایسے اینٹی آکسیڈنٹس جیسے کہ پولی فینولز (Polyphenols) سے بھرپور ہوتی ہے جوہمارے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔دارچینی میں موجود ایسینشل آئل شہد کے ساتھ ملا کر ہائیڈروجن آکسائیڈ بناتاہے جو جسم میں جراثیم یا فنگس بڑھنے سے روکتا ہے۔

شوگر اور دل کے امراض سے تحفظ: دن کا آغاز دارچینی کے اس قدرتی نسخے سے کرنے سے آپ کا جسم انسولین کو بہتر ردعمل دینا شروع کردیتا ہے اور اس کے نتیجے میں بلڈ شوگر کا لیول متوازن ہوجاتا ہے۔صبح سویرے نہار منہ پسی ہوئی دار چینی کا ایک چمچ استعمال کر لیں تو ہاضمے سے لے کر دل کی بیماریوں تک کئی طرح کے مسائل سے تحفظ مل سکتا ہے۔ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے مریضوں کے لیے شہد اور دارچینی بے حد مفید ہے۔ شہد کا ایک چھوٹا چمچ لے کر اس میں چھوٹا چمچ دارچینی پاؤڈر ملادیں اور اس مرکب کو آدھے گلاس پانی میں گھول کر پی جائیں۔ اس سے آپ کا کولیسٹرول لیول کم رہے گا۔

سردی کی کھانسی سے تحفظ: سردیوں کے موسم میں کھانسی میں مبتلا افراد ایک بڑا چمچ شہد نیم گرم پانی میں ایک چوتھائی چمچ دارچینی پاؤڈر کیساتھ ملا لیں۔ اس کو تین دن مسلسل استعمال کریں، اس سے آپ کی کھانسی بھی ٹھیک ہو جائے گی اور سردی کا مسئلہ بھی دور ہو جائے گا۔

Essential Life

ہاضمے میں بہتری: دار چینی کا استعمال ہاضمے کے لیے بھی بہترین ہے، خصوصاً آنتوں کی صفائی اور انہضام کے عمل کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

دار چینی ملا دودھ پینے کے حیرت انگیز فوائد: دار چینی کو ونڈر مسالہ بھی کہتے ہیں۔ دار چینی میں موجود کمپاونڈ بہت سی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھر پور ہوتے ہیں جو صحت اور خوبصورتی دونوں کے لیے ہی فائدہ مند ہے۔ دارچینی والا دودھ کئی بیماریوں میں فائدہ مند ہے اور کئی بیماریوں سے محفوظ بھی رکھتا ہے دار چینی والا دودھ بنانے کے لیے ایک کپ دودھ میں ایک چمچ دار چینی پاوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اس دودھ پینے کا کوئی نقصان نہیں لیکن پھر بھی پینے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔

اچھے نظام انہضام کے لیے: اگر آپ کا نظام انہضام فعل اچھا نہیں تو اس کے لیے دار چینی والا دودھ پینا آپ کے لیے انتہائی مفید رہے گا اس کے علاوہ گیس کا مسئلہ حل کرنے کا کام کرتا ہے

بلڈ شوگر لیول کنٹرول کرنے کیلئے: دار چینی میں کئی ایسے کمپاونڈ پائے جاتے ہیں جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں دار چینی والا دودھ خاص طور پر ٹائپ ٹو ذیا بیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے

اچھی اور بھرپور نیند کے لیے: اگر آپ کو بے خوابی کی پرابلم ہے یا پھر آپ کو اچھی نیند نہیں آتی ہے تو دار چینی والا دودھ پینا آپ کے لیے بہت فائدہ مند رہے گا سونے سے پہلے ایک گلاس دار چینی والا دودھ پی لیں اس سے آپ کو اچھی نیند آئے گی۔

Essential Life

خوبصورت بالوں اور جلد کے لیے: خوبصورت بالوں اور جلد کے لیے دار چینی والا دودھ پینے سے بال اور جلد سے منسلک تقریباً ہر مسئلہ دور ہو جاتا ہے۔ اس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات اسکن اور بالوں کو انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے۔

مضبوط ہڈیوں کے لیے: ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے لوگ سالوں سے دار چینی دودھ کا استعمال کرتے آرہے ہیں۔ اس دودھ کے باقاعدہ استعمال سے گنٹھیا کا مسئلہ دور ہو جائے گا۔

دار چینی کے دیگر استعمال: دار چینی کا شہد کے ساتھ استعمال بہت مفید ہے جس سے قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے، یہ نزلہ زکام اور متلی میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ دانت کے درد کی صورت میں اگر دارچینی کا تیل روئی میں لگا کر درد والی جگہ پر رکھا جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔ کھانسی اور دمہ کی شکایت کی صورت میں دارچینی کا سفوف شہد کے ساتھ استعمال کرنے سے افاقہ ہوتا ہے۔ اگر الرجی کے باعث چھینکیں آنے لگیں تو دارچینی کے استعمال سے ٹھیک ہوجاتی ہیں۔ سر کے درد میں دارچینی کا لیپ ماتھے پر لگانا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے بالخصوص جب سردیوں میں دردِ سر کی شکایت ہو تو یہ عمل ضرور کریں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

دار چینی کا تیل اور اس سے متعلق معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items