روزانہ دلیہ کھانے کے حیرت انگیز فوائد
اسلام ہی دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جو قیامت تک آنے والے آخری انسان کی تمام جسمانی اور روحانی ضروریات کا سب سے زیادہ خیال رکھتا ہے۔ جو شخص بھی محمد عربی ﷺ کو طبیب اعظم تسلیم کرلیتا ہے، ان کی ہدایات پر عمل کرتا ہے، وہ اپنی دینی زندگی بہتر کرتے ہوئے اپنی دنیاوی زندگی سنوار کر بے شمار کامیابیاں حاصل کرلیتا ہے۔
اگر ہم حضرت محمد ﷺ کے سکھائے ہوئے صرف نسخہ تلبینہ (جو کا دلیہ)کو اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنالیں تو بے شمار جسمانی و روحانی فوائد سے مالا مال ہوکر نہ صرف صحت مند زندگی گزار کرسکتے ہیں بلکہ دوسروں کیلئے مثالی نمونہ بھی ثابت ہوسکتے ہیں بشرطیکہ سورۃ آل عمران کی آیۃ نمبر 31 کو ذہن میں رکھتے ہوئے عمل کریں۔
تلبینہ سے متعلق چند مبارک احادیث مقدسہ اور ساتھ ہی ساتھ اس پر ہونے والی سائنسی تحقیقات پیش خدمت ہیں۔
تلبینہ سے متعلق احادیث مبارکہ رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا تھا کہ اس کے لئے جو کا دلیہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ بیمار کے دل سے غم کو اتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر اس سے غلاظت اتار دیتا ہے۔
نبی ﷺ کو ثرید کھانا سب سے زیادہ پسند تھا۔ مریض کے لئے انہیں اس کے بعد تلبینہ سے بہتر کوئی چیز پسند نہ تھی۔ اس میں جو کے فوائد کے ساتھ ساتھ شہد کی افادیت بھی شامل ہوجاتی تھی۔ مگر وہ اسے گرم گرم کھانے، بار بار کھانے اور خالی پیٹ کھانے کو زیادہ پسند فرماتے تھے۔
جَو (Oat) قدرت کا عطا کردہ ایک عظیم تحفہ ہے، جس کا استعمال انسانی جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اسے غذائیت سے بھرپور اناج سمجھا جاتا ہے۔
غذائیت سے بھر پور جو کے دلیے کو روزانہ کی غذا کا حصہ بنا لینے سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں دل کی صحت بہتر اور کینسر جیسے موزی مرض کے خطرات میں کمی واقع ہوتی ہے۔
دنیا بھر میں جَو کو اوٹ میل کوکیز، اوٹ گرین بریڈ یا پھر مختلف صورتوں میں خوراک کا حصہ بنایا جاتا ہے۔
ماہرین غذائیت اور ڈائٹیشنز کے مطابق 100 گرام دلیے میں 389 کیلوریز، 8 فیصد پانی، 66.3 گرام کاربز، 16.9 گرام پروٹین،10.6 گرام فائبر جبکہ 6.9 گرام فیٹ ہوتا ہے اور وٹامنز اور منرلز سے بھر پور دلیے میں 0 گرام شوگر پائی جاتی ہے۔
روزانہ کی بنیاد پر جو کا دلیہ کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
اینٹی آکسیڈنٹ اجزا کی بھر پور مقدار انسانی صحت کے لیے اینٹی آکسیڈنٹ غذاؤں کا استعمال نہایت لازمی ہے کیوں کہ ان کی مدد سے ہی جسم اور خون میں موجود مضر صحت مادوں کو زائل ہونے میں مدد ملتی ہے، اینٹی آکسیڈنٹ کی کئی اقسام ہیں جن میں سے دلیے میں پولیفینول نام کا اینٹی آکسیڈں ٹ پایا جاتا ہے۔
دلیے کے استعمال سے بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے اور غدور نائیٹرک آکسائیڈ کو بہتر مقدار میں بنتا ہے، نائیٹرک آکسائیڈ سے خون کی رگوں میں چربی کی صورت موجود رکاوٹوں کو ہٹانے میں مدد ملتی ہے جس سے خون کی بہتر طریقے سے پورے جسم میں ترسیل ممکن ہوتی ہے، دلیہ کے استعمال سے سوجن اور خارش جیسی شکایات میں بھی آرام ملتا ہے۔
فائبر سے بھر پور غذا نظام ہاضمہ کی صحت کے لیے فائبر کا استعمال بہت ضروری ہے، دلیہ میں فائبر کی مخصوص قسم ’بیٹا گلوکین‘پایا جاتا ہے جس کی مدد سے جسم میں غذائیت بہتر طریقے سے جذب اور آنتوں کی صفائی ہوتی ہے۔
بیٹا گلوکین کا اگر روزانہ استعمال کیا جائے تو اس کی مدد سے کولیسٹرول لیول متوازن رہتا ہے، قدرتی طور پر انسولین کی متوازن افزائش ہوتی ہے جبکہ معدے میں گُڈ بیکٹیریاز کو بننے میں مدد ملتی ہے۔
بلڈ، شوگر لیول متوزن رہتا ہے ماہرین غذائیت کے مطابق حتی الامکان مرغن اور مسالیدار غذاو?ں سے اجتناب کرنا چاہیے خصوصاً 30 سال کی عمر کے بعد، ان غذاو?ں کے سبب بلڈ پریشر اور شوگر لیول بڑھتا ہے، بلڈ پریشر براہ راست آپ کے دل پر اثر انداز ہو کر دل کے عارضے میں مبتلا کر سکتا ہے جبکہ خاموش بیماری زیابطیس کئی بیماریوں کی جڑ ہے۔
وزن میں کمی آتی ہے جو کے دلیے میں فیٹ کی کم مقدار اور شوگر 0 فیصد پائے جانے کی سبب اس کے روزانہ کے استعمال سے وزن میں کمی آتی ہے، دلیہ میں فائبر کی بھاری مقدار پائے جانے کے سبب پہلے سے موجود چربی کو بھی پگھلنے میں ں مدد ملتی ہے۔
انسانی جسم کو جب اضافی شوگر اور فیٹ ملنا بند ہو جاتا ہے تو جسم قدرتی طور پر جسم میں موجود چربی اور شوگر کا استعمال شروع کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں ورزش کیے بغیر ہی چربی پگھلنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے اور وزن میں کمی آتی ہے۔
دلیہ کا استعمال بچوں کو دمہ سے نجات دلا سکتا ہے ایک تحقیق کے مطابق اگر بچوں کو چھوٹی عمر سے ہی دلیہ کا استعمال شروع کروا دیا جائے تو اس کے نتیجے میں بچے دمے سے بچ سکتے ہیں جبکہ دلیہ کے استعمال سے قوت مدافعت مضبوط ہوتا ہے اور موسمی انفیکشن سے بچوں کی حفاظت بھی کرتا ہے، بچوں کو دمہ سے بچانے کے لیے ان کی پہلی ٹوس غذا میں دلیہ کا استعمال ضرور رکھیں۔
جلد کی صحت اچھی ہوتی ہے ماہرین غذائیت اور ماہرین جلدی امرض کے مطابق آپ کی جلد کی صحت کا براہ راست تعلق آپ کی غذا سے ہوتا ہے، اگر مسالے دار مرغن غذاؤں کا استعمال کریں گے تو چہرے پر کیل، مہاسے جھائیوں کے بننے کا عمل تیز ہو جائے گا جبکہ جلد پر جھریاں بھی وقت سے پہلے آ جائیں گی۔
دلیے کے روزانہ استعمال سے ایک مہینے کے دوران ہی آپ کے چہرے کی جلد میں نمایاں اور مثبت اثرات آتے ہیں۔
دلیہ کو غذا کے طور پر استعمال کرنے کے ساتھ خوبصورتی میں اضافے کے لیے اس کا ماسک بنا کر بھی چہرے پر لگایا جا سکتا ہے۔
پسے ہوئے دلیے کو شہد، انڈے کی زردی، دہی یا کھوپرے کے تیل، لیموں کے رس میں (جو میسر ہو) مکس کر کے چہرے پر لگائیں اور 10 سے 15 منٹ کے بعد ہلکے ہاتھ سے مسا ج کر کے کے چہرہ دھو لیں، اس سے رنگت صاف ہوگی اور مردہ خلیوں کا بھی صفایا ہو جائے گا۔
دلیے کا ذائقہ بہتر بنانے کے لیے اس اسے نمکین یا دودھ میں پکا کر، پھل، سبزیوں، دہی اور سلاد کے ساتھ بھی کھایا جا سکتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.