ناریل کے تیل کے انسانی صحت پر پڑنے والے مثبت اثرات
ناریل کے تیل کا ذکر آتے ہی بالوں کی نشوونماذہن میں آجاتی ہے مگر آج ہم ناریل کے تیل کے انسانی صحت پر پڑنے والے مثبت اثرات کے بارے میں آپ کوبتانا چاہیں گے۔
کھانے کیلئے ناریل کا تیل ناریل کا تیل کھانا پکانے کے لیے استعمال کیا جائے تو یہ بہت فائدہ مند ہے کیونکہ یہ کھانوں میں عمدہ چکنائی کا کام انجام دیتا ہے۔اس کو مکھن کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس لیے کوشش کریں کہ صحت کومدِ نظر رکھتے ہوئے ان تمام کھانوں میں، جن میں مکھن کا استعمال ہو اس کی جگہ ناریل کا تیل ڈالیں۔
اگر آپ وزن کم کرنے کے لیے ابلی ہوئی سبزیاں کھاتے ہیں تو ان پر ناریل کا تیل اور سمندری نمک کا چھڑکاؤ کرکے کھانا فائدہ مند ثابت ہوگا کیونکہ یہ وٹامن اور منرلز کو اچھی طرح جذب کرتا ہے۔اس کے علاوہ روزانہ کھانے سے پہلے ایک چمچہ ناریل کا تیل پینامیٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔ یہ تیزابیت کی وجہ سے خراب ہونے والے پیٹ کے اندرونی حصے کو جلدی ٹھیک کرتا اور السر سے بچاتا ہے۔
ایک تحقیق سے یہ بھی پتا چلاہے کہ ناریل کا تیل جسم میں گلوکوزکے لیول کو بہتر بناتا ہے اور اس کے ساتھ ٹوٹل کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتا ہے۔جو افراد اپنے کھانے میں ناریل کا تیل استعمال کرتے ہیں ان کا دماغ تیزی سے کام کرتا ہے، وہ دن بھر چاق وچوبند اور پُرجوش نظر آتے ہیں۔
آنکھوں کے حلقے اورجھریوں کا خاتمہ ناریل کے تیل کی ہلکے ہاتھ سے باقاعدہ مالش کی جائے تو آنکھوں کے گرد موجود سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔
کان کے دردمیں آرام تھوڑے سے ناریل کے تیل میں ایک یا دو لہسن کے جوے ڈال کر ہلکا سا گرم کرکے اس تیل سے کانوں کے اطراف مالش کریں، اس سے کانوں کا انفیکشن اور دردختم ہوگا۔
داد اور خارش کے نشان داد اور خارش کی بیماری جب چلی جاتی ہے تواس کے نشان سالہاسال تک جسم سے نہیں جاتے۔ تھوڑا سا ناریل کا تیل لے کر داد والے مقام پر لگاکرپٹی باندھ دیں، مسلسل ایک ماہ تک یہ عمل کرنے سے آپ اس کے مثبت نتائج کو حیران کن پائیں گے۔
کیل مہاسے دور بھگائیں ناریل کا تیل جہاں مختلف اقسام کے وٹامنز اور منرلزسے بھرپور ہوتا ہے، وہیں اس میں اینٹی بیکٹیریل اوراینٹی فنگل اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ اسے کھانے سے ہمارے ہارمونز متوازن رہتے ہیں جس کی وجہ سے دانے نہیں نکلتے اور اس کا باقاعدہ استعمال کیل مہاسوں کو بننے سے روکتا ہے۔ ناریل کا تیل جسم پر ہونے والی خارش کے اثر کوکم کرنے کے ساتھ ایچ آئی وی وائرل کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔
بخار کو کم کرتا ہے ناریل کاتیل بخار کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتاہے، آیورویدک کے مطابق زمانہ قدیم سے ہی اسے بخار کی شدت کوکم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتارہا ہے۔ اس کے علاوہ اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو اس جگہ ناریل کا تیل لگانے سے فوری آرام ملتا ہے۔
قدرتی سن بلاک ناریل کا تیل قدرتی سن بلاک کا کام کرتا ہے، اس کا استعمال سورج کی تمازت سے آپ کے رنگ و روپ کو گہنانے نہیں دیتا۔یہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کردیتا ہے جبکہ عام طور پر کوئی سن بلاک ایسا نہیں کرپاتا۔
مجموعی طور پر ناریل کا تیل درج ذیل امراض کا بھی سدباب کرتا ہے۔ دماغی کمزوری کو ٹھیک کرتا ہے، اس کے علاوہ دماغی قوت اور صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ دل کی بیماریوں اور بلند فشارِخون یاہائی بلڈ پریشر سے بچاتا ہے۔ پیشاب کی نالیوں اور گْردں کے انفیکشن سے بچاتا ہے۔ جسم کے کسی بھی حصے کی سوزش اور جوڑوں کے درد کو کم کرنے کے ساتھ ہڈیوں کے امراض کو بھی ٹھیک کرتا ہے۔ کینسر سے بچاؤ اور اس کے علاج میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ توانائی اور قوتِ برداشت کو بڑھاتا ہے۔ پِتے کے امراض اور لبلبے کی سوزش کو دور کرتا ہے۔ دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماریوں کو دور کرتا اور دانتوں کو چمکدار بناتا ہے۔ بلڈ شوگر / ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ہے۔ جسم سے زائد چربی کو کم کرتا اور پٹھوں کو مضبوطی عطا کرتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
ناریل کا تیل اور اس سے متعلق دیگر خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں
Tags:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.