Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

پیپل کیا برگد کی مادہ ہے؟

پیپل کیا برگد کی مادہ ہے؟ - ChiltanPure

درخت لگانا کبھی نقصان کا سودا نہیں ہوتا بلکہ درخت لگانے سے انسان کو صرف فائدہ ہی حاصل ہوتا ہے۔ درخت شدید تپش اور دھوپ میں سایہ فراہم کرنے کے ساتھ میٹھے اور خوش ذائقہ پھل بھی فراہم کرتے ہیں تاہم وہ درخت جن سے پھل حاصل نہیں ہوتے یا جن سے حاصل ہونے والے پھلوں کو کھایا نہیں جاسکتا وہ بھی انسانوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

ایسے ہی درختوں میں انجیر کے خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک درخت پیپل بھی ہے جو برصغیر پاک و ہند میں کثرت سے پایا جاتا ہے۔ اس کی کھال تڑخی ہوئی، سخت اور خاکستری مائل سفید ہوتی ہے۔ اس کے پتے کسی قدر پان سے مشابہ اور مضبوط ہوتے ہیں۔بالائی طرف سے چکنے اور چمک دار زیریں طرف سے بغیر چکنائی اور چمک کے ہوتے ہیں۔ اونچائی 80 سے 100 فٹ تک ہوتی ہے جبکہ اس کی عمر ہزاروں سال تک ہو سکتی ہے۔ یہ درخت اپنی جڑ سے لے کر چوٹی کی سب سے اونچی کونپل تک شفا ہی شفا ہے۔ اس میں بے شمار بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے۔

Essential Life

اس درخت کو ہندومت اور بدھ مت میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔ سری لنکا میں ایک پیپل کا درخت 2500سال سے زائد عمر کا ہے۔جس کانام Jaya Sri Maha Bodhi رکھا گیا ہے۔ بدھ مت کے لوگ اس کی پوجا کرتے ہیں۔بدھ مت کے لوگوں کے عقیدے کے مطابق مہاتما بدھ نے پیپل کے درخت کے نیچے نروان حاصل کیا تھا۔ جبکہ کچھ لوگوں کے نزدیک مہاتما بدھ نے برگد کے درخت تلے نروان حاصل کیا تھا۔ جبکہ کچھ ماہرین نباتات کے نزدیگ پیپل کا درخت برگد کے درخت کی مادہ ہے۔ چنانچہ اس میں بھی کئی خصوصیات برگد ہی کی پائی جاتی ہیں۔

پیپل کو فارسی میں درخت لرزاں،سندھی میں پیپر،بنگالی میں اشوتھ، مرہٹی میں پیپل، گجراتی میں پیپلو، سنسکرت میں آتم، انگریزی میں Ficus Religiosa کہتے ہیں۔

پیپل کے فوائد:

دانتوں میں درد کے لئے: دانتوں کا درد انسانی برداشت سے باہر ہوتا ہے لوگ دانتوں کے درد میں آرام کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے ساتھ مختلف ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں تاہم پیپل کے درخت اور برگد کے درخت کے تنے کی چھال ہم وزن لے کرانہیں آپس میں ملالیں اور اسے پانی میں ابال لیں اب اس پانی سے کلی کریں۔ یہ نسخہ دانتوں میں درد کے لئے بے حد فائدے مند ہے۔

Essential Life

جلد کے امراض کے لئے: جلدی امراض، جلد پر ابھرنے والے ننھے دانوں اورخارش میں مبتلا افراد پیپل کے نرم پتوں کی 40 ملی لیٹرچائے بنا کر پئیں یہ چائے جلدی امراض میں بے حد فائدے مند ہے۔

بخار کا علاج: بخار کے علاج کے لئے پیپل کے چند پتے لے کر اسے دودھ کے ساتھ گرم کر لیں اب اس میں تھوڑی چینی شامل کریں اور چھان کے دن میں دو بار استعمال کریں بخار کے علاج کے لئے بہترین نسخہ ہے اسی نسخے سے دمہ کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے۔

پھٹی ایڑیوں کا علاج: سرد موسم کے آغاز سے ہی ایڑیاں اور جلد پھٹنا شروع ہو جاتی ہے اور اگر پھٹی ایڑیوں کا علاج نا کیا جائے تو اس سے خون رسنا شروع ہو جاتا ہے جو تکلیف کا سبب بنتا ہے پیپل کے نرم پتوں کا رس لے کر پھٹی ایڑیوں اور سردی سے متاثرہ ہاتھوں پرلگائیں یہ جلد سے سردی کا اثر ختم کرنے کے ساتھ ایڑیوں کو نرم ملائم بھی بناتا ہے۔

آنکھوں کا درد: پیپل کے پتوں سے آنکھوں کے مختلف امراض اور آنکھوں میں درد کا علاج بھی ممکن ہے پیپل کے پتوں سے حاصل کیا جانے والے دودھ کو آنکھوں میں ڈالنے سے آنکھوں کا درد کم کیا جا سکتا ہے۔

کھانسی اور دمہ کے لیے: کھانسی، دمہ یا استھما کے مرض میں مبتلا افراد پیپل کے درخت کے تنے کی چھال اورپھل ہم وزن لے کران کا الگ الگ سفوف بنالیں بعد ازاں اس سفوف کو ملالیں اور 2 سے 3 گرام سفوف شامل کر کے دن میں 2 بار پانی کے ساتھ کھائیں۔

Essential Life

قبض کا علاج: پیپل کے پتوں کا سفوف، بدین کے پھول اور گڑ تمام اجزا ہم مقدار لے کر دودھ میں شامل کر کے سونے سے پہلے استعمال کریں اسکے استعمال کے بعد صبح تک کچھ نا کھائیں اورنا پئیں قبض کا بہترین علاج ہے۔

پیٹ میں درد: دو سے ڈھائی عدد پیپل کے پتے لیں اور اس کا پیسٹ بنالیں پھر اس میں 50 گرام گجک(مونگ پھلی اور گڑ)کے ساتھ ملاکر چھوٹی گولیاں بنالیں اور دن میں 3 سے 4 بار یہ گولیاں کھائیں۔ یہ پیٹ کے درد میں آرام دلانے کے لیے بے حد موثر دوا ہے۔

سانپ کا کاٹا: دو چمچ پیپل کے پتوں کا رس لے کرمریض کو جس جگہ سانپ نے کاٹا ہو وہاں 3 سے 4 بار لگائیں یہ رس زہر کا اثر کم کرنے میں بہت موثر ہے۔

نکسیر کا علاج: پیپل کے پتوں میں سے رس نکال کے چند قطرے ناک میں ڈالیں۔ نکسیر کا بہترین علاج ہے یہ خون کو فوری طور پر روک دیتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items