کلونجی ملا شہد کھانے کے ناقابل یقین فوائد
صدیوں سے کلونجی کا استعمال مختلف امراض سے بچاؤ کے گھریلو ٹوٹکے کے طور پر کیا جارہا ہے۔ کلونجی بیحد قوّت بخش غذا ہے اور بطور دوا بھی استعمال کی جاتی ہے۔ جسم میں رُکے ہوئے ہر قسم کے زہریلے مادّے اور جراثیم خارج کرتی ہے،تو زہر کا تریاق بھی ہے۔
کلونجی کو اگر ناشتے میں استعمال کیا جائے تو یہ میٹابولزم درست رکھتی ہے، دائمی قبض کی تکلیف رفع کرتی ہے اورجسمانی طاقت و توانائی بحال کر کے قوّتِ مدافعت بڑھاتی ہے۔
ہر قسم کے وائرل انفیکشنز، وبائی نزلہ زکام، کھانسی اور نمونیے سمیت سینے کے امراض سے محفوظ رکھتی ہے۔
کلونجی میں جراثیم کش اور رسولی سے بچاؤ کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں اور کلونجی کو مشرقی وسطیٰ میں 2 ہزار سال سے زائد عرصے سے استعمال کیا جارہا ہے اور عرب افراد اسے دوا کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔
مختلف امراض جیسے یرقان، جلدی عوارض، ہاضمے کے مسائل، دمہ، ہڈیوں کی کمزوری اور بخار وغیرہ کے علاج کے لیے ان کا استعمال ہوتا ہے۔ کلونجی کا تیل اس کے سفوف کے مقابلے میں زیادہ بہتر اثر کرتا ہے مگر سفوف صحت کے لیے فائدہ مند سمجھے جانے والے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتا ہے۔
اطبائے قدیم کلونجی اور اس کے بیجوں کے استعمال سے خوب واقف تھے۔ معلوم تاریخ میں رومی ان کا استعمال کرتے تھے۔ قدیم یونانی اور عرب حکماء نے کلونجی کو روم ہی سے حاصل کیا اور پھر یہ پوری دنیا میں کاشت اور استعمال ہونے لگی۔ طبی کتب سے معلوم ہوتا ہے کہ قدیم یونانی اطباء کلونجی کے بیج کو معدے اور پیٹ کے امراض کیلئے استعمال کیا کرتے تھے۔
ویسے بھی ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ کلونجی میں موت کے سواہر مرض کا علاج ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود بھی کلونجی کو شہد کے شربت کے ساتھ ملا کر استعمال کیا کرتے تھے۔
کلونجی میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: کھانوں کو ذائقہ اور مہک دینے سے ہٹ کر بھی یہ سیاہ بیج متعدد طبی فوائد کے حامل ثابت ہوتے ہیں جس کی وجہ ان میں موجود وٹامنز، امینیو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز،فاسفورس، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم اور متعدد دیگر اجزاء کی موجودگی ہے۔ کلونجی کی کیمیاوی تجزیے سے معلوم ہو ااس میں پیلے رنگ کا مادہ کیروٹین پایا جاتا ہے جو جگر میں پہنچ کر وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔
اسی طرح شہد کے فوائد سے آپ بھی واقف ہیں ہی، آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ کلونجی اور شہد کھانے کے کیا کیا فوائد ہیں۔
شہد میں پائے جانے والے مرکبات: شہد میں کاربو ہائیڈریٹس، شکر، پروٹین، پانی، حیاتین ب، حیاتین ج، کیلشئیم، مینگنیز، میگنیزئیم، فولاد، فاسفورس، پوٹاشئم، سوڈئیم اور صفر کولیسٹرول پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہماری بیماریوں کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔
یہ بات جان لیں کہ کلونجی اور شہد کو کھانے سے واقعی فائدہ ہوتا ہے مگر اس کو استعمال کرنے کا طریقہ صحیح معلوم ہو تو ہی آپ کھائیں ورنہ آپ کو اس سے فائدہ نہیں ہوگا۔
ان کو کھانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ • کلونجی کو شہد کے ساتھ استعمال کرنے سے آپ کا مدافعتی نظام بہتر ہوتا ہے۔ • جسم کو طاقت ملتی ہے، تھکان دور کرنے کے لیئے بھی مفید ہے۔ • میٹابولزم کے نظام میں بہتری لاتا ہے۔ • موٹاپے کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ • جسم کو فعال رکھتا ہے، اگر بچوں کو کھلائیں تو ان کے دماغ میں بھی طاقت آتی ہے۔ • خون کو صاف کرتا ہے۔ • بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
استعمال کیسے کریں؟ اس کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ؟ • ایک شیشے کے گلاس میں سات چمچ شہد ڈال کر بھر لیں۔ • کلونجی کو صاف کر کے رکھ لیں چھان لیں تاکہ گندگی باہر نکل جائے۔ • پھر شیشے کے گلاس میں صاف کی ہوئی سات چمچ کلونجی ڈال کر اس کو سات دن کے لیئے ڈھک کر رکھ دیں۔ • سات دن کے بعد آپ اس کو کھانا شروع کریں، آپ دیکھیں گی کہ اس سے فائدہ ہونا شروع ہوجائے گا۔ • لیکن اس کا روزانہ نہارمنہ استعمال سب سے زیادہ فائدہ دیتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اسے استعمال کرنے کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.