ہلدی اور شہد کا مکسچر گولڈن ہنی: متعدد بیماریوں کیلئے بہترین اینٹی آکسیڈنٹ
صدیوں سے بطور دوا استعمال کیے جانے والے سنہری رنگ کے شیریں شہد کے باقاعدہ استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں۔
شہد پر کی جانے والی متعدد سائنسی تحقیق نے بھی اس کی افادیت کو مانا ہے جبکہ اسلامی تعلیمات بھی شہد کے استعمال کے بے شمار فوائد بتاتی ہیں۔
شہد ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ جز ہے اسی لیے اس کے استعمال پر اتنا زور دیا جاتا ہے، یہ ایک قدرتی جز ہے جس کے استعمال کے انسانی جسمانی صحت پر صرف فائدے ہی حاصل ہوتے ہیں نقصانات نہیں۔
سُپر فوڈ میں شمار کیے جانے والے شہد کا استعمال مختلف مقاصد کے حصول کے لیے کیا جاتا ہے جن میں خوبصورتی میں اضافے اور بطور ڈیٹاکس ایجنٹ سر فہر ست ہے، طبی ماہرین بھی شہد کا استعمال نہار منہ تجویز کرتے ہیں۔
لیکن اگرشہد میں ہلدی ایک خاص مقدار کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو اس کے فائدے کئی گنا زیادہ ہو جاتے ہیں۔طب ایوردک اور طب یونان میں ہلدی اور شہد کا مکسچر بہت سی بیماریوں کے علاج کے لیے صدیوں سے استعمال ہو رہا ہے۔
طب ایوردیک میں ہلدی اور شہد کے مکسچر کو گولڈن ہنی کے نام پُکارا جاتا ہے۔ اس مکسچر کے بے شمار فائدوں کی وجہ سے یہ اب مغرب میں بھی کثرت سے استعمال کیا جا رہا ہے۔
ہلدی برصغیر میں اگنے والی ایک عام جڑ ہے۔ جسے عام طور پر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ جدید طبی تحقیق کے مطابق یہ عام پودا انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے اور بہت سی بیماریوں دور کرنے کے لیے بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔
جدید تحقیق کے مطابق ہلدی میں ہائی جانے والی قدرتی اینٹی بائیوٹک خوبیاں بہت سی اینٹی بائیو ٹکس والی ادویات سے بہتر اور سستی ہیں۔ ایک اور تحقیق کے مطابق ہمارے نرو سسٹم کو مضبوط بناتی ہے۔ ہماری یاداشت کو بہتر بناتی ہے۔ چونکہ برصغیر پاک و ہند میں ہلدی کھانے کا ایک۔لازمی۔جزو ہے روزانہ کی خوراک کا حصہ ہے اس لیے ان علاقوں کے لوگوں میں الزائمر کی بیماریوں نہ ہونے کے برابر ہیں۔
شہد میں پائے جانے والے مرکبات: شہد میں کاربو ہائیڈریٹس، شکر، پروٹین، پانی، حیاتین ب، حیاتین ج، کیلشئیم، مینگنیز، میگنیزئیم، فولاد، فاسفورس، پوٹاشئم، سوڈئیم اور صفر کولیسٹرول پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہماری بیماریوں کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ہلدی میں پائے جانے والے مرکبات: ہلدی میں پوٹاشیم، کیشیم، فاسفورس، فولاد،،سوڈیم کے علاوہ وٹامن ''اے''، ''بی'' اور ''سی'' بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔
اس کے اندر موجود اینٹی بیکٹیر یل اینٹی وائرل اینٹی اینفلا میٹری اینٹی فنگل اور اینٹی خوبیاں ہمارے جسم کو بیکٹیریا سے لاحق ہونے والی بیماریوں سے بچاتی ہیں۔ ہمارے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط بناتی ہے۔
ہلدی اور شہد کا مکسچر اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔ جو بہت سی دائمی بیماریوں کو ختم کرتا ہے اور ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ یہ مکسچر مختلف بیماریوں کے لیے انتہائی مفید اور شفا بخش ہے۔
نزلہ زکام کھانسی ہائی بلڈ پریشر سانس کی بیماری ہائی بلڈ شوگر ذیا بیطس خون لے جانے والی نالیوں کی بندش دل کی بیماریاں ڈپریشن کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ مکسچر جسم کے اندرونی اور بیرونی زخموں کو تیزی سے ٹھیک کرتا ہے اور چہرے پر پڑنے والی جُھریوں کو ختم کر کے جوان بناتا ہے۔ اس شہد کا ایک کھانے کا چمچ صُبح و شام کھائیں اور صحت مند زندگی کے مزے اٹھائیں۔
دیگر فوائد: ٭ نزلہ، زکام، کھانسی اور بلغم کے تمام مسائل ختم ہو جائیں گے۔ ٭ جن لوگوں کو ڈسٹ الرجی یا دھول مٹی سے الرجی ہوتی ہے ہو ختم ہو جائے گی۔ ٭ بلڈ پریشر اور شوگر بیک وقت کنٹرول میں رہیں گے۔ ٭ یہ دونوں اجزآء ہاضمے کو بڑھانے اور سینے کی جلن کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ٭ جوڑوں کا درد ہو یا بھولنے کی بیماری اب شہد اور ہلدی سے کریں ان کو دور
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اسے استعمال کرنے کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.