Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

کوکو پاؤڈر: سدا بہار جوانی کا قدرتی نسخہ

کوکو پاؤڈر: سدا بہار جوانی کا قدرتی نسخہ - ChiltanPure

کوکو ایک درخت کے پھلوں کا بیج ہے۔جو چاکلیٹ کا بنیادی جزو ہوتے ہیں۔ کوکو نہ صرف ایک زبردست اینٹی آکسیڈینٹ ہے، بلکہ یہ قلبی نظام کو مکمل طور پر تحفظ فراہم کرتا ہے۔

مایا تہذیب کے باشندے 2,500سال قبل کرنسی کے ساتھ ساتھ قیمتی تحفے کے طور پر کوکو بیج استعمال کیا کرتے تھے۔لفظ Cacao مایا زبان کا لفظ ہے جس کے معنی گاڈ فوڈ کے ہیں۔جب کہ لاطینی زبان میں اسے Theobroma cacao کہا جاتا رہا جس کا مطلب Food for the God لیا جاتا ہے۔

کوکا بیج جو کہ چاکلیٹ کا بنیادی حصہ جانا جاتا ہے، کے بارے میں اٹلی میں واقع یونیورسٹی آف لاکویلا کے ماہرین ویلنٹینا سوکی اور مشیل فریرا نے کہا ہے کہ چاکلیٹ کے اہم مرکزی جزو کوکو میں بعض اہم فلیوینول پائے جاتے ہیں جو عملی یادداشت (ورکنگ میموری)، ارتکاز، دماغی پروسیسنگ کے عمل کو تیز کرتے ہیں۔ تاہم اس کے فوائد ایسے بزرگوں میں زیادہ پائے گئے جن میں دماغی کمزوری اور حافظہ متاثر ہونا شروع ہوگیا تھا۔

کوکو کا درخت چاروں جانب سے بیس ڈگری زاویہ سے بڑھتا ہے۔کوکاوکی ایک پتلی لمبوتری پھلی میں 40 بیج ہوتے ہیں۔ ایک پاونڈ چاکلیٹ بنانے کے لئے تقریبا چار سو بیجوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ پندرہ سو سال قبل مسیح میں کوکو بیج کرنسی کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ صرف سو بیجوں کے عوض ایک غلام خریدا جاسکتا تھا۔

کوکو پاؤڈر عام طور پر دو قسموں میں دستیاب ہوتا ہے۔ایک قدرتی کوکو پاؤڈر اور پروسیسنگ کیا ہواکوکو پاؤڈر۔ قدرتی پاؤڈر براہ راست کوکو بیجوں کو دھوپ میں سکھا کرپیس کر حاصل کیا جاتا ہے جبکہ دوسری قسم کو مشینوں کے ذریعے پروسیس کیا جاتا ہے۔کوکو پاؤڈر کو میک اپ کی صنعت، فوڈ پروڈکٹس اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری اور مشروبات بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

کوکو پاؤڈر میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: کوکو پاؤڈر میں 300 سے زیادہ کیمیائی مرکبات پائے جاتے ہیں،یہ ایک نہایت طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات رکھتا ہے، کوکو میں وٹامن کے، ای، پروٹین، کیلشیم،سوڈیم،پوٹاشیم،سیلینیم،زنک،فاسفورس، آئرن،کیروٹین، تھایمین، رائبوفلاوین، میگنیشیم، سلفر، فلاوونائڈز، اہم فیٹی ایسڈ اور کئی دیگر مرکبات پائے جاتے ہیں۔

کوکو کے طبی فوائد کوکو ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے، جس میں وٹامن کے اوروٹامن ای کے علاوہ دیگر فیٹی ایسڈزکی بھی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے۔ کوکو کھانے اور میڈیسن میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ: تحقیق کے مطابق، کوکو بلیک چائے، گرین چائے اور سرخ شراب سے بہتر اینٹی آکسیڈینٹ ہے۔ اینٹی آکسیڈینٹ جسم میں آزاد ریڈیکلز کو بے اثر کرنے میں کارآمد ہیں۔

اعصابی بیماریوں کو روکتا ہے: اس میں موجود ایپیٹیکن اور کیٹیچن مواد کی بدولت الزھائیمر جیسی نیوروڈیجینریٹو بیماریوں کے علاج میں فائدہ مند اثرات ظاہر ہوتے ہیں اور دماغ پر آکسائڈیٹیو تناؤ کو کم کرسکتے ہیں۔

کھانسی کادشمن: اس میں موجود مواد الرجی سے ہونے والی کھانسی کی روک تھام کے لئے موثر ہے۔

دل کی صحت کے لئے اچھا: کوکو پھلیاں دل کی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوئی ہیں۔ اس کے پولیفینول قلبی نظام کے لئے فائدہ مند ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کوکو پھلیاں میں پائے جانے والے پولیفینول بلڈ پریشر کو کم کرسکتے ہیں۔ دوسری طرف، ان میں میگنیشیم کی موجودگی کوکو کو دل کی صحت کے لئے ایک اہم غذائیت کا درجہ دیتی ہے۔ کوکو، جو دل کو موثر مقدار میں خون پمپ کرنے میں مدد کرتا ہے، اس میں موجود میگنیشیم کی بدولت خون جمنے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ اس سے فالج اور دل کے دورے کے خطرے سے بچ جاتا ہے۔

دماغ کی صحت کو بہتر بناتا ہے: سائنس دانوں کا خیال ہے کہ کوکو، جو فلاانول سے مالا مال ہے، صحت مند دماغ کے لئے اہم ہے۔ ان نیوروپروٹیکٹو اثرات کو سیکھنے اور میموری کے افعال پر خاطر خواہ مثبت اثرات بھی دکھائے گئے ہیں۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ جب کوکو کا استعمال کیا جاتا ہے تو دماغ میں خون کے بہاؤ میں اضافہ ہوتا ہے اور عضلاتی پریشانیوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

مضبوط ہڈیاں اور دانت: اس میں موجود کیلشیم، میگنیشیم اور فلورائڈ سے ہڈیاں اور دانت مضبوط ہوتے ہیں۔ لیکن یہ یاد رکھنا چاہئے کہ جب ان کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے تو، اس سے دانت خراب ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔

کولیسٹرول کو کم کرتا ہے: کوکو خون میں کولیسٹرول کی خراب سطح کو کم کر سکتا ہے جسے ایل ڈی ایل کہا جاتا ہے۔ یہ دل کے دورے یا فالج کے خطرے کو روکتا ہے۔ طبی مطالعات میں حاصل کردہ معلومات کے مطابق، کوکو ایچ ڈی ایل نامی اچھے کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کرسکتا ہے۔

ذیابیطس کا علاج: کوکو پاؤڈر کا استعمال انسولین کی مزاحمت کو کم کرنے اور گلوکوز میٹابولزم کو بڑھانے کے لئے موثر ثابت ہوا ہے۔ تحقیق سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس میں موجود پروانتھوسیئنز ذیابیطس کی وجہ سے موتیاکے مرض کو روکتی ہیں۔ ذیابیطس کے مریضوں میں مختلف دواؤں کا استعمال کرتے ہوئے کوکو کا استعمال عصبی افعال کو بہتر بناتا ہے۔ایک تحقیق میں، یہ بتایا گیا ہے کہ اس میں شامل حفاظتی اینٹی آکسیڈنٹس کے ساتھ طویل مدتی علاج میں ذیابیطس سے متعلق گردوں کی بیماری کے علاج میں کارآمد ثابت ہوا ہے۔

خشک جِلد کیلئے بہترین موئسچرائزر: کوکو سے بنایا گیا کوکو بٹر ایک حیرت انگیز افادیت رکھنے والا قدرتی موئسچرائزر ہے۔ اگر آپ کی جِلد خشک ہے تو گھر میں ہی کوکو بٹر، ناریل اور شی بٹر(ایک افریقی درخت کے بیجوں سے حاصل ہونے والی سخت چربی) کے ساتھ باڈی کریم تیار کریں اور روزانہ اسے استعمال کریں، جلد ہی اس کے فوائد آپ محسوس کریں گے۔

جِلد پر کھنچاو کے نشانات کا حل: جب اچانک جسم کا حجم بڑھے یا کم ہونے لگے توجِلد پرکھنچاو بڑھنے لگتا ہے، ایسی صورت میں جِلدکی تہوں میں موجود خلیے اور دھاگے جو اس کو باندھ کر رکھتے ہیں، پھٹنا شروع ہوجاتے ہیں اور ہمارے جسم پر کھچاؤ کے نشانات ڈال دیتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ان کھنچاو کے نشانات کو دور کرنے کے لیے وقتاًفوقتاًدن میں 3سے 4بار ایسے موئسچرائزر سے مساج کریں، جن میں کوکو بٹر اورشی بٹر(Shea Butter) شامل ہو۔

ڈبل چن کے لیے بہترین ٹونر: کیا آپ بھی موٹاپے کے باعث ڈبل چن سے پریشان ہیں۔ اگر ایسا ہے تو اپنی یہ پریشانی چھوڑ دیں کیونکہ کوکو بٹر آپ کی یہ مشکل بھی دور کرسکتا ہے۔ ڈبل چن سے چھٹکارہ پانے کے لیے آپ 2چمچے کوکوبٹرلیں اوراسے مائیکرو ویواوون میں ہلکا سا پگھلالیں۔ اگرآپ کے پاس اوون نہیں ہے توپریشان ہونے کی ضرورت نہیں، آپ یہ کام چولہے پربھی کرسکتی ہیں۔ پگھلنے کے بعد بہت آرام سے چند منٹ کے لیے کوکو بٹرکا صبح نہانے سے قبل اور رات کو سونے سے قبل اپنی ڈبل چن پرمساج کیجیے۔

غسل کے پانی میں استعمال کیجیے: اگر آپ اپنی خشک جِلد سے پریشان ہیں تو غسل کے پانی میں کوکو بٹر کا استعمال کیجیے۔ گرم پانی میں تھوڑی سی مقدار میں استعمال کیا گیا کوکو بٹر آپ کی جِلد کو نرم و ملائم رکھے گا اور خشکی سے نجات دلائے گا۔

ہیئر کنڈیشنر: کوکو بٹر میں بہترین موئسچرائزر کی ہی نہیں بلکہ کنڈیشنر کی بھی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ کوکو بٹر میں موجودموئسچرائزنگ خصوصیات صرف جِلد کو ہی نمی فراہم نہیں کرتیں بلکہ یہ خشک وپژ مردہ بالوں کے لیے بھی قدرتی وبہترین کنڈیشنرکاکام کرتی ہیں۔ بہترین کنڈیشنر بنانے کے لییآدھا کپ کوکو بٹر، دو چمچ کو کونٹ آئل، دو چمچ وٹامن ای آئل اور ونیلااسینشل آئل لیں۔ سوائے ونیلا اسینشل آئل کے تمام اجزاء کو ایک چھوٹے پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور چمچ چلاتی جائیں۔ اتنا چلائیں کہ تمام اجزاء اچھی طرح پگھل جائیں۔دس منٹ بعد چولہے سے اتار لیں اور کسی ڈھکن بند جار میں نکال لیں اور پھر اس میں ونیلااسینشل آئل بھی شامل کریں۔ جب یہ ٹھنڈا ہوجائے تو اسے فریزر میں پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں اور اس کے بعد صاف اور خشک ہاتھوں سے بالوں میں استعمال کریں۔ نہانے سے ایک دن قبل رات کو اس کنڈیشنر کا استعمال کریں اور اگلی صبح بال دھولیں۔

اینٹی ایجنگ: کوکو بٹر ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ اس میں اولِک ایسڈ،پالمٹک ایسڈ، سِٹرک ایسڈ کی خصوصیات ہونے کے سبب یہ چہرے کی جِلد کو دھوپ کی مضر شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے، ساتھ ہی جِلد پر جھریاں بھی پڑنے نہیں دیتا۔ یہ جِلد پر بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے جِلد نرم و ملائم اور جھریوں سے محفوظ رہتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items