Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

الائچی کے طبی فوائد

الائچی کے طبی فوائد - ChiltanPure

الائچی کے طبی فوائد

چھوٹی الائچی یاسبز الائچی گھروں میں عام استعمال کی جاتی ہے اور یہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں پائی جاتی، اس کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں۔

چھوٹی الائچی کا استعمال زیادہ تر میٹھی غذاؤں، چائے یا قہوؤں میں کیا جاتا ہے، اس کے استعمال سے میٹھی غذا خوش ذائقہ ہو جاتی ہیں اور اسے براہ راست کھانے سے منہ سے آنے والی ناگوار سانسوں کا خاتمہ بھی ہوتا ہے اور سانس مہک اُٹھتی ہے۔

چھوٹی الائچی کے استعمال سے صحت پر آنے والے چند مثبت اثرات مندرجہ ذیل ہیں:

منہ سے بدبو اور مسوڑھوں کی سوجن دور کرنے کے لئے: الائچی کا یہ فائدہ تو تقریبا سب کو ہی معلوم ہے کہ ایک عدد سبز الائچی تھوڑے سے پودینہ کے ساتھ ملا کر منہ میں رکھ لیں۔بدبو فوری طور پر دور ہوجاتی ہے اور اس کا اثر بھی دیر پا ہوتا ہے۔

ہچکی کو فورا روکتی ہے: الاچی کا قہوہ ہچکی روکنے کے لئے ایک بہترین چیز ہے۔2عدد الائچی کو اچھی طرح سے پیس لیں۔5 پتے پودینہ کے بھی لیں۔ایک کپ پانی میں الائچی اور پودینہ ڈال کر 5 منٹ تک ابالیں۔نیم گرم ہی پی لیں۔ہچکی فوری طور پر رک جائے گی۔

سوزاک،ورمِ گردہ اور پیشاب کی جلن کے لئے:1چمچ آملہ کا جوس یا عرق،ایک چمچ کیلے کا پتا پسا ہوا اور ایک چمچ الائچی کے بیج پسے ہوئے لیں۔تمام چیزوں کو ملا لیں اور دن میں 3 مرتبہ لیں۔پیشاب کی جلن اور سوزاک وغیرہ سے آرام ملے گا۔

سردرد میں فوری آرام: تھوڑا ساپانی لیں اور چند الائچی کے دانے اس میں پیس لیں۔الائچی سے بنا ہوا پیسٹ ماتھے اور سر کے دوسرے حصوں پر لگائیں۔سردرد سے فوری طور پر آرام ملے گا۔کیونکہ اس کا اثر ٹھنڈا ہوتا ہے۔

شہوت بڑھانے کے لئے: ایک گلاس دودھ میں چند دانے الائچی کے ڈالیں۔اب اس میں ایک چمچ سے دو چمچ شہد بھی شامل کردیں۔ روزانہ پئیں،خاص کر سونے سے ایک یا دو گھنٹے پہلے۔

گرمی سے بچاؤ کے لئے: چونکہ الائچی کا اثر ٹھنڈا ہوتا ہے اس لئے اس اس کو گرمیوں کے تمام مشروبات میں شامل کیاجاتا ہے۔گرمیوں میں روزانہ الائچی کا شربت پئیں۔اگرہوسکے تو اس میں بادام(رات کو بھگو کر اور چھلکے اتا کر)بھی شامل کردیں۔اچھی طرح مکس کر کے ہر روز پئیں اور بچوں کو بھی پلائیں۔ آپ بادام چینی الائچی کو اچھی طرح پانی میں ابال کر رکھ لیں۔بوتل میں بند کر کے رکھ لیں اور حسب ضرورت استعمال کرتے رہیں۔

معدہ میں درد کے لئے: دو الائچی پیس لیں اس میں ایک چمچ شہد بھی شامل کردیں۔ہر کھانے سے پہلے یا بعد میں لے لیں۔گیس بھی نہیں ہوگی اور معدہ کا درد بھی نہیں ہوگا۔

گردوں کا درد: الائچی کو اچھی طرح پیس لیں،دودھ میں اچھی طرح مکس کر لیں اور پئیں۔اس سے زیادہ پیشاب بھی آئے گا۔گردے صاف ہوں گے اور جلن بھی نہیں ہوگی۔

گیس،اپھارہ اور بدہضمی کافوری علاج: 3عدد الائچی،تھوڑی سی ادرک،چند دانے لونگ اور تھوڑا سا سوکھا دھنیا لیں۔ان کو اچھی طرح سے پیس کر پانی کے ساتھ لیں۔یا ان کا قہوہ بنا کر دن میں 2 سے 3 بار پئیں۔

معدہ کی تیزابیت کا خاتمہ: ہر کھانا کے بعد ایک دو الائچی منہ میں رکھ کر آہستہ آہستہ چپاتے رہیں۔کھانا کھانے کے فورا بعد بیٹھیں نہیں بلکہ منہ میں الائچی رکھ کر چبائیں اور چہل قدمی بھی کرتے رہیں۔

دل کے لئے: الائچی سے بنی سبزچائے دل کے لئے بہترین گھریلو نسخہ ہے۔تھوڑی سی سبز چائے،چند الائچی اور لیموں سے قہوہ بنائیں۔ ہرکھانے کے بعد آدھا کپ سے ایک کپ پئیں۔غذا بھی فوری ہضم،موٹاپا بھی غائب اور دل کی شریانیں بھی ٹھیک رہیں گی۔

خون کی کمی اور کمزوری کے لئے: ایک چٹکی الائچی پسی ہوئی،اور ہلدی گرم دودھ میں شامل کرلیں۔آپ اس میں چینی اور شہد بھی ملاسکتے ہیں۔کمزوری دور کرنے کے لئے ہرروز رات کو سونے سے پہلے پئیں۔

موٹاپا کم اور پیٹ کی چربی پگھلانے کے لیے: موٹاپا کئی بیماریوں کی جڑ ہے جبکہ بڑھا ہوا پیٹ شرمندگی اور بہت سی بیماریوں کاباعث بنتا ہے، موٹاپا اور پیٹ کم کرنے کے لیے بہت سی ورزشیں بھی ہیں لیکن ہر انسان کے لیے جِم جانا یا ورزش کا وقت نکالنا ممکن نہیں ہوتا، چھوٹی الائچی کا استعمال اگر باقاعدگی سے کیا جائے تو اس سے نہ صرف کمر پتلی ہوتی ہے بلکہ وزن میں بھی کمی آتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر، امراضِ قلب میں معاون: سبز الائچی میں میگنیشیم، پوٹاشیم اور کیلشیم سے بھرپور ہوتی، اسے خون کے الیکٹرولائٹس کے لیے خزانہ قرار دیا جاتا ہے، الائچی کا استعمال خون کی ترسیل کے عمل کو بہتر بناتی ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

زہریلے مادوں کے اخراج کے لیے: الائچی اپنے ڈی ٹاکسِن کے عمل سے جسم کے زہریلے اور فاسد مادوں کو ختم کرتی ہے، انہیں جسم سے خارج کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، متعدد امراض حتیٰ کہ کینسر جیسے موذی مرض سے بھی بچاتی ہے۔

سبز الائچی بہترین اینٹی کینسر، اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی انفلامینٹری خصوصیات کی حامل ہے۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items