روغن شیشم کے طبی فوائد
روغن شیشم کے طبی فوائد
شیشم (Indian Rosewood)کا درخت جسے مقامی زبان میں ٹاہلی بھی کہا جاتا ہے یہ ہماری دیہاتی زندگی میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ اپنی خصوصیات اور افادیت کے لحاظ سے ایک اہم اور قیمتی درخت ہے۔ جس کی لکڑی نہ صرف بہترین ایندھن مہیا کرتی ہے بلکہ فرنیچر سازی اور عمارتی تعمیر کیلئے یہ اعلیٰ ترین لکڑی مانی جاتی ہے جو اپنی مضبوطی اور خوبصورتی میں ساگوان کے ہم پلہ سمجھی جاتی ہے۔
یہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ہوتا ہے۔ یہ میدانی علاقوں سے لے کر 1500 میٹر کی بلندی تک پایا جاتا ہے۔
یہ درخت 10 سے لے کر 30 میٹر تک بلند ہوتا ہے اور اس کے تنے کا گھیراؤ 1 میٹر تک ہو سکتا ہے۔ نومبر دسمبر میں اس کے پتے گر جاتے ہیں اور جنوری فروری میں نئے آتے ہیں۔ پتے شروع میں ہلکے سبز ہوتے ہیں جو بعد میں گہرے سبز ہو جاتے ہیں۔
مارچ اپریل میں اس پر پھول آتے ہیں۔ یہ نہ صرف فرنیچر سازی میں کام آتا ہے بلکہ اس میں مختلف امراض کا شافی علاج بھی پایا جاتا ہے۔
شیشم کی کیمیائی خصوصیات:
شیشم انسانی جلد کا دوست درخت ہے۔ یہ اینٹی سیپٹک، اینٹی بیکٹیریل اوراینٹی وائرل خصوصیات کا حامل ہے۔
روغن شیشم کے طبی فوائد:
٭ روغن شیشم جلد کا بہترین دوست ہے۔ یہ جلد کو نرم، ملائم اور مضبوط بناتا ہے جبکہ جلد کے مردہ خلیات کو نئی زندگی دیتا ہے۔ عمر رسیدگی سے جلد پر پڑنے والے نشانات اور جلد کے کھینچائو کو ختم کر کے اس میں قدرتی لچک پیدا کرتا ہے۔ جھریوں کے نشانات کو بھی ختم کرتا ہے۔
٭ روغن شیشم اینٹی سیپٹک، اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے چہرے پر موجود کیل مہاسوں کو نہ صرف ختم کرتا ہے بلکہ ان کے نشان اور داغ دھبے بھی دور کرتا ہے۔ یہ حساس جلد اور ہر قسم کی جلد کے لئے موزوں ہے ۔ یہ جلد میں قدرتی چمک پیدا کرتا اور اسے برقرار رکھتا ہے۔
٭ روغن شیشم کی خوشبو میں ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کی بو نہ صرف سر درد کو دور کرتی ہے بلکہ ذہنی دبائو اور تنائو کو ختم کر کے ذہن کو پُرسکون بناتی ہے۔
٭ جسمانی مساج کے لئے جہاں دیگر تیل استعمال ہوتے ہیں ، ان میں سرسوں کا تیل اپنی مثال آپ ہے، اسی طرح شیشم کا تیل بھی سرسوں کے تیل کا ہم پلہ سمجھا جاتا ہے، بلکہ اس میں ایک مزید یہ خوبی ہے کہ اس کی خوشبو جسم میں ایک نئی طاقت کا احساس پیدا کرتی ہے۔ اس کا تیل جلد کے بند سوراخوں کو کھول کر مردہ خلیوں کو نئی زندگی دیتا ہے۔
٭ روغن شیشم کی خوشبو دماغ کو پُرسکون بناتی ہے۔ یہ ذہنی دبائو اور تنائو کو ختم کر کے ایک نئی ہمت اور خوشی کا احساس پیدا کرتی ہے۔ یہ نہ صرف جسم اور دماغ کو آرام پہنچاتا ہے بلکہ یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔
٭ روغن شیشم مردوں کیلئے ایک طاقتور محرک کا کام کرتا ہے۔ یہ جنسی مسائل کے حل میں مددگار ہوتا ہے۔ سستی، لاغری اور نامردی کا شافی علاج ہے۔ اس کے پتے جریان اور لیکوریا کے خاتمہ کیلئے شافی علاج ہیں۔
٭ روغن شیشم اعصابی تنائو ختم کرنے کیلئے اکیسر ہے۔ اس کی خوشبو بھی اعصابی تنائوکو ختم کرتی ہے، لیکن تیل کا مساج اعصاب کو پُر سکون بنا دیتا ہے۔
٭ روغن شیشم میں کیڑے مار خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، یہ مچھر، جوئیں، پسو اور چیونٹی وغیرہ جیسے حشرات الارض کو ختم کر دیتا ہے۔ اس کے تیل کا سپرے پانی کے تالابوں پر کیا جائے تووہاں مچھر وغیرہ کی افزائش رک جائے گی، جلد پر لگانے سے مچھر قریب نہیں آئیں گے۔
٭ اینٹی سیپٹک خصوصیات کی وجہ سے شیشم کا تیل جلدی پھوڑے پھنسیوں کا علاج بھی ہے۔ یہ جلد کی خشکی اور سکری کا بھی خاتمہ کر دیتا ہے۔جلدی سوزش اور زخم کو آرام پہنچاتا ہے۔ جوتے کی رگڑسے زخم پائوں میں جو زخم ہو جاتا ہے، اس کیلئے اسکے پتوں کو پیس کر لگانا بہت مفید ہے۔
٭ شیشم میں کینسر کا شافی علاج ہے۔ اگر کسی شخص کو کینسر جیسی جان لیوا بیماری لگ گئی ہو (کسی بھی طرح کا کینسر ہو) تو جوکینسر کی ادویہ مریض کی چل رہی ہوں انہیں جوں کی توں چلنے دیں اور مریض کو شیشم کے درخت کے پتوں کا (پانچ ماشے سے سات ماشے تک) رس نکال کر پلانا شروع کر دیں۔ 10سے 15 دنوں تک صبح وشام خالی پیٹ پلائیں، اسکے بعد شیشم کے پتوں کو ہر روز چبانا شروع کر دیں، دیکھتے ہی دیکھتے کینسر کے مریض میں شاندار تبدیلی آجائیگی اور اسی طرح پابندی سے پتوں کو چباتے رہیں۔ انشاء اللہ کینسر جیسی خطرناک بیماری جڑ سے ختم ہو جائے گی۔
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.