Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

بھنگرہ پودے کے طبی فوائد

بھنگرہ پودے کے طبی فوائد - ChiltanPure

بینائی کو تقویت دیتا ہے


۔
بھنگرہ ایک خود رو جڑی بوٹی ہے جو اکثر باغوں اور کھیتوں میں پانی کے کناروں پر پیدا ہوتی ہے۔ اس کا پودا تین انچ سے چھ یا نو انچ تک بلند ہوتی ہے۔ بالعموم پانی کے کنارے پیدا ہوتی ہے۔ پتے بر گ پودینہ سے مشابہ ہوتے ہیں مگر اس سے چوڑے اور تلسی کے پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں۔ اس کے بیج کاسنی کے بیجوں کی طرح مگر اس سے چھوٹے اور مثلث نما ہوتے ہیں۔ پتے ہرے، مزہ ذرا کڑوا اور تیز ہوتا ہے۔ بھنگرہ کے پھول شاخوں کی گرہوں میں لگتے ہیں۔ برسات میں پیدا ہوتا ہے۔
۔
ہندی طب کی کتب میں بھنگرہ کی تین اقسام کا ذکر ہے ۔ سیاہ پھول کابھنگرہ کمیاب ہے۔ ویدک گرنتھوں میں سیاہ پھولوں والے بھنگرہ کو رسائن بتایا گیا ہے۔ بھنگرہ کی ایک قسم کثیراج (لیٹا ہوا) کہتے ہیں اس کے پھولوں کا رنگ زرد ہوتا ہے اور اس کے پتے نسبتاً بڑے ہوتے ہیں یہ بنگال میں ملتا ہے۔
بھنگرہ پاکستان کے بیشتر علاقوں اور ہندوستان میں صرف احمد آباد اور بمبئی کے علاقوں کی طرف ملتا ہے ۔ اسی طرح افریقہ کے ہر علاقہ میں بھنگرہ سیاہ بکثرت ملتا ہے۔
۔
بھنگرہ کے طبی فوائد:
۔
٭ سیاہ بھنگرہ بالوں کا رنگ کالا کرنے کے لئے مفید ہے۔
۔
٭ بھنگرہ مصفیٰ خون اور مقوی ہے۔
۔
٭ یہ بینائی کو تقویت دیتا ہے۔
۔
٭ ریاح کو خارج کرتا ہے۔
۔
٭ بھنگرہ کو پانی میں پیس کو پھلبہری (برص)، چھیپ پر لیپ کریں اور ایک گھنٹہ کے بعد دھو ڈالیں۔ چند بار کے استعمال سے پھلبہری کو آرام آ جاتا ہے۔
۔
٭ بھنگرہ سفید کے رس سے زہریلے زخم دھونے سے زخم جلدی خشک ہو جاتے ہیں۔
۔
٭ بالوں کا رنگ سیاہ کرنے کیلئے بھنگرہ سیاہ کا پانی، آملہ تازہ کا پانی، تلوں کا تیل ہر ایک بیس تولہ ملا کر کڑاہی میں نرم آگ پر پکائیں جب پانی خشک ہو جائے، تیل کو صاف کرکے رکھ لیں۔ جو بال قبل از وقت سفید ہوگئے ہیں۔ انہیں پھر سے سیاہ کرنے کے لئے یہ تیل رات کو سونے سے پہلے ان میں لگائیں۔ تین ماہ کے استعمال سے سفید بال سیاہ ہو جاتے ہیں۔
۔
بھنگرہ کا استعمال::
۔
٭ بھنگرہ کے پتے پانچ سے چھ ماشہ اور بیج 1 سے 2 ماشہ تک استعمال کئے جاتے ہیں۔
۔
٭ خارش کیلئے بھنگرہ کے پتے آدھا تولہ، جوانسہ چار ماشہ، چرائتہ کے پتے چار ماشہ، سرپھوکہ چار ماشہ، پانی خالص آٹھ تولہ گھوٹ چھان کر شہد دو تولہ ملا کر ہر روز ایک ہفتہ تک استعمال کریں۔ تمام بدن درست ہوجائے گا اور خارش کا نام و نشان نہ رہے گا۔
۔
نوٹ: قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items