ثعلب مصری پودے کے طبی فوائد
مردانہ بیماریوں میں اکسیر
ثعلب مصری کے پودے کو جب پھول لگتے ہیں تو یہ ایک سے دو فٹ اونچا ہوتا ہے۔ پتے جڑ کے نزدیک سے نکلتے ہیں اور برچھی کی نوک کی شکل کے ہوتے ہیں اور دو سے پانچ انچ لمبے ہوتے ہیں۔ پھول دو تین انچ لمبے اور گلابی رنگ کے اور شاخوں کے سروں پر بہت اکٹھ لگتے ہیں۔ جڑ ہاتھ کے نیچے کی طرح اس کو ثعلب پنجہ کہتے ہیں یا بالکل گول جس کو ثعلب مصری کہا جاتا ہے۔ پھول اس کو مارچ میں لگتے ہیں۔
یہ سطح سمندر سے تین ہزار سے سولہ ہزار میٹر بلندی پر ہوتی ہے۔ ہندوستان کے علاوہ پاکستان افغانستان مصر روم میں پیدا ہوتی ہے۔ مشہور مصر کی ہے لیکن رومی زیادہ بہتر ہے۔
ثعلب مصری کی کئی اقسام ہیں۔ ثعلب ہندی ثعلب مصری، ثعلب پنجہ ثعلب لاہوری اور اقسام اور ایلوفیاوغیرہ۔
ثعلب مصری کے طبی فوائد:
٭ ثعلب مصری کوزیادہ تر سفوف کرکے تقویت باہ کے لئے دودھ کے ہمراہ کھلاتے ہیں۔
٭ ثعلب کی شاخ اور پتوں کو تیل میں پکا کر لگانا باہ کیلئے فائدے مند ہے۔
٭ مقوی و ممسک ہے پٹھوں کو قوت دیتاہے۔
٭ یہ فالج لقوہ اور امراض بلغمی کیلئے مفید ہے۔
٭ تمام مردانہ بیماریوں میں اکسیر ہے۔
نوٹ: قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.