Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

جلاپاپودے کے طبی فوائد

جلاپاپودے کے طبی فوائد - ChiltanPure

بلغم کا خاص جلاب


جلاپا ایک بوٹی کی گرہ دار جڑ ہے جو شلغم کے رنگ کے برابر ہے۔ باہر سے سیاہ،  اندر سے زردی مائل ہوتی ہے۔ یہ میکسیکو (امریکہ) اور ہندوستان کے پہاڑی علاقوں میں عام طور پر موسم گرما میں پیدا ہوتی ہے۔ اگر جڑ بڑی ہو تو اس کے دو دو چار چار ٹکڑے کٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ اس کی بو دھوئیں کی طرح ہوتی ہے۔ سفوف کی شکل میں بھی اس کی بو میں کوئی فرق  نہیں آتا۔ اس کا ذائقہ شروع میں میٹھا اور بعد میں بدمزہ لگتا ہے۔

جلاپا میں پائے جانے والے کیمیائی اجزاء:

جلاپا میں ریزن 9 سے11 فیصدی تک پائی جاتی ہے۔ اس میں جیلے پین 10فیصدی ہوتا ہے جو ایتھرمیں حل ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دو گلوکوسائیڈ پائے جاتے ہیں۔

جلاپا کے طبی فوائد:

٭ جلاپا قے اور دست لاتی  ہے۔

٭پیٹ درد، عرق النساء، شدید قبض، قولنج، منہ ٹیڑھا ہو جانے جیسے امراض میں بہت مفید ہے۔

٭ ایسے امراض جن میں دستوں کے ذریعے پانی کا اخراج مقصود ہو تو اس کا استعمال کرنا چاہئے۔

٭ طب یونانی کے نظریہ کے مطابق یہ بلغم کا خاص جلاب ہے۔
 
٭ قولنج میں جلاپا، سونٹھ ہردو ایک ایک گرام، چینی سفید 10 گرام ملا کر ایسی ایک خوراک روزانہ سات دن تک 20 گرام گل قند میں ملاکر نیم گرم عرق سونف 100گرام کے ساتھ دیں۔

احتیاط:
٭ اگر آنتوں میں ورم ہو تو یہ دوا نہیں دینی چاہیے۔

٭ حاملہ کو کبھی بھی استعمال نہیں کرانا چاہئے۔

نوٹ: قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items