Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

راسنا پودے کے طبی فوائد

راسنا پودے کے طبی فوائد - ChiltanPure

گنٹھیا اور بادی امراض میں مفید


راسنا ایک جڑی بوٹی ہے جس کی اونچائی 3 فٹ تک ہوتی ہے۔ اس کے پتے دو سے اڑھائی انچ تک لمبے ہوتے ہیں۔ اس کے پھول سبزی مائل زرد یا نیلے رنگ کے ہوتے ہیں۔ ان پھولوں کے کنارے سفید ہوتے ہیں اور  پھولوں پر گلابی لکیروں کے نقش و نگار ہوتے ہیں۔ اس کی جڑ کڑوی اور خوشبودار ہوتی ہے۔

یہ  بوٹی پاکستان کے علاوہ ہندوستان کے علاقے پنجاب، ہریانہ، جموں، کشمیر، یوپی، دہلی، بہار، گجرات، کاٹھیہ واڑ اور ٹرانکور تک خودرَو ملتی ہے۔

راسنا کے طبی فوائد:

٭ اس کی جڑوں کو راسنا کہا جاتا ہے لیکن بازار میں ان جڑوں میں عام طور پر دوسری بوٹیوں کی جڑوں کو ملا کر فروخت کیا جاتا ہے۔

٭گنٹھیا اور بادی امراض میں مفید ہے۔

٭گنٹھیا کے ورموں پر مالش کے لئے جو تیل بنائے جاتے ہیں ان میں راسنا کا استعمال ضرور کیا جاتا ہے۔

٭اس کا رس کان میں ٹپکانے سے کان درد کو آرام ملتا ہے۔ عام طور پر را سنا کے پتے ہی استعمال میں لائے جاتے ہیں۔

٭ نروس سسٹم کی بیماریاں، رعشہ، منہ ٹیڑھا ہو جانا، باؤ گولا اور اعصابی کمزوری کو دور کرتا ہے۔

٭سنگرہنی، یرقان، بواسیر، پتھری گردہ مثانہ کے لئے بھی مفید ہے۔ 

٭امراض زنانہ میں فائدہ بخش ہے۔ عورتوں کو ازسر نو طاقت دیتا ہے اور طاقت پیدا کرتا ہے۔

نوٹ: قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items