Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

چانگیری پودے کے طبی فوائد

چانگیری پودے کے طبی فوائد - ChiltanPure

یرقان میں استعمال نہایت مفید


چانگیری ایک چھوٹی اور نازک بوٹی ہے جو مرطوب مقامات میں خصوصاََ باغات میں پیدا ہوتی ہے۔ نرم و نازک شاخیں ہوتی ہیں۔ یہ پاکستان اور ہندوستان میںقریباًًہر جگہ بکثرت مل جاتی ہے۔ یہ بوٹی چھ انچ سے ایک فٹ تک اونچی ہوتی ہے۔ اس کے پھول گہرے زرد رنگ کے ہوتے ہیں جو کہ تنے کے اوپر سرے پر آتا ہے۔ تنے میں سے دیگر شاخیں وغیرہ نہیں نکلتی ہیں۔ تنا گول اور صاف، پتے تین تین ہوتے ہیں اور ڈنڈی کے سرے پر لگتے ہیں۔ چانگیری کھیتوں اور باغوں کے علاوہ نمی والی زمین پر عام ملتی ہے۔

چانگیری کی دو قسمیں ہیں، ایک چھوٹے پتوں والی، دوسرے بڑے پتوں والی ہوتی ہے۔ اس کے پتوں کا ذائقہ کھٹا ہوتا ہے۔

چانگیری میں پائے جانے والے کیمیائی اجزاء:

چانگیری میں پوٹاشیم کے تیزابی ایگزلٹ پائے جاتے ہیں۔ انہی کی وجہ سے ہی یہ بوٹی ذائقہ میں کھٹی ہوتی ہے۔

چانگیری کے طبی فوائد:

٭ چانگیری بوٹی ہاضمہ کی طاقت بڑھاتی ہے، بواسیر، اسہال اور پیچش میں بھی فائدہ دیتی ہے۔

٭ یرقان میں اس کا استعمال نہایت مفید ہے۔

٭ بچھو کاٹنے کا تریاق ہے۔

چانگیری کا استعمال:

٭پیچش و دست کی صورت میں اس کا رس نکال کر اور چینی ملا کر شربت بنا لیں اور مریض کو صبح شام پلانے سے پیچش میں فائدہ ہوتا ہے۔

٭ درد و سوجن کی صورت میںاس کے پتوں کو پیس کر مرہم  بنا کر درد اور سوجن والی جگہ پر لگانے سے سوجن دور ہو جاتی ہے اور درد بھی رفع ہو جاتا ہے۔

٭ گرمی کی وجہ سے سر درد ہونے پر اسے پیس کر لیپ لگانے سے سر درد دور ہو جاتا ہے۔
٭ اگر ہاضمہ کی خرابی ہو تو اس سے ہاضمہ کی طاقت بڑھتی ہے اور اس کا استعمال بطور چٹنی کیا جاتا ہے۔

٭ اس کا ساگ بھی پکا کر کھایا جاتا ہے۔ جو حرارت معدہ اور جگر کو طاقت بخشتا ہے۔

احتیاط:
نقرس یا گاوٹ میں چانگیری کا استعمال نقصان دیتا ہے کیونکہ یہ اس مرض کو بڑھا دیتا ہے، لہٰذا نقرس والے مریض اسے استعمال نہ کریں۔

نوٹ: قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items