روغن آملہ کے طبی فوائد
روغن آملہ کے طبی فوائد
آملہ قدرت کی طرف سے انسان کیلئے ایک ایسا قیمتی تحفہ ہے جو صحت اور طویل عمری کے لیے بیش بہا نعمت قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے بڑے بڑے درخت ہوتے ہیں۔ اس کی گٹھلی گول ہوتی ہے جبکہ ذائقہ کڑوا اور کسیلا ہوتا ہے۔
روغن آملہ کے غذائی اجزا:
روغن آملہ میں وٹامن ڈی، وٹامن سی، کیلوریز، فائبر، کیلشیم، کاربوہائیڈرٹس،آئرن اور کروٹین پائی جاتی ہے۔
٭کولیسٹرول کا بڑھ جانا صحت کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ دِل کی بیماریوں کی جڑ ہے اور ساتھ ہی وزن میں بھی اضافہ کرتا ہے، آملہ آئل میں کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی سطح کو کنٹرول کرنے کی خصوصیت موجو د ہوتی ہے جس وجہ سے یہ دل کو ٹھیک اور آپ کو صحت مند اور توانا رکھتا ہے۔
٭روغن آملہ میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو ہمارے چہرے کی رنگت میں نکھار لاتا ہے، آملہ کو چہرے پر ماسک کے طور پر بھی لگایا جاتا ہے، سردیوں میں جلد خُشک ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے جِلد خراب نظر آتی ہے، چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آملہ آئل کا استعمال کیا جائے۔
٭سانس کی بیماریوں میں روغن آملہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ پھیپھڑوں کی تپِ دق، دمہ اور برونکا ئٹس میں خاص طور پر اس کا استعمال افاقہ کا باعث بنتا ہے۔
٭اس میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ ذیابیطس پر قابو پانے میں بہت مؤثر ہے۔ اس سے لبلبے کو تحریک ملتی اور انسولین کی پیداوار بڑھ جاتی ہے، اور خون میں شوگر کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ اس کا استعمال شوگر کے مریضوں میں آ نکھوں کی پیچیدگیاں بھی روکتا ہے۔
٭روغن آملہ میں جسم کو نئی قوت اور توانائی مہیا کرنے کی تاثیر پائی جاتی ہے۔ اس میں ایک ایسا عنصر پایا جاتا ہے جو نہ صرف بڑھاپے کے آثار ختم کرتا ہے بلکہ طاقت بھی برقرار رکھتا ہے۔ یہ انسان کی جسمانی قوت مدافعت بڑھاتا اور اسے بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کا استعمال جسم کے مختلف غدودوں کو فعال کرتا ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ پیدا ہونے والی شکست و ریخت کو روکتا اور بڑی عمر میں بھی توانائی برقرار رکھتا ہے۔
٭روغن آملہ اور گھنے بالوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ بالوں کو چمکدار بنانے میں اس کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ یہ بالوں کو سفید ہونے سے بچاتا، انہیں سیاہ، گھنا اور لمبا بناتا ہے۔
٭روغن آملہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے، یہ فائبر سے مالا مال ہوتا ہے جو وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے، اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اِس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی روزمرہ کی غذا میں 2 کھانے کے چمچ آملہ آئل شامل کرلیں۔
٭روغن آملہ میں چونکہ وٹامن سی ہوتا ہے اس لئے یہ بالوں میں موجود خشکی اور سکری کو ختم کرتا ہے، اس کے علاوہ اس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سر میں ہونے والی خارش اور سوزش کا بھی خاتمہ کرتی ہیں۔
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.