Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن برہمی بوٹی کے طبی فوائد

روغن برہمی بوٹی کے طبی فوائد - ChiltanPure

 



روغن برہمی بوٹی کے طبی فوائد

برہمی ایک چھوٹی بوٹی ہے۔ جسمانی اور اعصابی ِکچھائو اورقوّتِ حافظہ بڑھانے کیلئے نہایت مفید ہے۔ یہ بوٹی چھتے دار ہوتی ہے۔ جڑ ہی سے باریک باریک شاخیں نکلتی ہیں اور ان کے سرے پر ایک پتا لگا ہوتا ہے۔ پتے بڑے اورگول ہوتے ہیں۔ یہ پتے نو انچ تک لمبے ہوسکتے ہیں اور بیل نما پھیلے ہوتے ہیں۔ پودے میں سے ایک شاخ نکل کر زمین پر پھیل جاتی ہے۔ اس طرح یہ جڑیں بناتی ہوئی پھیلتی جاتی ہیں۔ پتوں کی جڑ میں ننھا سا پھول اور بہت چھوٹا سا بیج پیدا ہوتا ہے۔
برہمی بوٹی کا ذائقہ گاجر کے پتوں کی طرح کسیلا ہوتاہے۔ خشک کرنا ہو تو سایہ میں سکھانا بہتر ہے ورنہ دھوپ میں ایتھر اور الکوحل اڑجاتا ہے۔ اس کی دوسری قسم کو منڈوک پرنی کہا جاتا ہے۔ اس کا پتا اصل برہمی سے ذرا بڑا اور موٹا ہوتا ہے۔ باقی تمام شکل و صورت ایک سی ہوتی ہے اور اس کے اوصاف برہمی بوٹی کی مانند ہی ہوتے ہیں۔
برہمی بوٹی سے تیل بھی نکالا جاتا ہے۔ یہ ایک خوشبودار تیل ہوتا ہے۔اسے روغن برہمی بوٹی بھی کہا جاتا ہے۔
برہمی بوٹی عموماً ندی نالوں، تالابوں اور نمی والی زمینوں میں عموماً تین ہزار فٹ بلند پہاڑوں پر پیدا ہوتی ہے۔ جموں و کشمیر، ہری پور جبکہ بھارت میں گنگا جمنا کے کناروں نیز ان کی نہروں کے کناروں پر ہوتی ہے۔

برہمی بوٹی میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
روغن براہمی بوٹی میں ایتھر اور الکوحل کے علاوہ پینٹاسیکلک ٹرائپرپائنائڈز ( pentacyclic triterpenoids )شامل ہیں۔ اس میں ایشیٹک ایسڈ اور برہمک ایسڈ (میڈیکاسک ایسڈ) بھی شامل ہوتے ہیں۔

روغن برہمی بوٹی کے فوائد:
٭ برہمی بوٹی کا تیل جسمانی اور اعصابی ِکچھائو کیلئے اکسیر ہے۔ جسمانی و اعصابی طور پر کمزور افراد اگراس کا استعمال کریں تو یہ ان کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔
٭ ایسے لوگ جو اپنی یادداشت بالکل کھوچکے ہوں یا جن کی یادداشت ختم ہونے کے قریب ہو وہ خواہ جوان ہوں یا بوڑھے ، اس بوٹی کے تیل کے چند قطرے گرم پانی میں ڈال کر چائے کی طرح پیئے۔
٭ برہمی بوٹی کمزور دماغ کو مضبوط کرتی ہے، نسیان کو ختم کرنے کے لئے روغن برہمی بوٹی گائے کے دودھ میں ملا کر پیا جا سکتا ہے۔
٭ برہمی بوٹی مرگی،جنون اور دیگر دماغی امراض میں بہت مفید ہے۔ روغن برہمی بوٹی شہد ملا کر دینا نہایت مفید ہے۔
٭ برہمی بوٹی پھوڑے پھنسیوں کو بھی ٹھیک کرتی ہے۔ اس کا تیل پھوڑے پھنسیوں پر لگایا جائے تو وہ ٹھیک ہو جاتے ہیں جبکہ ان کے نشانات بھی ختم ہو جاتے ہیں۔
٭ دماغی کمزوری کی وجہ سے سفید ہونے والے بالوں کو یہ سیاہ اور مضبوط کرتی ہے۔ اس کا استعمال یہ ہے کہ اسے یا تو کچا کھایا جائے ، روزانہ ایک دو پتے کھا لیے جائیں۔ یا پھر اس کا تیل شہد یا دودھ میں ملا کر پیا جائے۔
٭ دانہ الائچی ایک گرام،مغزبادام دس عدد، مغزکدو چھ گرام، مرچ سیاہ سات عدد، برہمی بوٹی دس گرام کے ہمراہ ٹھنڈائی رگڑ کر پیئں تودردسر، ضعف دماغ اور ضعف بصارت کو دور کرتی ہے۔ حافظہ کو بڑھاتی ہے۔
٭ برہمی بوٹی کو گھی میں بھون کر لگاتار ایک ماہ دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو جسم کو خوبصورت بناتی ہے اور عمر بڑھاتی ہے۔
احتیاط:برہمی بوٹی یا اس کے تیل کو تین ماہ سے زاہد عرصہ لگاتار جاری نہیں رکھنا چاہیے۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items