روغن بہار کے طبی فوائد
روغن بہار کے طبی فوائد
نیرولی کا درخت سدا بہار ہوتا ہے۔ پتے چمکدار، گہرے سبز اور پھول سفید رنگ کے ہوتے ہیں۔ اس درخت پر پھول کھلنے کے دو موسم آتے ہیں، جب غنچے چنے جاتے ہیں۔ ایک مئی میں اور دوسرا اکتوبر میں۔
اس درخت کا تعلق مشرق بعید سے ہے لیکن یہ بحر روم کے خطہ سے خوب ہم آہنگ ہو چکا ہے۔ نیرولی کا تیل تیار کرنے والے بڑے ممالک میں اٹلی، تیونس، مراکش، مصر، امریکہ اور بالخصوص فرانس ہیں۔ اسے تیل نیرولی پرتگال بھی کہا جاتا ہے۔
یورپ میں نیرولی آئل کا نام اٹلی کی شہزادی ۔۔۔ پرنسس آف نیرولا کی نسبت سے ہے۔ اسے یہ خوشبو بہت پسند تھی۔
نیرولی کے پھولوںکو یورپ میں دلہنوں کے ہاروں اور حجلہ عروسی کی آرائش میں استعمال کیا جاتا تھا تا کہ جب نوبیاہتا جوڑا اپنے بستر پر آئے تو ان کی خوشبو سے اعصاب پُرسکون رہیں۔
نیرولی کا تیل اروما تھراپی میں استعمال کیا جاتا ہے۔روغن نیرولی کو روغن بہار بھی کہا جاتا ہے۔
روغن نیروولی کے صحت سے متعلق فوائد:
٭ روغن بہار اینٹی ڈیپریسنٹ اور اینٹی سیپٹک ہوتا ہے۔ یہ جلد کی تازگی، دردوں کا خاتمہ ، ہائی بلڈ پریشر اور لیبر پین، قبل از وقت سنڈروم، جسمانی تناؤ اور اضطراب وغیرہ کے امراض میں استعمال کیا جاتا ہے۔
٭ روغن بہار کو آجکل کاسمیٹکس میں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔خاص طور پر جسمانی لوشن میں اسکا استعمال عام ہے۔ کیونکہ اس میں پائے جانے کیمیائی اجزا جلد کو تروتازہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
٭ جیسا کہ پہلے بیان کیا جا چکا ہے کہ اس کے تیل کو اروما تھراپی میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ نیرولی کی پھول اور اس کے تیل کی خوشبو ذہنی دبائو کو ختم کرنے اور اضطرابی کیفیت کم کرنے میں لاجواب ہے۔
٭ ہائی بلڈ پریشر کو بھی اس کے تیل سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریض کو جب اسکے تیل کی خوشبو سنگھائی جاتی ہے تو اس کیفیت نارمل ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
٭ روغن بہار کو جلد کی حفاظت کا ضامن سمجھا جاتا ہے۔ اس کے تیل میں شامل کیمیائی اجزا جلد کو نہ صرف نرم و ملائم رکھتے ہیں بلکہ اس کی قدرتی نمی کو بحال کرتا ہے اور اسے پھر برقرار بھی رکھتا ہے۔ یہ جلد پر پائی جانے والی خشکی کو ختم کر دیتا ہے۔
٭ روغن بہار کا اگر متاثرہ جگہوں پر مساج کیا جائے تو کیل مہاسے ہمیشہ کیلئے ختم ہو جاتے ہیں۔ بلکہ جلد میں پائی جانے والی جلن بھی ختم ہو جاتی ہے۔
٭ غشی اور مرگی جیسے دوروں کا بھی علاج نیرولی کے تیل میںہے۔ قدیم زمانے کے طبیب اس کے تیل کی خوشبو مرگی کے دورے میں مریض کو سنگھایا کرتے تھے۔
٭ روغن بہار سانس کے امراض میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اروما تھراپی میں اس کی خوشبو سے سانس کو ہموار کرنے میں مدد لی جاتی ہے۔ اس کی خوشبو سے مریض کو افاقہ ہوتا ہے اور سانس میں پائی جانے والی دشواری ختم ہو جاتی ہے۔
٭ روغن بہار سے ہائی بلڈ پریشر اور بلند تنائو کی کیفیت پر کنٹرول پایا جا سکتا ہے۔ یہ اعصابی نظام پر مثبت اثرات چھوڑتا ہے اور سانس اور دل کی ڈھرکن کو نارمل کرتا ہے۔
٭ ایک تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ خواتین کو درد زہ میں اس کی خوشبو بہت افاقہ دیتی ہے۔
٭ جلدی خارش اور سوزش میں نیرولی کا تیل موثر علاج ہے۔ اسے متاثرہ حصے پر لگایا جائے تو چند روز میں ہی مثبت نتائج برآمد ہو تے ہیں۔ یہ جلد کی اندرونی سوزش میں آرام پہنچاتا ہے۔
جلد کی تازگی کا آزمودہ نسخہ:
٭ روغن بہارجلد کو ترووتازہ رکھتا ہے۔ اگر نہاتے وقت اس کے تیل کے چند قطرے پانی میں شامل کر لیے جائیں تو اس سے جلد کی تازگی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
٭ روغن بہار جسم کی مالش یا مساج کیلئے ایک لاجواب تیل ہے۔ یہ نہ صرف جلد کو اندرونی اور بیرونی طور پر صاف اور شفاف بنا دیتا ہے بلکہ اس سے دن بھر کی تھکاوٹ فوراً ختم ہو جاتی ہے۔
٭ اگر رات کو رومال یا روئی پر روغن بہار لگا کر اسے سرہانے رکھ دیا جائے تو اس کی بھینی بھینی خوشبو آپ کو رات بھر پُرسکون نیند کے مزے دے گی۔
٭٭٭٭٭
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.