روغن آشو گندھا کے طبی فوائد
روغن آشو گندھا کی طبی فوائد
آشو یا آشو گندھا جسے سکندھ ناگوری بھی کہا جاتا ہے۔یہ کرشماتی جڑی بوٹیوں میں شمار ہونے والا پودا ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں لیکن ان میں دو معروف ہیں۔ ایک میں پودا چھوٹا اور اس کی جڑ بڑی ہوتی ہے جبکہ دوسری میں پودا بڑا اور جڑ چھوٹی اور پتلی ہوتی ہے۔ یہ عموماً خود رو پودا ہے جو قبرستانوں اور کھنڈرات میں اگتا ہے۔ پودے کی اونچائی پانچ فٹ تک ہو سکتی ہے۔
یہ پودا پاکستان میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی میں پایا جاتا ہے جبکہ بھارت میں راجستھان میں اسکی پیداوار بہت ہوتی ہے۔ ادویات میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔ اس کرشماتی اور حیرت انگیز بوٹی کو جنسنگ انڈیا بھی کہتے ہیں۔
آشو گندھا میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
آشو گندھا کی جڑوں میں کسی حد تک ضروری نباتاتی تیل ملتا ہے۔ جبکہ جڑوں میں اینٹی بائیوٹک اور اینٹی بیکٹیریل اجزا پائے جاتے ہیں۔ اس میں پوٹاشیم نائیٹریٹ، گلوکوز، اور کچھ لکلائیڈ بھی پائے جاتے ہیں۔
روغن آشو گندھاکے طبی فوائد اور استعمال:
٭ آشو گندھاکا پورا پودا متعدد طبی ضروریات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ پودے کی جڑیں مقوی اور محرک ہیں۔ اس کے بیج شباب آور اور خواب آور ہوتے ہیں۔ اس کے تیل کے تنویمی اور مسکن اجزاء میں اعصاب کو بے حس کر دینے کی بھی خاصیت موجود ہے۔ اس سے جنسی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ جسم سے خارج ہونے والی قدرتی رطوبتوں کے اخراج میں بھی اس کا استعمال اضافہ کرتا ہے۔ جس میں بدن کے مساموں سے خارج ہونے والا پسینہ بھی شامل ہے۔ حالیہ تجربات نے ثابت کیا ہے کہ اس کی جڑوں سے نکلنے والے تیل میں اینٹی بائیوٹک اور انیٹی بیکٹیریل اجزاء موجود ہوتے ہیں۔
٭ یہ بچوں کی نشو ونما کیلئے بہت مفید ہے۔ جن بچوں کی گروتھ رک جائے، قد میں اضافہ نہ ہو، وزن نہ بڑھے، ان کیلئے اس کا تیل ایک اکسیر دوا ہے۔
٭ روغن آشو ٹیشن اور ڈیپریشن کا اکسیر علاج ہے۔ ڈیپریشن کیلئے بنائی جانے والی ادویات میں آشو کا تیل بنیادی جزو کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
٭ دو سے چار گرام جڑ کا سفوف یا دو قطرے تیل کو دودھ یا گھی کے ساتھ لینا مقوی باہ ہے۔ یہ نسخہ سرعت انزال کے خاتمہ کے لیے بھی اکسیر ہے۔
٭ بد ہضمی، فساد ہضم اور بھوک کی کمی جیسے امراض ،معدہ کی اصلاح کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ یہ غذا کو جزو بدن بنانے والے نظام کی اصلاح بھی کرتا ہے۔ اس کی جڑ جوشاندہ کی شکل میں پیٹ اور آنتیں صاف کرتی ہے۔
٭ جوڑوں کے درد کے علاج کے لیے اسگندھ ناگوری کا تیل بہت کار گر ہیں۔
٭ روغن آشو تپ دق کے علاج میں بھی اپنی اثر آفرینی ثابت کر چکا ہے۔ جڑوں کا جوشاندہ یا چند قطرے تیل کالی مرچ اور شہد کے ساتھ استعمال کرنا پھیپھڑوں کے علاوہ گردن کے غدود کی دق میں بھی شفا بخش ہے۔
٭ روغن آشو اور جڑیں نشہ آور ہونے کی وجہ سے گہری نیند لانے کا سبب بنتی ہیں۔ چنانچہ یہ بے خوابی کا بہت اچھا علاج ہے۔
٭ اسگندھ ناگوری کا تیل چھاتی کے امراض مثلا زکام اور کھانسی میں بہت مفید ہے۔ ان کے علاج کے لیے جڑوں کا سفوف 3 ماشہ مقدار میں یا جڑوں کا جوشاندہ یا تیل کے ایک سے دو قطرے نیم گرم پانی میںپینا مفید رہتا ہے۔ اس کا پھل اور بیج بھی چھاتی کے امراض دور کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
٭ روغن آشو عورتوں کی چھاتیوں کو خوبصورت ، گول اور بڑا کرتا ہے اور جن میں دودھ کم بنتا ہے ، یہ زیادہ دودھ بناتا ہے ۔ یہ بوٹی خواتین کا بانجھ پن دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کیلئے جڑوں کا سفوف 4 گرام مقدار میں روزانہ رات کو دودھ کے ساتھ حیض کے بعد پانچ چھ دن تک استعمال کرانا مفید رہتا ہے۔
٭ پودے کے پتے جلد کے متعدد امراض کا بہترین علاج ہیں۔ گرم پتوں کی ٹکور سے پھوڑے پھنسیاں اور ہاتھ پاؤں کی سوجن تحلیل ہو جاتی ہے۔ پتوں کو کسی چکنائی مثلا گھی میں بھون کر یا تیل کو زخموں اور بالخصوص بیڈ سورز پر لگانا شفا کا باعث ہوتا ہے۔
٭ آشو کے پتوں کی ٹکور سے دکھتی آنکھیں تسکین پاتی ہیں۔
دیگر استعمال:
اس کے پتے سخت تلخ اور مصفاَ خون ہوتے ہیں اور جو شاندے کی شکل میں بخار کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس کا پھل پیشاب آور ہوتا ہے۔ پنجاب میں سگندھ کا استعمال کمر درد اور ضعف باہ کے علاج میں کیا جاتا ہے۔ سندھ میں عورتوں کو اسقاط حمل روکنے کے لیے استعمال کراتے ہیں۔
٭٭٭٭٭
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.