Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن تِل کے طبی فوائد

روغن تِل کے طبی فوائد - ChiltanPure

روغن تِل کے طبی فوائد

تِل تو اکثر و بیشتر کھانے میں شامل کیے جاتے ہیں مگر کیا آپ نے ان کا تیل کبھی استعمال کیا؟ اگر نہیں تو آپ یقیناً اس کے حیرت انگیز فوائد سے بھی واقف نہیں ہوں گے۔ حالیہ طبی تحقیقی رپورٹس میں اس تیل کے طبی فوائد سامنے آئے ہیں جو کہ حیران کن ہیں کیونکہ یہ جلد اور بالوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف امراض سے بھی تحفظ دیتا ہے۔ تو یہاں اس کے فوائد جان لیں جن کی تصدیق سائنس نے کی ہے۔
٭ تلوں کے تیل میں 2 اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو صحت پر طاقتور اثرات مرتب کرتے ہیں، اینٹی آکسیڈنٹس نقصان دہ فری ریڈیکلز سے خلیات کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، خلیات میں فری ریڈیکلز کا اجتماع ورم اور امراض کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ چوہوں پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تلوں کے تیل کے سپلیمنٹس کا استعمال دل کے خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے۔
روغن تِل کے طبی فوائد:
٭ دائمی ورم کئی نقصان دہ امراض کا باعث بنتا ہے، اسی لیے اس کی روک تھام جس حد تک ممکن ہو ضروری ہے۔ جانوروں اور ٹیسٹ ٹیوب تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی کہ تلوں کے تیل سے ورم میں کمی آتی ہے جو اس کے اہم ترین فوائد میں سے ایک ہے۔ تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ اس تیل سے ورم کا باعث بننے والے عناصر جیسے نائٹرک آکسائیڈ بننے کا عمل کم ہوتا ہے، تاہم انسانوں پر اس حوالے سے تحقیق کی ضرورت ہے۔
٭ اس وقت مارکیٹ میں اچھے، برے یا نقصان دہ فیٹس والی اشیا دستیاب ہیں، تلوں کا تیل پولی اَن سیچوریٹڈ اور مونو سیچوریٹڈ فیٹس سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں سیچوریٹڈ فیٹس کم ہوتے ہیں جو کہ اسے دل کے لیے صحت مند بنانے اور کولیسٹرول کی سطح کنٹرول میں رکھنے کے قابل بناتے ہیں۔ ان سچورٹیڈ فیٹس کو دل کی صحت کے لیے فائدہ مند مانا جاتا ہے اور تلوں کے تیل میں موجود اومیگا سکس فیٹی ایسڈز امراض قلب کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ چوہوں پر ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تلوں کے تیل سے امراض قلب کی روک تھام بلکہ شریانوں میں مواد جمع ہونے کے عمل کو سست کیا جا سکتا ہے۔
٭ تلوں کا تل صحت مند بلڈشوگر کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد دے سکتا ہے خصوصاً ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت اہم ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک تحقیق میں ذیابیطس کے شکار چوہوں کو 42 دن تک غذا میں 6 فیصد حصہ تلوں کے تیل کا استعمال کرایا گیا تو ان کے بلڈ شوگر لیول میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ یہ تیل طویل المعیاد بنیادوں پر بلڈ شوگر ریگولیشن میں کردار ادا کر سکتا ہے۔ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار 46 افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں 90 دن تک اس تیل کے استعمال سے خالی پیٹ بلڈشوگر اور ہیموگلوبن اے ون سی کی سطح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
٭ جوڑوں کی تکلیف متعدد افراد کو لاحق ہوتی ہے اور چوہوں پر ہونے والی متعدد تحقیقی رپورٹس میں تلوں کے تیل کو اس مسئلے میں بہتری لانے کے لیے مفید قرار دیا گیا ہے۔
٭ تلوں کے تیل کو زخم اور جلنے کی صورت میں لگانا بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تلوں کا تیل زخمی ٹشوز میں کولیجن کی سطح بڑھاتا ہے، کولیجن ایسا ساختی پروٹین ہے جو زخم بھرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ دیگر تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا کہ تیلوں کا تیل جلنے کی صورت میں زخم کو بھرنے کا وقت کم کرتا ہے۔
٭ کچھ تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا ہے کہ تلوں کے تیل سے سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے ہونے والے نقصان سے تحفظ ملتا ہے جو جلد کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں، اس کی ممکنہ وجہ اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی ہے۔ درحقیقت اس میں الٹرا وائلٹ شعاعوں کے خلاف 30 فیصد مزاحمت کی صلاحیت موجود ہے جبکہ دیگر تیل جیسے ناریل، مونگ پھلی اور زیتون کے تیل میں یہ صلاحیت 20 فیصد ہے۔
٭ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تلوں کے تیل کو کنپٹی پر 7 سے 30 منٹ تک ملنا 2 ہفتوں میں نیند اور زندگی کے معیار میں بہتری لاتا ہے۔
٭ کچھ تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ تلوں کے تیل کی مالش ہاتھوں اور پیروں کی تکلیف میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے۔
٭ بال روکھے اوربے جان ہو جائیںیا گرنے لگیں تو اکثر افراد مہنگی مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں جن کے نتائج بھی مثبت نہیں ہوتے، لہذا ایسے افراد کے لیے تلوں کا تیل فائدہ مند ہے جس میں وٹامن بی اور ای، میگنیشیئم، کیلشیئم اور فاسفورس ہوتے ہیں جو بالوں اور سر کی جلد کے لیے ضروری اجزا ہیں، اس کے استعمال سے بالوں کی چمک اور مضبوطی بڑھ سکتی ہے۔ اس کی معمولی سی مقدار سے سر پر مالش کریں اور 30 منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد گرم پانی اور شیمپو سے بال دھو لیں۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items