Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن خوبانی کے طبی فوائد

روغن خوبانی کے طبی فوائد - ChiltanPure
کہا جاتا ہے کہ خوبانی کا اصل وطن چین ہے۔ اس پھل کا لاطینی نام’’پر یونیوس ارمینشیا(Prunus Armeniaca)ہے۔ خوبانی یونان، انگلستان اور شمالی امریکہ میں بھی کاشت کی جاتی ہے۔ پاکستان میں یہ چترال، وادی گلگت، ہنزہ اور بلتستان میں عمومی طور پر کاشت ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں خوبانی کے باغات مردان، زیارت، ہزارہ، قلات، سوات، ایبٹ آباد، کوئٹہ اور کوہاٹ کے اضلاع میں بھی موجود ہیں۔ یہ دامن کوہ میں زیادہ پھل دیتا ہے۔
خوبانی عموماً سفید اور زردرنگوں میں ملتی ہے۔ اس کی دو اقسام ہوتی ہیں، اگیتی فصل جس کا پھل چھوٹا اور رنگت میں زردی مائل ہوتا ہے۔ بعد میں آنے والی فصل جس کا رنگ سیب کی طرح سرخ وسفید ہوتا ہے، دونوں ہی اقسام مزیدار اور مفید ہوتی ہیں۔
یہ ایک چھوٹا اوربے حد خوش ذائقہ پھل ہے۔ برصغیر پاک وہند میں خشک میوہ جات اور پھل نمایاں اہمیت وخاصیت کے حامل ہیں۔ ان قدرتی نعمتوں کو بجا طور پر اس خطے کے خزانے سے تشبیہ دی جائے تو غلط نہ ہو گا، انہی کے باعث مشرقی کھانوں اور میٹھے کی ذائقے دار ڈشز نے ایسی شہرت پائی جس کی اشتہا نے مغربی اقوام کو یہاں کا رخ کرنے پر مجبور کر دیا۔ خوبانی کا شمار بھی انہی مزے دار پھلوں میں ہوتا ہے، جسے صدیوں سے ذائقے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

خوبانی کا تیل:
خوبانی کا تیل ایک ایسا تیل ہے جس کے بارے میں بے شمار لوگ جانتے بھی نہیں۔ یہ خوشبودار ذائقہ والامیٹھا اور کافی ہلکا تیل ہوتا ہے۔ خوبانی کے دانے کے تیل کی دو مختلف اقسام ہیں، ایک کاسمیٹک مقاصد کے لئے استعمال کی جاتی ہیں اور دوسری کھانے کیلئے۔

خوبانی کے تیل میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
خوبانی کے تیل میں وٹامن ای، وٹامن کے، اور متعدد طاقتور اینٹی آکسیڈینٹس جیسے کیفیک ایسڈ اور مختلف دیگر اجزاء موجود ہیں، ان کی وجہ سے اس تیل کا استعمال صحت کے حوالے سے مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر مساج کیلئے دنیا بھر میں بہترین سمجھا جاتا ہے۔ اس کے متنوع اور متعدد فوائد سے آپ کیسے مستفید ہوتے ہیں، اب اس کا انحصار آپ پر ہے۔

خوبانی کے تیل کے فوائد:
٭ سردیوں میں خوبانی کے تیل کی ہاتھ پیروں پر مالش فائدہ مند ہوتی ہے۔ چہرے کی جلد خشک اور کھر دری ہوگئی ہو یا جن خواتین کا چہرہ خشک رہتا ہو تو وہ خوبانی کے مغز کے تیل سے فائدہ حاصل کر سکتی ہیں۔ اس کا مساج رات کو سونے سے پہلے کیا جائے تو چہرے کی خشکی دور ہو جاتی ہے، جلد شاداب اور صحت مند دکھائی دیتی ہے۔ اس تیل میں چند دوسرے اجزا ملا کر اس کا ماسک بھی تیار کیا جا سکتا ہے جو چہرے کے حُسن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ اس تیل سے خواتین اپنے بالوں کی افزائش بھی کر سکتی ہیں۔
٭بہت سے لوگ اس تیل کو اپنے بالوں اور کھوپڑی پر استعمال کرتے ہیں، کیوں کہ یہ بالوں کی کمزور جڑوں کو مضبوط بنا کر بالوں کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اسے بالوں کے ماسک کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ، اسے کھوپڑی اور تالوں پر براہ راست لگایا جا سکتا ہے جس سے سر میں خشکی پیدا نہیں ہوتی۔
٭ خوبانی کے تیل کو اگر کن پٹیوں پر لگایا جائے تو پرُ سکون نیند آتی ہے۔ اس کی مالش خوب اچھی طرح کن پٹیوں پر کی جائے اور انگلیوں کی مدد سے تیل کو جلد میں جذب کیا جائے تو بے حد فائدہ حاصل ہوتا ہے۔
٭اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرا ہوا خوبانی کا تیل جلد میں آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرنے کے قابل ہے، جو ان لوگوں کے لئے خوشخبری ہے جو قبل از وقت عمر رسیدہ نظر آتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو مضبوط کرنے میں مدد دیتے ہیں جس سے جلد کے کینسر سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔
٭مہاسوں کی جلن والی جگہ پر خوبانی کا تیل لگانے سے سوزش میں کمی آسکتی ہے ۔
٭ خوبانی کا تیل کا استعمال قلبی نظام کے لئے بھی صحت مند ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ تیل انسانوں میں مایوکارڈیل انفیکشن کا خطرہ کم کرنے میں معاون ثابت ہوا ہے۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items