Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن مگرناشپاتی کے طبی فوائد

روغن مگرناشپاتی کے طبی فوائد - ChiltanPure
جنوبی وسطی میکسیکو سے شروع ہونے والے درخت، ایواکاڈو کی، پھولوں والے پودوں کے کنبے لوراسی کے ممبر کے طور پر درجہ بند ی کی گئی ہے۔ اس کے پھل کو ایواکاڈو یا مگر ناشپاتی بھی کہا جاتا ہے۔یہ نباتاتی لحاظ سے ایک بڑی سی بیری ہے، جس میں ایک ہی بڑا بیج ہوتا ہے۔ تجارتی لحاظ سے میکسیکو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ایواکاڈو سپلائی کرتا ہے۔
ایواکاڈو ایک ایسا پھل ہے جس میں قدرت نے انسان کیلئے بے شمار فوائد رکھے ہیں۔ اس میں وٹامن سی اور وٹامن بی6 کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔ اس میں بینائل الکحل، ڈوڈیسینوئک ایسڈ اور ہیپٹا کوسین بھی پائے جاتے ہیں، جو مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوتے ہی۔ علاوہ ازیں ایواکاڈو میں اولک کمپاؤنڈ بھی موجود ہوتا ہے جو چھاتی کے سرطان سے بچاتا ہے۔


ایواکاڈو آئل کے فوائد:
٭یونیورسٹی آف ٹیکساس ریو گرانڈ ویلی کے شعبہ کیمیا کے ماہرین نے ایواکاڈو کی 300 گٹھلیوں کا چھلکا جمع کر کے اس کا پاؤڈر تیار کیا اور اسے پروسیس کرکے دو چمچے تیل اور ایک چمچہ چکنائی میں تبدیل کیا۔ تیل پر مزید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ ایواکاڈو آئل میں 116 اقسام کے مختلف مرکبات (کمپاؤنڈ) پائے جاتے ہیں۔ ان میں تین کمپاؤنڈ بہت کارآمد نکلے جن کے نام بینائل الکحل، ڈوڈیسینوئک ایسڈ اور ہیپٹا کوسین ہیں جو باالترتیب جراثیم ختم کرنے، اچھے کولیسٹرول کو پروان چڑھانے اور سرطانی رسولیوں کو ختم کرنے میں شہرت رکھتے ہیں۔
٭ ایواکاڈو آئل میں پایا جانے والا فیٹ بالوں، جلد اور ناخنوں کے لئے مفید ہوتا ہے۔ جلدی امراض کے ڈاکٹروں کے مطابق اس سے نہ صرف جلد خوبصورت ہوتی ہے بلکہ جلدی امراض جیسے ایگزیما، الرجی، ایکنی، چھائیاں اور جلن بھی دور ہو جاتی ہے۔ اس کے استعمال سے جلد پر عمر رسیدگی کے نشانات اور جھریاں بھی ختم ہو جاتی ہیں۔
٭ ایواکاڈو آئل چہرے پر لگا کر کچھ وقت کے بعد گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔ یہ تیل اپنی باقیات چھوڑے بغیر جلد کو ہائیڈریٹڈ رکھ سکتا ہے جس سے مہاسوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ روغن مگر ناشپاتی میں سوزش ختم کرنے کے اثرات بھی ہیں جو مہاسوں سے وابستہ لالی اور سوجن کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
٭ ایواکاڈو آئل میں لوٹین نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جو آنکھوں کو روشن اور چمک دار بناتا ہے۔ اس میں موجود ایسنشیل فیٹ (پولی ان سیچوریٹڈ اور مونو ان سیچوریٹڈ فیٹ) پائے جاتے ہیں جو ذہنی اور جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ آنکھوں کو چمک دار بناتے ہیں۔
٭اس کا استعمال بڑھتے وزن کو کنٹرول کرتا ہے۔ ذہنی دباؤ اور بلڈ پریشر جیسے امراض میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ایوا کاڈو پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو بلڈپریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس میں کیلے سے بھی زیادہ پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو دوران خون کو مسلسل اعتدال میں رکھتا ہے۔
٭ ایواکاڈو آئل بالوں کی نشونما کیلئے بھی بہترین ٹانک ہے۔ اگر آپ زیتون کے تیل میں روغن مگر ناشپاتی ، ہوہوبا آئل، وٹامن ای اور لیونڈر آئل شامل کر کے سر کا مساج کریں تو یہ سر کی جلد مناسب مقدار میں نمی فراہم کر کے خشکی دور کرتے ہیں۔ یہ صحت مند بالوں کی نشونما کے لیے بے حد اہم ہے۔
٭ ایواکاڈو آئل مسوڑوں کو بھی مختلف امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ مسوڑوں کے امراض میں سوزش ، مسوڑوں سے خون بہنا، منہ کی بو آنا اور دانتوں کے گرد ہڈیوں اور ٹشووں کی خرابی وغیرہ شامل ہیں۔ یہ وہ امراض ہیں جو بگڑ جائیں تو دانتوں کے ٹوٹنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق ایواکاوڈو اور سویابین آئل ایک IL1B نامی پروٹین کو روک سکتا ہے جو مسوڑوں کی سوجن کا باعث بنتا اورہڈیوں کے نقصان کا اصل محرک ہوتا ہے۔
٭ایواکاڈو میں پائے جانے والے اجزا ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ وہ خواتین جو ہڈیوں کے بھربھرے ہونے کے مرض میں مبتلا ہوں انھیں آدھا کپ ایوا کاڈو کا استعمال کرنا چاہئے، زچگی کے دوران اور بعد میں خواتین کے جوڑوں میں درد ہو یا بڑے آپریشن کے بعد خون،کیلشیم اور میگنیشیم کی کمی ہو،ایوا کاڈ وکے استعمال سے اس کمی کو فوری طور پر پورا کیا جا سکتا ہے، اس میں موجود میگنیشیم قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے لہذا وہ خواتین جو دودھ پلاتی ہوں اور کمر کے درد کا شکار ہوں، یا پھر حمل کے دوران یا زچگی کے بعد مستقل بیمار رہتی ہوں، انھیں اس کا استعمال کرنا چاہئے۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items