Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن زعفران کے طبی فوائد

روغن زعفران کے طبی فوائد - ChiltanPure

شوگر کے مریضوں کیلئے فائدہ مند

.
زعفران کو نازک پتیوں میں رنگ و نور کا جادو کہا جا سکتا ہے جس کا غذاؤں کو خوشبودار اور رنگین بنانے میں دنیا کے ہرگوشے میں استعمال ہوتا ہے۔
ہندی میں زعفران کو کیسر،فارسی میں کیماس، عربی میں ز عفران، بنگالی میں جعفران، انگریزی زبان میں سیفران اور لاطینی زبان میں کروکس ساٹو کہتے ہیں۔اس کا رنگ سرخی مائل زرد، ذائقہ قدرے تلخ اور خوشبودار ہوتا ہے،جاوتری اس کا نعم البدل ہے۔
اس کا استعمال نہ صرف کھانوں میں لذت اور خوشبو کیلئے ہوتا ہے بلکہ اس سے کپڑے بھی رنگے جاتے ہیں،زعفران فرحت بخش ہے، خوشبودار ہے،رنگ دار ہے، اس کے ساتھ یہ سردی کا بھی بہترین اور شافی علاج ہے۔
.
زعفران پودے کی ابتدا:
طبی فوائد کا حامل زعفران ایسی غیر معمولی اور پر اثر بوٹی ہے جس کا استعمال سیکڑوں انداز میں کیا جاتا ہے جس سے ہزاروں فوائد حاصل کئے جاتے ہیں،گرم اور خشک مزاج رکھنے والی اس بوٹی کا پودا پیاز سے مشابہت رکھتا ہے۔ زعفران کب اور کیسے وجود میں آیا؟ اس کے بارے کوئی مصدقہ تاریخی حقائق موجود نہیں ہیں۔ تاہم اس کے متعلق مختلف علاقوں کے دلچسپ افسانے ہیں۔
جیسے یونانی اساطیر میں یہ پایا جاتا ہے کہ کِرکس نامی جوان سی لیکس نامی خوبصورت حسینہ کے عشق میں گرفتار ہوا لیکن حسینہ نے اس کے جذبات کی قدر نہ کی اور اسے فالسی رنگ کے خوبصورت پھول میں تبدیل کر دیا۔ یہ فالسی رنگ کا پھول اب زعفران کہلاتا ہے۔
انگلستان کی سرزمین میں زعفران کی آمد کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ایڈورڈ سوم کے عہد حکومت میں ایک انگریز سیاح مشرق وسطی سے زعفران کے بیج اپنی چھڑی میں چھپا کر لایا تھا۔ والڈن شہر میں اس کی کاشت کا آغاز کیا۔ قسمت نے یاوری کی اور پودے پھلنے لگے۔ دیکھتے ہی دیکھتے والڈن شہر زعفران سے بھر گیا۔
چودھویں صدی میں سپین زعفران کا اہم مرکز تھا اور آج بھی سپین کا زعفران بہترین زعفران مانا جاتا ہے کیونکہ اس کا رنگ گہرا اور خوشبو دیوانہ کردینے والی ہوتی ہے۔
.
زعفران میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
زعفران دنیا کی قیمتی تین بوٹیوں میں سے ایک ہے۔ زعفران کا استعمال انگریزی ادویات اوردیسی ادویات دونوںمیں ہوتا ہے۔اس میں وٹامن اے، وٹامن سی، پوٹاشیم، میگنیشیم، فاسفورس، سلینیم اور زنک پایا جاتا ہے۔ زعفران کا تیل تارپین، الکوحل اور ایسٹرز پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے دیگر اجزاء میں کیروسین اور دیگر قدرتی مرکبات شامل ہیں۔
.
روغن زعفران کے طبی فوائد:
روغن زعفران اپنے اندر سیکڑوں طبی فوائد رکھتا ہے۔سرسام کی شکایت میں اس کا استعمال انتہائی مفید و مجرب ہے،یہ پیشاب کی رکاوٹ کو دور کرتا ہے،جلن دور کرتا ہے۔
٭زعفران کی معمولی مقدار جو دو سے تین چاول کے دانوں کے برابر ہو اس کا استعمال وزن کم کرنے میں مددگار بنتا ہے، یاداشت کوبہتر بناتاہے،ذہنی تناؤ اور بھولنے کی بیماری کو دور کرتا ہے۔زعفران بھوک کی کمی کو دور اور ہاضمہ درست رکھتا ہے۔
٭ روغن زعفران کا استعمال شوگر کے مریضوں کیلئے بھی فائدہ مند ہے، مثانے اور جگر کو قوت بخشتا ہے، بوجھل طبیعت میں تقویت دیتا ہے، بلغم کے اخراج میں آسانی پیدا کرتا ہے۔
٭تشنج میں زعفران کا استعمال غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے اور تشنج کے نتیجہ میں متاثرہ کونہ صرف بیکٹیریا کے حملوں سے روکتا ہے بلکہ ان کے حملوں سے اعصاب کو پہنچنے والے نقصان کو ختم کرتا ہے ۔ گردن اور جبڑے کے پٹھوں کو تقویت دیتا ہے۔
٭آنکھوں کی جملہ تکالیف بشمول سرخی اور درد سے نجات کا باعث بنتا ہے۔ حیض میں رکاوٹ کو دور کرتا ہے، حاملہ خواتین کو روغن زعفران کا استعمال زچگی میں آسانی پیدا کرتا ہے۔
.
روغن زعفران کے دیگر فوائد:
٭زعفران گردے، مثانے اور جگر کو قوت دیتا ہے۔
٭روغن زعفران بخار کی حالت میں دن میں دو بار پانی میں ملا کر پلایا جائے تو بخار اتر جاتا ہے۔
٭زعفران گردے کے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔
٭زعفران خارش ہونے کی صورت میں فائدہ مند ہے۔
٭زعفران بوجھل طبیعت میں تقویت دیتا ہے۔
٭زعفران کے استعمال سے بلغم کا اخراج بآسانی ہو جاتا ہے۔
٭زعفران کا استعمال اگر آنکھوں میں کیا جائے تو سرخی اور درد سے نجات مل جاتے ہے۔
٭زعفران عورتوں میں اگر حیض رک رک کر آتے ہوں تو دینا مفید ہے۔
٭زعفران پیشاب کی رکاوٹ میں دینا فائدہ مند ہے۔
٭زعفران شوگر کے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
٭زعفران کا شربت بنا کر حاملہ خواتین کو پلایا جائے تو فائدہ مند ہوگا۔
٭زعفران بھوک کی کمی کو دور کرتا ہے اور ہاضمہ بھی درست رکھتا ہے۔
٭زعفران تشنج میں بھی مفید ہوتا ہے۔زعفران ڈپریشن میں بھی مفید پایا گیا ہے۔
٭زعفران الزائمر میں فائدہ مند ہے۔
٭زعفران ہماری یاداشت کو بڑھاتا ہے۔
٭زعفران وزن کم کرنے میں بھی ہمارا مددگار ہے۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items