روغن ناریل کے طبی فوائد
روغن ناریل کے طبی فوائد
جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل بالوں کے لیے مفید ہے اور انہیں چمکدار بنانے کے ساتھ جلد کی نرماہٹ بھی برقرار رکھتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ تیل انڈوں کو پورے ایک سال تک تازہ رکھ سکتا ہے؟ جی ہاں اگر تو آپ ناریل کا تیل محض بالوں پر لگانے یا خشک جلد میں نمی لانے کے لیے استعمال کرتے ہیں تو جان لیں کہ یہ بہت کچھ ایسا بھی کرسکتا ہے جس کا آپ نے تصور تک نہیں کیا ہوگا۔ اس کے کچھ انوکھے فوائد آپ کو دنگ کر دیں گے۔
٭ چمڑے سے بنی مصنوعات پر ناریل کے تیل سے بھگوئے گئے کپڑے کو رگڑیں تاکہ اس کے میٹریل کی مضبوطی برقرار رہ سکے اور اس کی ماند پڑتی چمک ایک بار پھر لوٹ سکے۔
٭ اگر آپ گھر سے باہر جارہے ہیں یا کسی وجہ سے انڈوں کا ذخیرہ کرنا چاہتے ہیں تو ان پر ناریل کے تیل کی پتلی تہہ کی کوٹنگ کردیں اس کے بعد نو سے 12 ماہ تک انہیں کھانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کی وجہ تیل کے استعمال سے انڈوں کی سطح پر ایک قدرتی سیل کا بن جانا ہے جو آکسیجن کو باہر نکلنے سے روکتی ہے۔
٭ اکثر گھروں میں زنگ آلود چھریاں مسائل کا باعث بنتی ہیں ان کا حل بھی ناریل کے تیل کی شکل میں موجود ہے۔ ناریل کے تیل کو زنگ پر ڈالیں اور پھر ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں، اس کے بعد اسے گرم پانی سے دھولیں، زنگ صاف ہوجائے گا۔
٭ اگر دروازوں کے قبضے سے چڑچڑاہٹ آپ کے کانوں کو بھلی نہیں لگتی بلکہ سمات پر گراں گزرتی ہے تو اس کو خاموش کرانے کے لیے تھوڑا سا ناریل کا تیل قبضوں میں ڈال دیں یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
٭ اگر کپڑوں میں ایسا داغ لگ جائے جو کسی صورت صاف نہ ہو رہا ہو تو ناریل کے تیل اور بیکنگ سوڈا کی یکساں مقدار کو اس کے اوپر ڈال کر دھولیں، آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
٭ لکڑی کے فرنیچر پر چمک واپس لانے کے لیے استعمال کی جانے والی پالش کے مقابلے میں ناریل کا تیل لکڑی میں جذب ہو جاتا ہے جس سے وہ زیادہ دیرپا چمک کے ساتھ فرنیچر کو جگمگانے میں مدد دیتا ہے۔
٭ چائے یا کافی میں مٹھاس کے لیے ضروری نہیں شکر یا چینی کا استعمال کیا جائے یہ کام تو ناریل کا تیل بھی کر سکتا ہے اور اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ ذیابیطس کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔
٭ ایک کپڑے کو ناریل کے تیل میں بھگوئیں اور پھر گاڑی پر اچھی طرح پھیریں خاص طور پر وہ مقامات جہاں خراشیں موجود ہو، اس عمل سے وہ خراشیں لوگوں کی نظروں میں زیادہ نمایاں نہیں ہوں گی۔
٭ اپنے پلاسٹک کے برتنوں پر روغن ناریل کی پتلی تہہ کوٹ کر لیں اور کچھ دیر بعد دھولیں اس کے بعد ان کا رنگ اڑنے یا سالن وغیرہ کے داغ مستقل طور پر جمنے کا امکان ختم ہو جائے گا۔
٭ اگر تو آپ نے گھر میں گلدستوں میں پودے یا ہائوس پلانٹ سجا رکھے ہیں تو ان کے پتوں پر کچھ عرصے بعد ناریل کے تیل کی مالش کرنے سے وہ زیادہ صحت مند اور چمکدار نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔
٭ سننے میں ہو سکتا ہے کہ عجیب لگے مگر ایسے مقامات جہاں مٹی جمع ہو جاتی ہو جیسے پنکھوں کے بلیڈ، درازوں کے کونے وغیرہ کو ناریل کے تیل سے بھگوئے گئے کپڑے سے صاف کریں تو وہاں کچھ عرصے تک مٹی جمع نہیں ہوتی اور وہ صاف رہتے ہیں۔
٭ اگر کسی بچے نے کسی کے بالوں یا قالین پر چیونگم چپکا دی ہے تو اس سے چھٹکارے کے لیے بال یا قالین کا حصہ کاٹنے کے بجائے متاثرہ جگہ کو ناریل کا تیل ڈال کر رگڑیں یہ بظاہر مشکل مسئلہ بہت آسانی سے حل ہوجائے گا۔
٭ ایک چائے کے چمچ ناریل کے تیل کو منہ میں ڈال کر اچھی طرح گھمائیں تاکہ دانتوں پر دھبوں کے خلاف ان میں مزاحمت پیدا ہو سکے۔ ناریل کے تیل کو منہ میں پندرہ منٹ تک گھمانا زیادہ بہترین طریقہ کار ہے جس سے منہ میں موجود بیکٹیریا کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور دانتوں پر داغ دھبوں کے چپکنے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
Sample Block Quote
Praesent vestibulum congue tellus at fringilla. Curabitur vitae semper sem, eu convallis est. Cras felis nunc commodo eu convallis vitae interdum non nisl. Maecenas ac est sit amet augue pharetra convallis.
Sample Paragraph Text
Praesent vestibulum congue tellus at fringilla. Curabitur vitae semper sem, eu convallis est. Cras felis nunc commodo eu convallis vitae interdum non nisl. Maecenas ac est sit amet augue pharetra convallis nec danos dui. Cras suscipit quam et turpis eleifend vitae malesuada magna congue. Damus id ullamcorper neque. Sed vitae mi a mi pretium aliquet ac sed elitos. Pellentesque nulla eros accumsan quis justo at tincidunt lobortis deli denimes, suspendisse vestibulum lectus in lectus volutpate.


![Red Onion Oil 🧅 Reduces Hair Fall & Accelerates Hair Regrowth [پیاز کا تیل].. Trending.... 🔥 - ChiltanPure](http://chiltanpure.com/cdn/shop/products/red-onion-oil-reduces-hair-fall-amp-accelerates-hair-regrowth-piaz-ka-til-trending-394813_165x.jpg?v=1707464619)






