Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

کوڑ تمہ کے طبی فوائد

کوڑ تمہ کے طبی فوائد - ChiltanPure

کوڑ تمہ ایک جادوئی پھل

۔

کوڑتمہ کو اندرائن بھی کہتے ہیں، عربی میں حنظل، پنجابی میں کوڑتمہ، سنسکرت میں اندراوا،فارسی میں خرپڑہ تلخ اور انگریزی میں Citrullus colocynthis کہتے ہیں۔کوڑ تمہ صحرا میں اگنے والا بیل نما پودا ہے جو خربوزے کے خاندان سےتعلق رکھتا ہے اور کافی حد تک اس سے مشابہ بھی ہوتا ہے مگر اس کی طرح میٹھا نہیں ہوتا ہے بلکہ ذائقے کے اعتبار سے سخت کڑوا ہوتا ہے ۔ غذائيت کے اعتبار سے پروٹین سے بھر پور اس پھل کو لوگ مربہ بنا کر بھی کھاتے ہیں۔
۔
یہ موسم برسات میں خودرو، دریاؤں اور رتیلی زمین میں پیدا ہوتی ہے۔اس کی جڑ بہت لمبی ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے یہ عموما زمین کے اندر محفوظ رہتی ہے۔اور برسات کے موسم میں پھر ہری (اگ) آتی ہے۔یہ متعدد امراض میں صدیوں سے استعمال ہوتا آ رہا ہے۔ دیسی لوگ اسے حکیم پودا بھی کہتے ہیں۔
۔
یہ پاکستان میں پنجاب اور سندھ،بنگلہ دیش میں بہار، انڈیا میں یوپی، مدھیہ پر دیش، گنگا جمنااورپنجاب کے دریاؤں کے کنارے رتیلی زمین میں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔پر تگال،یونان،شام، شمالی افریقہ،جاپان وغیرہ میں بھی ہوتا ہے۔
۔
کوڑتمہ کئی قسم کا ہوتا ہے لیکن ایک بڑی اور چھوٹی (جنگلی) کے علاوہ لال کوڑتمہ اور کانٹے دار کوڑتمہ بھی ہوتا ہے۔عموماًموسم برسات سے شروع ہوکر ابتدا موسم سرما تک پھل تیار ملتا ہے۔ بلکہ ایک ایک بیل میں پچاس پچاس ساٹھ ساٹھ بلکہ اس سے بھی زیادہ پھل لگ جاتے ہیں۔
۔
چھوٹے کوڑتمہ کے مقابلے میں بڑی کا پھل اور بیل بڑی ہوتی ہے۔جب یہ دو تین ہاتھ لمبی ہو جاتی ہے۔ تو پتے کہ ڈنٹھل کے پاس پیلے رنگ کے پھول اور نیچے گول پھل لگنا شروع ہو جاتے ہیں۔پتے تر بوز کے پتوں کی طرح لیکن چھوٹے دو یا ڈھائی انچ کے گھیرمیں کنارے کئے ہوئے،پتوں کے اوپر کے حصے اور ڈ نٹھل پر نرم رواں ہوتا ہے۔ان کے اندر سیاہ تخم بھرے ہوتے ہیں۔پھل گول مالٹے کے برابریا سیب کے برابر سبز اور پکنے کے بعد پیلے ہو جاتے ہیں۔تازہ پھل کا گودا نرم اور رس دار ہوتا ہے۔اس گودے کو عربی میں شحم حنظل کہا جاتا ہے۔گودا (شحم حنظل)تخم حنظل اور اسکی جڑ بطور دوا استعمال کی جاتی ہے۔
۔
احتیاط:جس بیل پر ایک پھل لگا ہواہو، جس کا گودا گہرا سبز ہو۔ اس کو ہرگز ہرگز استعمال نہ کریں۔ کیونکہ یہ بہت تیز اور زہریلا ہوتا ہے۔ اسکی ڈیڑھ گرام خوراک ہی زہر قاتل ہے۔
۔
کوڑتمہ میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
۔
اندرائن میں کالوستھن (Colocynthin)ایک کڑوا کلکو سا ئڈ سفوف کی شکل میں بنتا ہے اور پانی میں حل ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ رال دار مادے۔سٹریو لین،کالو ستھی این،کالوستھی نین،میو سلج یعنی لعابی اور گوند والا مادہ ہوتے ہیں۔
۔
کوڑتمہ کے طبی فوائد:

جس طرح اس جہاں میں اللہ تعالی نے کسی بھی چیز کو بغیر مقصد کے پیدا نہیں کیا ہے اسی طرح کوڑ تمہ کا پودا ، اس کی جڑیں اس کا پھل ہر ہر چیز کسی نہ کسی حوالے سے انسان کے لیے مفید ہوتی ہے اور اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
۔
جراثيم کش دوا کے طور پر
عام طور پر گاؤں دیہاتوں میں کوڑ تمہ کی جڑ کا استعمال زخموں کو جراثيموں سے محفوظ رکھنےکے لیے کیا جاتا ہے ۔ اس وجہ سے کسی بھی زخم لگنے کی صورت میں اس کی جڑوں کا رس نکال کر زخم پر لگانے سے وہ نہ صرف جراثيم سے محفوظ رہتا ہے بلکہ جلد بھر بھی جاتا ہے۔
۔
کیڑے مار دوا کے طور پر
عام طور پر فصلوں اور گھروں میں بھی کیڑے مکوڑوں کو مارنے کے لیۓ کوڑ تمہ کے پتوں کا رس بہت مفید ہوتا ہے اور ایک سستا اور موثر تریں اسپرے ہے اس کی تیاری کے لیے کوڑ تمہ کے پتوں کو لے لیں اور ان کا رس اچھی طرح نچوڑ لیں اس کے بعد اس اسپرے کو فصلوں پر کریں اس سے ایک جانب تو اس کے مضر صحت اثرات نہیں ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ کم قیمت بھی ہوتا ہے اور کارآمد بھی۔
۔
ایک سستا ایندھن
کوڑتمہ غذائيت سے بھر پور پھل ہے اسی طرح اس کے بیچ بھی بہت فائدہ مند ہوتے ہیں اس کے بیچوں سے نکلنے والا تیل گاؤں میں بطور بائيو فیول استعمال کیا جاتا ہے جو کہ بہت ہی سستا اور آسانی سے حاصل ہو جانے والا فیول ہے۔
۔
ذيابطیس کےمریضوں کے لئے
کوڑ تمہ کو ذیابطیس کے مرض کے لیۓ یونانی حکما اتنی ہی اہمیت دیتے ہیں جو اہمیت میڈیکل سائنس میں انسولین کی ہے ۔ جس طرح انسولین ذیابطیس کے مریضوں کی شوگر لیول کو برقرار رکھنے میں مددگار ہوتا ہےاسی طرح اگر کوڑ تمہ کا استعمال باقاعدگی سے کیا جاۓ تو یونانی حکما کے مطابق یہ بھی انسولین ہی کی طرح موثر ثابت ہوتا ہے اس کا استعمال کا طریقہ کچھ اس طرح سے ہے۔
۔
کوڑ تمہ کے تازہ پھل کو لے لیں اور اس کا آدھا کلو رس نکال لیں ۔ اس کے بعد اس رس میں آدھا پاؤ کالے چنے بھگو دیں یہاں تک کہ کالے چنے سارے پانی کو خود میں جزب کر لیں اس کے بعد ان چنوں کو دھوپ میں سوکھنے کے لئے رکھ دیں یہاں تک کہ وہ بالکل سوکھ جائيں تو ان کو اچھی طرح سے پیس لیں اس کے بعد اس سفوف کو کیپسول میں بھر لیں اور روزانہ صبح ایک کیپسول کھائيں اور شوگر لیول کو چیک کریں حکما کے مطابق اس کا فوری اثر ہو گا اور شوگر کنٹرول ہو جائے گی۔
۔
اس کےعلاوہ پنسار سے پسی ہوئي حالت میں بھی کوڑ تمہ مل جاتا ہے جس کو کیپسول میں بھر کر استعمال کرنے سے بھی شوگر لیول کنٹرول ہو جاتا ہے۔
۔
مگر یادرکھیں کہ ذیابطیس اب تک قابل علاج مرض نہیں ہے اس وجہ سے کوڑ تمہ یا دیگر کسی بھی قسم کے ٹوٹکے سے عارضی طور پر شوگر لیول کو کنٹرول تو کیا جا سکتا ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ اس کو مستقل طور پر چیک کرنا ضروری ہے۔
۔
پیٹ درد کے لئے
یہ ہاضمے کے حوالے سے بھی بہت مفید ہے دائمی قبض کا خاتمہ کرتا ہے اس کے علاوہ کوڑ تمہ کے اندر سے اس کے بیچ نکال کر اس میں اجوائن کو بھر لیں اور اس کو دھوپ پر خشک کر لیں ۔ اس کے بعد اس کو پیس کر پھکی بنا کر رکھ دیں ۔ پیٹ درد کی صورت میں تھوڑی سی مقدار میں چاٹنے سے درد سے افاقہ ہوتا ہے۔
۔
کن افراد کو اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے
ایک جانب تو کوڑ تمہ بہت سارے حوالوں سے بہت فائدہ مند ہے اس کے ساتھ ساتھ کچھ افراد کے لیے اس کا استعمال خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے اس وجہ سے ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ کوڑ تمہ کا استعمال نہ کریں۔
۔
حاملہ خواتین کے لیے اس کا استعمال سختی سے منع ہے کیوں کہ یہ حمل کو ضائع کردیتا ہے۔ اسکے علاوہ بواسیر کے مریضوں کے لیۓ بھی اس کا استعمال منع ہے کیوں کہ یہ تکلیف میں اضافے کا باعث ہو سکتا ۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items