Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن پوم گری کے طبی فوائد

روغن پوم گری کے طبی فوائد - ChiltanPure

روغن پوم گری کے طبی فوائد


مارولا کا درخت جس کا بناتاتی نام ( Scelerocarya birrea ) ہے، کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔ آثار قدیمہ کے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ درخت تقریباً 10000 قبل مسیح سے غذائیت کا ذریعہ رہا ہے۔ مارولا کا پھل اورمغز ( نٹ) وٹامنز اور منرلز کا خزانہ ہیں۔

قدیم زمانے کے اس پھل کا وطن جنوبی افریقہ، بوٹسوانا ، نمبیا اور شمال میں ایتھوپیا تک پھیلا ہوا علاقہ ہے۔ براعظم افریقہ کے نباتاتی خزانوں میں شمار ہونے والے اس درخت، اس کے پھل اور مغز کی مانگ قبل مسیح سے ہی رہی ہے۔ افریقی روایت کے مطابق قدیم دیومالائی داستانوں میں زمبابوے کی پومونگوی غار ( Pomongwe Cave)کے باسی اپنی توانائی برقرا رکھنے کیلئے مارولا کے پھل کھاتے تھے۔
مارولا درخت کی شاخیں، پتے، تنا، چھال، پھل، دانا، گری، میوہ اور جڑیںہمیشہ سے جنگلی جانوروں اور انسانوں کی خوراک کا حصہ رہے ہیں۔ یہ درخت 18 میٹر کی اونچائی تک پہنچ جاتا ہے، چنانچہ اس کے  پتے اور باریک شاخیںہاتھی اور زرافے شوق سے کھاتے ہیں۔

مارولا کے درخت پر ستمبر میں نئی کونپلیں نکلتا شروع ہو جاتی ہیں اور یہ اکتوبر اور نومبر تک خوب پھولتا ہے۔ جبکہ جنوری میں ان پر پھل آنا شروع ہو جاتے ہیں جو مارچ اور اپریل تک پک جاتے ہیں۔ اس وقت ان پھلوں میں وٹامن بہت زیادہ مقدار میں ہوتا ہے۔

وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہلکے پیلے رنگ کا مارولا پھل رسیلا اور خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ پکا ہوا پھل لوکاٹ سے مشاہبہ اور چھوٹے آلو بخارا کے سائز کا ہوتا ہے۔

اس کے پھل تازہ بھی کھائے جاتے ہے جب کہ پھلوں کے رس اور گودا کو ذخیرہ کر لیا جاتا ہے۔ جس سے جوس، جام اور دیگر اقسام کے مشروبات بنائے جاتے ہیں جبکہ کچا پھل پکا کر بھی کھایا جاتا ہے۔
مزید یہ کہ پھلوں، گری، میوے، بیج اورچھال وغیرہ سے تیل بھی نکالا جاتا ہے، جسے اردو میں روغن پوم گری بھی کہا جاتا ہے۔ جو پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے اور مختلف مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر کاسمیٹکس میں اس تیل کا زیادہ استعمال ہے۔

روغن پوم گری کے فوائد:
٭ قدیم زمانے سے ہی افریقی خواتین اپنی جلد کو ملائم اور خوبصورت بنانے کیلئے مارولا کے تیل ( روغن پوم گری ) کا مساج کرتی رہیں ہیں۔ آج بھی روغن پوم گری افریقہ میں تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتا ہے۔
٭ یہ تیل جلد کو نہ صرف خوبصورت بناتا ہے بلکہ جلد پر پڑنے والی جھریوں کو روکتا ہے، جلد پر داغ دھبے اور دانے وغیرہ نہیں پڑنے دیتا ۔اصل میں یہ تیل گرم اور خشک علاقے میں رہنے والی خواتین ( جیسے پاکستان، ہندوستان کا علاقہ) کی جلد کی حفاظت کیلئے نہایت موزوں اور آزمودہ ہے۔
٭ روغن پوم گری میں موجود فیٹی ایسڈ کا مواد جلد میںنمی برقرار رکھنے کی صلاحیت کو تقویت دیتا ہے۔ یہ جلد میں جلدی جذب ہو جاتا ہے اور جلد کی سورج کی ناپسندیدہ شعائوں سے بھی حفاظت کرتا ہے۔
٭ یہ حساس جلد کیلئے بھی اتنا ہی پُرسکون، آرام دہ اور مئوثر ہے کہ جتنا عام جلد پر اثر کرتا ہے۔ اس کا پھل جہاں بڑھاپے کو روکتا ہے وہاں اس کا تیل جلد کو بھی جوان اور خوبصورت رکھتا ہے۔
٭ روغن پوم گری چہرے کی جلد کا علاج کرنے کے علاوہ د جسم کے دیگرحصوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ اس کاہونٹوں، بالوں اور ناخن پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ خشک اور پھیکے ہونٹوں کو نمی اور تازگی دیتا ہے۔ بالوں کو چمک دار اور مضبوط بناتا ہے۔ ناخنوں کو قدرتی رنگ میں بحال کرتا ہے۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items