Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن پیپرمنٹ کے طبی فوائد

روغن پیپرمنٹ کے طبی فوائد - ChiltanPure

اینٹی سیپٹک، اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل خصوصیات کا حامل

.
پیپرمنٹPeppermint ایک سدا بہار پودا ہے۔ جس کا قد ایک میٹر تک بلند ہوتا ہے۔ اس کی جڑیں زیر زمین پھیلتی رہتی ہیں جن سے باآسانی نئے پودے جنم لیتے رہتے ہیں۔
سفید پیپر منٹ کا تنا اور پتے سبز رنگ کے ہوتے ہیں جبکہ سیاہ پیپر منٹ کے پتے گہرے سبز اور دندانہ دار اور تنا جامنی رنگ اور پھول سرخی مائل بنفشی ہوتے ہیں۔
بنیادی طور پر یہ پودا دو نسلوں کے اختلاط سے کاشت کیا جاتا ہے۔ اور 17ویں صدی سے پہلے یہ برطانیہ میں متعارف کروایا گیا۔ جبکہ مشرقی خطوں میں اس کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔بعد ازاں اسے یورپ اور امریکہ میں پھیلایا گیا۔ لیکن اب اسے دنیا بھر میں کاشت کیا جاتا ہے۔ اس کا تیل زیادہ تر فرانس، برطانیہ، امریکہ، روس، بلغاریہ، ہنگری، مراکش اور چین میں کشید کیا جاتا ہے۔
پیپرمنٹ کی متعدد اقسام ہیں جیسے سپیئر منٹ، ایپل منٹ، پینی رائل، واٹر منٹ اور پائن ایپل منٹ وغیرہ۔ ان میں سے کچھ کو نباتی تیل کشید کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ پیپرمنٹ کی جو اقسام شمالی خطوں میں کاشت کی جاتی ہیں، ان کو اعلیٰ ترین کوالٹی قرار دیا جاتا ہے۔
منٹس کو قدیم زمانہ سے چین اور جاپان میں کاشت کیا جا رہا ہے۔ مصر کے کچھ مقبروں سے ایک قسم کے پیپر منٹ کے شواہد ملے ہیں۔ یہ مقبرے 1000قبل مسیح سے تعلق رکھتے ہیں۔
مشرقی اور مغربی طریقہ ہائے علاج میں اسے متعدد بیماریوں کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
برٹش ہربل فارما کوپیا میں درد، قولنج، تبخیر، زکام، حمل کے دوران قے، اور حیض کے درد کیلئے پیپرمنٹ تجویز کیا گیا ہے۔
.
پیپر منٹ میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
اینٹی سیپٹک، اینٹی بیکٹیریل، دافع سوزش اور اینٹی وائرل خصوصیات کے حامل پیپرمنٹ آئل میں مینتھول 29سے 48فیصد پایا جاتا ہے۔ مینتھین 20سے 31فیصد ہوتا ہے، ان کے علاوہ مینتھو فوران، لیمونین، پیولی گان، سائی نیول اور دیگر مرکبات پائے جاتے ہیں۔
.
روغن پیپر منٹ کے فوائد:
٭ روغن پیپرمنٹ کو اروماتھراپی میں استعمال کیا جاتا ہے۔ قدیم زمانہ میں چین اور جاپان میں اسے زکام، نزلہ اور کھانسی میں سنگھایا جاتا تھا۔
٭ روغن پیپر منٹ جلد کو کیل مہاسوں اورداغ دھبوں سے نجات دلاتا ہے۔ جلدی سوزش، داد، خارش وغیرہ کیلئے اکسیر ہے۔ اس کے روزانہ لگانے سے خارش وغیرہ چند روز میں ختم ہو جاتی ہے۔
٭ پٹھے اور جوڑوں میں کچھاؤ، اعصابی درد، پٹھوں میں درد ہو تو پیپر منٹ تیل کی مالش سے فوری اثرہوتا ہے اور درد سے آرام آتا ہے۔
٭ دافع تشنج صلاحیت کی بنا پر دمہ، برونکائٹس، بدبودار سانس، سائی نس کی سوزش، تشنجی کھانسی کی صورت میں پیپر منٹ کے تیل کی بھاپ لینے سے افاقہ ہوتا ہے۔ یہ بلغم کو روکتا ہے۔
٭ درد قولنج، پیٹ میں اینٹھن، ضعف معدہ، تبخیر اور متلی کی صورت میں اس سے افاقہ ہوتا ہے۔
٭ غشی، سر درد، ذہنی تھکاوٹ، درد شقیقہ، اعصابی دباؤ اور سر چکرانے کی صورت میں اس کے تیل کی خوشبو فوری آرام پہنچاتی ہے۔
.
پیپرمنٹ کے دیگر استعمال:
پیپر منٹ کو فارماسیوٹیکل انڈسٹری میں ادویات بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ کاسمٹیٹکس انڈسٹری میں خوشبو کے طور پر، صابن سازی، ٹوتھ پیسٹ، ڈیٹرجنٹس اور پرفیومز میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔ پیپرمنٹ کو متعدد غذاؤں میں فلیورنگ کیلئے اور بالخصوص چیونگم میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے متعدد مٹھائیوں اور تمباکو کا فلیور بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items