Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

زرشک شیریں پودے کے طبی فوائد

زرشک شیریں پودے کے طبی فوائد - ChiltanPure

جلدکی حفاظت اور بڑھاپے کے عمل کو روکتا ہے

.
زرشک شیریں گیارہ ہزار سے ستر ہزار فٹ بلندی پر سرسبز پہاڑی علاقوں میں ایک جھاڑی نما پودا ہوتا ہے جو قدرت نے بے مثال قوت، دماغی تقویت، نظر کی طاقت اور عینک کے توڑ کیلئے انسان کو تحفے کے طور پر بخشا ہے۔
.
زرشک شیریںغذائی اجزاء:
.
زرشک شیریں میں وٹامن اے، وٹامن بی، بی ون، وٹامن ای، وٹامن سی پائے جاتے ہیں۔ اس لئے اسے وٹامن کا سپرسٹار بھی کہا جاتا ہے، علاوہ ازیں اس میں فولاد بھی موجود ہوتا ہے۔ ان میں سب سے اہم وٹامن سی ہے۔ حقیقت میں زرشک شیریں میں وٹامن سی کی مقدار سنگترے کی نسبت چار گنا زیادہ ہوتی ہے۔ اس میں انٹی آکسیڈنٹس بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
.
زرشک شیریں کے طبی فوائد:
.
٭ زرشک شیریں میں وٹامن سی اور انٹی آکسیڈنٹس کے علاوہ اینتھوسائینینز بھی موجود ہیں جو آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے، گلے میں سوزش اور فلو کی علامات کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ یوں زرشک شیریں قوت مدافعت بڑھا کر انسان کو نہ صرف مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا بلکہ جسمانی طاقت میں بھی بے پناہ اضافہ کرتا ہے۔
.
٭ زرشک شیریں میں ہڈیوں کیلئے ضروری جزو Boron موجود ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود کیلشیئم بھی ہڈیوں کی مضبوطی میں مدد دیتا ہے، اس کے استعمال سے یہ اجزا زیادہ بہتر طریقے سے جسم میں جذب ہوتے ہیں جس سے ہڈیوں کی کثافت میں بہتری آتی ہے۔
.
٭ زرشک شیریں میں ایک ایسا کیمیائی نباتیاتی مواد پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو انتہائی تیز دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی جسم میں پروٹین سے کلوجین بناتا ہے جو جلدکی حفاظت کرتا اور بڑھاپے کے عمل کو روکتا ہے۔
.
٭ زرشک شیریں میں انٹی آکسیڈنٹس کی مقدار بلیوبیری سے دوگنازیادہ ہوتی ہے۔ یہ انٹی اکسیڈنٹس جسم میں دورانِ خون کا نظام بہتر بناتے ہوئے نہ صرف بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتے بلکہ سردرد سے نجات دلاتے اور انسان کو جوان اور تندرست بھی رکھتے ہیں۔
.
٭ روغن زرشک شیریں پابندی کے ساتھ استعمال کرنا قبل از وقت سفید بالوں کے نمودار ہونے کو روکتا ہے۔
.
٭ یہ وٹامن سی اور فولاد سے بھرپور ہونے کے سبب معدنیات کے جذب ہونے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
.
٭ جوڑوں کے درد، ہڈیوں کی چوٹ‘ ہڈیوں کا توڑ پھوڑ‘ پنڈلیوں میں درد رہتا ہو‘ ہروقت اینٹھن‘ سوتے وقت بے چینی اور جی چاہتا ہو کہ میں کسی تیل کی مالش کروں تو اس تکلیف سے نجات پانے کیلئے روغن زرشک شیریںسے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔
.
٭ یرقان کا پرانے سے پرانا مریض، جگر کی کوئی تکلیف، کالا یرقان ہو یا پیلا، جگر سکڑ رہا ہو یا جگر کا کینسر بتایا گیا ہو، اس کیلئے اس سے بڑھ کر انوکھا تریاق اور صحت کی انوکھی خوشخبری آپ کو کہیں نہیں ملے گی۔
.
نوٹ: قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items