Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

سہاگہ کے طبی فوائد

سہاگہ کے طبی فوائد - ChiltanPure

سہاگہ ایک قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ

.
ُسہاگہ صدیوں سے گھریلو ٹوٹکوں میں استعمال کیے جانے والا کیمیکل کمپاؤنڈ ہے جو با آسانی پانی میں حل ہو جاتا ہے، سہاگہ ایک سستا اور مؤثر علاج ہے جسے برسوں سے گھر کی بزرگ خواتین استعمال کرتی آرہی ہیں، اس کے استعمال کا کوئی نقصان بھی نہیں۔
.
سونے پر سہاگہ کی مثال تو سب ہی نے سُن رکھی ہے، دراصل اس کی حقیقت کچھ یوں ہے کہ سونے کو جب خشک کیمیکل کمپاؤنڈ سہاگہ کے ساتھ ملا کر گرم کیا جاتا ہے تو سونے کی صفائی ہو جاتی ہے اور سونا چمک اٹھتا ہے۔
.
سہاگے کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس لیے اسے سردیوں میں استعمال کیا جاتا ہے، خصوصاً کھانسی، نزلے اور زکام میں یہ بہترین نتائج دیتا ہے، اگر آپ کسی چھوٹی موٹی موسمی شکایت کے لیے ڈاکٹر کے پاس جانے سے کترا رہے ہیں تو اس کا استعمال آپ کی مشکل گھر میں ہی حل کر سکتا ہے ۔
.
سہاگے کے مختلف استعمال
.
سہاگہ ایک قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ محرک ہے جو دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے اور جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو برقراررکھتا ہے۔ دائمی بیماریوں، ہارمونل مسائل، دائمی درد، اورقوت مدافعت کی بیماریوں کے لیے، سہاگہ کے فوائد کو سوزش اور جراثیم کش طریقہ کار کی وجہ سے انتہائی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے جبکہ گٹھیا، گاؤٹ، درد اور سوجن کے لیے بھی اچھا ہے۔
.
سہاگے کو استعمال سے قبل ہلکی آنچ پر توے پر بھون لیں، بعد ازاں اسے پیس لیں، یہ پاؤڈر کی شکل اختیار کر لے گا، اب اس باریک سہاگے کو تھوڑی سی مقدار میں کان میں ڈالیں اوپر سے چند قطرے لیموں ڈال دیں، اس سے کان کی میل باہر آجائے گی اور کان کی صفائی ممکن ہو گی۔
.
سردیوں کے دوران سینے میں ٹھنڈ لگنے کے باعث اگر بلغم بن جائے تو سہاگہ کا استعمال کیا جا سکتا ہے، سہاگہ بلغم کو نکالتا ہے۔
.
سہاگہ معدہ کی کئی بیماریوں سمیت کھانسی اور دمہ میں بھی مفید ہے۔
.
سردیوں کے دوران اگر بچہ دودھ پھنکتا ہو یا پیٹ پھولنے کی شکایت ہو تو ایسے میں سہاگہ ایک مشہور گھریلو دوا ہے، سہاگے کو توے پر بُھون کر اسے باریک پیس کر رکھ لیں، ضرورت کے وقت بچّے کو آدھی آدھی چٹکی دن میں دو سے تین بار چٹائیں۔
.
بچوں کے سینہ جکڑنے، خشک یا بلغمی کھانسی کے علاج کے لیے سہاگہ بھون کر پیس کر ہم وزن شہد میں ملا کر محفوظ کر لیں ، اب اسے دن میں تین سے چار پر بچے کو چٹائیں، کھانسی میں فوراً افاقہ ہوگا۔
.
سہاگہ بھنا ہوا 12 گرام، مُلٹھی 24 گرام باریک پیس کر 120 گرام خالص شہد میں مِلا لیں، موسم سرما کے دوران اس مرکب کو گھر کا ہر افراد کھائے، اس عمل سے بلغمی کھانسی اور دمہ کو فائدہ ہوگا۔
.
سُہاگہ بُھنا ہوا 12 گرام، رائی 32 گرام کو باریک پیس کر مکس کر کے رکھ لیں، اب اسے روزانہ صبح کو ایک ایک گرام کی مِقدار میں کھائیں، یہ بڑھے ہوئے پتے کو کم کرنے اور بھوک لگانے کے لیے مفید ہے۔
.
جِلدی بیماری داد اور چنبل کے علاج کے لیے پسے ہوئے سُہاگے کو لیموں کے رس میں ملا کر داد یا چنبل سے متاثرہ جگہ پر لگائیں، اس عمل سے جِلدی بیماری میں جَلد افاقہ ہوگا۔
.
احتیاط: اس کو کچا استعمال نہ کریں۔ اور زیادہ بھی استعمال نہ کریں۔ اور زیادہ دنوں تک بھی استعمال نہ کریں ۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items