Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

گل منڈی کے طبی فوائد

گل منڈی کے طبی فوائد - ChiltanPure

خون کوصاف کرے اور بینائی کو دے تقویت


.
پھول جہاں ہمیں رنگ برنگی خوبصورتی سے لبھاتے ہیں وہیں اپنی خوشبو سے بھی ہمیں محضوض کرتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ پھول ایسے بھی ہیں جن کو کھا کر ہم اپنی نظروں کو عقاب جیسا تیز بھی بنا سکتے ہیں اور ساتھ خون کی صفائی بھی کی جا سکتی ہے۔
.
ہم بات کر رہے ہیں گل منڈی کے بارے میں جو کہ ایک مشہور جڑی بوٹی ہے، اس کا پودا زمین پر پھیلا ہوا ہوتا ہے،جب کہ پتّے ،پودینے کے پتّوں کی طرح، مگر ذرا چھوٹے اور رُواں دار اور پھول سبز گلابی مائل اور گول ہوتے ہیں۔
.
اس جڑی بوٹی کے پھولوں کو خون کی صفائی کے لئے دوائی کے طور پر استعمال کرنے کے علاہ بھی اور بہت سے فوائد حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
.
گل منڈی کے حیرت انگیز فوائد
گل منڈی جامنی گلابی رنگوں والے پھول ہے جن کو بعض علاقوں میں گھنڈی بھی کہا جاتا ہے، اس کے فوائد درج ذیل ہیں۔
.
دماغی صحت کے لئے مفید
گل منڈی عقل میں اضافہ کرتی ہے، دماغی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہے، دماغ ی صحت اور حافظے کے لیے تقویت بخش ہے اس کے استعمال سے آپ کا حافظہ تیز ہوگا اور آپ بھرپور دماغی صحت حاصل کر سکیں گے۔
.
 آشوبِ چشم
گل منڈی کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر اس کا ایک پھول صُبح نہار منہ (بغیر چبائے) نگل لیا جائے، تو ایک سال تک آشوبِ چشم (آنکھوں کی بیماری) سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
.
اس سفوف کا ایک چائے کا چمچ روزانہ صُبح دودھ کے ساتھ استعمال کریں، یہ نسخہ صرف آشوبِ چشم ہی سے محفوظ رکھنے کے لیے اکسیر نہیں، بلکہ بصارت بہتر کرنے میں بھی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔
.
 خارش اور داد میں مفید
گل منڈی میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی ایکنی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، گل منڈی کا استعمال پھوڑے، پھنسیوں، خارش، داد، چنبل سے نجات دلاتا ہے اور اس قسم کی جلد کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
.
اس کے لئے گل منڈی کا عرق صُبح و شام آدھا آدھا کپ پیا جائے، تو جلد افاقہ ہوتا ہے اور اگر اس میں دو چائے کے چمچ شربتِ عنّاب بھی شامل کرکے پئیں، تو تیزی سے فوائد سامنے آتے ہیں۔
.
کئی قسم کے طبّی مسائل سے نجات کے لئے بطورِ دوا گل منڈی کو آدھےگلاس پانی میں دس عدد پھول ملا کر صُبح نہار منہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

Prev Post
Next Post

1 comment

23 Nov 2024 افضال یونس
گلمندین پراسٹیٹ کیلۓ کیسے استعمال کی جاۓ، طریقہ ؟کیا ہے

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items