Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

قدرتی اجزاء سے منٹوں میں تیار ہونے والا مشروب

قدرتی اجزاء سے منٹوں میں تیار ہونے والا مشروب - ChiltanPure

طبی ماہرین کی جانب سے ہر فرد کو اینٹی آکسیڈنٹ غذائیں اور ڈیٹاکس واٹر کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ انسانی مجموعی صحت، جسمانی اعضا کی صفائی کے لیے نہایت ضروری ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ زبان کے چسکے کے لیے جو بھی مضر صحت غذا یا مشروب پیا جاتا ہے اس کے منفی اثرات سے حتی الامکان بچا بھی جا سکے۔

پاکستان کی مشہور ماہرِ جڑی بوٹی، ڈاکٹر بلقیس کے مطابق ڈیٹاکس واٹر انسانی صحت کے لیے ناگزیر ہے، قدرتی اجزاء سے منٹوں میں تیار ہوجانے والا ڈیٹاکس واٹر کے روزانہ کی بنیاد پر استعمال سے انسانی صحت بہتر ہوتی ہے، جسمانی اعضاء کی کارکردگی میں مثبت فرق پڑتا ہے اور انسان متعدد بیماریوں سمیت سو بیماریوں کی جڑ موٹاپے اور پیٹ کے گرد جمی ضدی چربی سے بھی بچ جاتا ہے۔

ڈاکٹر بلقیس کی جانب سے تجویز کیا گیا ڈیٹاکس واٹر گردوں سے پتھری نکالنے، کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کو متوازن بنانے، فیٹی لیور کی بیماری دور کرنے، جگر کی گرمی اور تیذابیت ختم کرنے، معدے اور آنتوں کی صفائی کرنے اور وزن میں تیزی سے کمی لانے کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔

ڈیٹاکس واٹر بنانے کے لیے درکار اجزاء

دو سے تین انچ کا ادرک کا ٹکڑا صاف ستھرا دھُلا ہوا، 4 سے 6 لیموں (بیج نکال کر چھلکوں سمیت استعمال کرنے ہیں)، 20 سے 25 پتے پودینے کے دھُلے ہوئے، ایک چمچ سفید زیرہ بھرا ہوا اور ایک چمچ رائی دانہ۔

ان سب اجزاء کو اچھی طرح گرائینڈ کر کے یک جان مرکب بنا لیں، اس مرکب کو بناتے ہوئے پانی بالکل بھی شامل نہیں کرنا ہے۔ اس مرکب کو بنا کر 7 دن کے لیے ایئر ٹائٹ برتن میں فریج میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

استعمال کا طریقہ: صبح اُٹھتے ہی پہلے نہار منہ ایک گلاس بھر کر سادہ پانی پئیں، اب اس مرکب کا چمچ آدھے گلاس پانی میں شامل کریں اور پی لیں۔

اس ڈیٹاکس واٹر کو پینے کے بعد کیفین والی غذائیں آدھے گھنٹے بعد استعمال کریں، ناشتہ بھی آدھے گھنٹے بعد کریں۔ جو افراد ذیابطیس یا تھائیرائیڈ کی دوا نہار منہ کھاتے ہیں ایسے افراد یہ ڈیٹاکس واٹر ناشتے کے آدھے گھنٹے بعد پی سکتے ہیں۔

اس ڈیٹاکس واٹر کو دن میں صرف ایک بار پینا ہے۔ مرکب ختم ہونے پر دوبارہ سے بنا کر 7 دن کے لیے فریج میں رکھا جا سکتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اسے استعمال کرنے کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items